کھپرو: تحریک منہاج القرآن کی استقبال میلاد مصطفیٰ (ص) ریلی

تحریک منہاج القرآن کھپرو کے زیر اہتمام 11 دسمبر 2015ء کو ربیع الاوّل کا چاند نظر آنے پر استقبالِ میلادِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ریلی نکالی گئی۔ ریلی قدیمی مسجد سے شروع ہوئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی شہید چوک کھپرو پر اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی شرکاء میں تحریک منہاج القرآن سندھ کے سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چوہان، تحریک منہاج القرآن کھپرو کے صدر سید زاہد علی شاہ، ناظم شوکت علی خان قائم خانی اور تحریک منہاج القرآن کے رفقاء و کارکنان سمیت عشاقانِ رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ریلی سے اہلسنت والجماعت (حقیقی) کھپرو کے صدر علامہ مفتی احمد علی سکندری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذکرِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اَزل تا اَبد جاری و ساری ہے اور فرشتے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام کا ورد کرتے رہتے ہیں۔ آج اگر اُمتِ مسلمہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کے واقعات کو تصوّر و تخیل میں لا کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کی خوشی میں محافل کا اِنعقاد کرتی ہے تو یہ اُسی نوری سلسلہ کی ایک کڑی ہے جو اَزل تا اَبد جاری رہے گا۔ یہ محبوب و پسندیدہ عمل ہے لہٰذا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد کی خوشی میں ضیافت کرنا، صدقہ و خیرات کرنا، روشنیوں کا اِہتمام کرنا، قمقمے روشن کرنا، مشعل بردار جلوس نکالنا اور دل کھول کر خرچ کرنا بارگاہِ اِلٰہی میں مقبول اور اُس کی رضا کا باعث ہے۔ اُمتی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت پر خوش ہوں گے تو اﷲ تعالیٰ اُن سے خوش ہوگا۔

بارگاہ رسالتمآب صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں ہدیہ صلاۃ و سلام کے نذرانوں کے ساتھ ریلی کا اختتام ہوا۔

آج 2015-12-11 کو تحریک منھاج القرآن کھپرو کے زیر اھتمام آمد میلاد مصطفیٰ ﷺ ریلی نکالی گئی جو مختلف شاھراھوں سےھوتی ھوئی شھید چوک کھپرو پر اختتام پذیر ھوئی۔

Posted by Zahid Ali on Friday, December 11, 2015

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top