مانسہرہ: منہاج یوتھ لیگ کی ضرب امن ٹریننگ ورکشاپ

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں منہاج القرآن یوتھ لیگ تنگ نظری، انتہاپسندی، شدت پسندی اور دہشت گردی کے خلاف علمی، فکری اور نظریاتی جنگ لڑ رہی ہے۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ نے ضربِ امن مہم کے تحت مختلف شہروں میں ’ضرب امن سیمینارز‘ اور ’ ضرب امن ٹریننگ ورکشاپس‘ کا آغاز کیا ہے، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو شیخ الاسلام کے مرتب کردہ ’فروغ امن اور انسداد دہشت گردی کے اسلامی نصاب‘ سے متعارف کروایا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں مورخہ 19 اپریل 2016ء کو مانسہرہ میں ضرب امن ٹریننگ ورکشاپ منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے لیکچر دیا اور شرکاء کو نصاب امن سے متعلق پریزینٹیشن دی۔ انہوں نے نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ امن کا پیغام لیکر ہر فرد کے پاس جائیں تاکہ معاشرے سے انتہاپسندی کا خاتمہ ہو سکے۔ انہوں نے منہاج القرآن یوتھ لیگ ھریپور کے انتظامات کر سراہتے ہوئے ورکشاپ کے انعقاد پر انہیں مبارکباد پیش کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top