ڈاکٹر طاہرالقادری کے وطن واپسی کے شیڈول میں تبدیلی

رینجرز آپریشن ناکام بنانے کا کنٹرول روم وزیراعظم ہاؤس میں قائم ہے: عوامی تحریک
بلوچستان میں تبدیلی کی خبروں سے ثابت ہو گیا ملک میں جمہوریت نہیں مک مکا کا نظام رائج ہے، سنٹرل کور کمیٹی

لاہور (11 دسمبر 2015) دہشتگردی اور کرپشن کے خلاف جاری آپریشن کو ناکام بنانے کی مہم کا مرکزی کنٹرول روم وزیراعظم ہاؤس میں کام کررہا ہے۔ قوم کا مطالبہ ہے کہ کریمینلز، معاشی دہشتگردوں اور ملک دشمن عناصر کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے اور اس کا دائرہ پنجاب سمیت ملک بھر تک پھیلایا جائے۔ چاروں صوبائی حکومتوں نے قومی ایکشن پلان کے تحت معاشی دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی کمٹمنٹ دی ہے، منحرف نہیں ہونے دینگے۔ ان خیالات کاا ظہار پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل کور کمیٹی کے ممبران خرم نواز گنڈا پور، ڈاکٹر ایس ایم ضمیر اور بشارت جسپال نے مرکزی سیکرٹریٹ میں سینئر رہنماؤں کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ پولیس بڑی مچھلیوں کے خلاف کارروائی نہیں کر سکتی، رینجرز کو مضبوط اور بااختیار بنایا جائے، رینجرز کے آپریشن سے امن قائم ہو گا اور گورننس میں بہتری آئے گی، کراچی میں رینجرز کی کاکردگی حوصلہ افزا ہے۔ ڈاکٹر ایس ایم ضمیر نے بلوچستان میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کی خبروں پر اپنے ردعمل میں کہا کہ یہ تبدیلی کارکردگی کی بنیاد پر نہیں بلکہ انڈر دی ٹیبل ڈیل کے باعث لانے کی کوشش کی جارہی ہے، اس سے ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ ملک میں جمہوریت کی آڑ میں مک مکا اور ’’باریوں‘‘ کی سیاست کا نظام رائج ہے۔

دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کی آمد کا شیڈول ان کے طبی معائنہ کے باعث تبدیل ہو گیا ہے، سربراہ عوامی تحریک 20دسمبر کو طے شدہ شیڈول کے مطابق وطن نہیں پہنچ سکیں گے تاہم وہ 24دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونیوالی عالمی میلاد کانفرنس میں شریک ہونگے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top