سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کارپی میں ’’رحمۃ للعالمین کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کائناتِ انسانی کے وہ عظیم رہبر ہیں، جنہوں نے انسانی حقوق کے حوالے سے ایک جامع چارٹرڈ پیش کیا۔ آقا علیہ السلام کا میثاق مدینہ کائناتِ انسانی کا پہلا امن معاہدہ تھا جو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کفار کے ساتھ کیا۔ یہ معاہدہ عالمی قیام امن کی عظیم مثال ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے قطر میں دوحہ فورم 2022 میں شرکت کی۔ دوحہ فورم 2022ء میں دنیا بھر سے آئے مختلف امور کے سینکڑوں ماہرین، اسکالرز، سیاست دان، کاروباری رہنماؤں نے ان موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے فورم میں شرکت کی اور اس کے مختلف سیشنز میں حصہ لیا۔ انہوں نے فورم کے دوران مختلف عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام رمضان راشن پروگرام کی منعقدہ تقریب میں غرباء و مستحقین میں راشن بیگ تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنما سید مشرف علی شاہ نے کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں سماجی خدمات میں مصروف عمل ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرانتظام ملک بھر میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایات کے مطابق غرباء اور ضرورت مند افراد میں رمضان راشن بیگز تقسیم کروا رہی ہے، اس تقسیم کا بنیادی مقصد رضائے الٰہی کا حصول ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام ہفتہ وار تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر ٹریننگ منہاج القران انٹرنیشنل علامہ غلام مرتضی علوی نے (زکوٰۃ) کے موضوع پر آن لائن خطاب کیا۔ اس موقع پر نشست میں منہاج القرآن جاپان کے رفقا اور پاکستانی کمیونٹی کے احباب نے بھی شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شریف پورہ میں منہاج کلینک کا افتتاح ڈاکٹر امتیاز چوہدری، راؤ عارف رضوی، ڈاکٹر فریحہ امتیاز، سجاد نقشبندی، ڈاکٹر مقبول احمد انصاری نے کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے معروف معالج ڈاکٹر امتیاز چوہدری نے کہا کہ آج نفسا نفسی کے دور میں ہر شخص مادیت زدہ ہوچکا ہے، جس کی وجہ سے اخلاقی اقدار پامال ہورہی ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سیریاتے بیرگامو کی طرف سے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی کی سماجی، کاروباری شخصیات اور منہاج القران کے رفقاء و وابستگان نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سیریاتے بیرگامو، اٹلی کے زیراہتمام منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ اچھا اخلاق اچھے مسلمان کی پہچان ہے، تربیت کے بغیر حاصل کیا گیا علم نفع بخش نہیں، خود میں حسن اخلاق پیدا کریں، اخلاق سے مراد یہ ہے کہ دوسروں کی برائیوں پر نظر رکھنے کی بجائے اپنی ذات کا محاسبہ کیا جائے، اچھے اخلاق والا وسیع النظر، وسیع القلب، وسیع الظرف ہوتا ہے، ادب انسان کو اخلاق کی بلندیوں تک لے جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ ادب، عمل اور کردار کے بغیر علم بے فائدہ ہے افسوس آج تعلیمی اداروں میں تعلیمی نصاب تو پڑھایا جاتا ہے مگر اخلاق اور تربیت کی کمی ہے۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اٹلی کے 4روزہ تنظیمی دورہ کے دوران بریشیاء پہنچ گئے، جہاں مقامی تنظیم کے قائدین و کارکنان نے آپ کا پرتپاک استقبال کیا اور گلدستے پیش کیے۔ بریشیاء میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری منعقدہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ بریشیاء میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 4 روزہ تنظیمی دورہ پر اٹلی پہنچ گئے۔ میلانو، مالپینسا ائرپورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے ذمہ داران اعجاز یوسف اعوان، سید غلام مصطفیٰ مشہدی، صوفی محمد اشرف، صوفی محمد عمر حیات، سیف الرحمان تارڑ، سرمد جاوید، میاں محمد شبیر و دیگر قائدین و کارکنان نے آپ کا استقبال کیا اور گلدستے پیش کیے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن اسلامک سنٹر نووارا میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت کو توبہ کے الفاظ بہت پسند ہیں۔ توبہ کی قبولیت کا پیمانہ دوبارہ گناہوں کا مرتکب نہ ہونا ہے۔ زندگی کے میدان میں حقیقی کامیابی صالح اعمال کے بغیر ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں ہے اس لئے توبہ و استغفار میں سستی نہ کریں۔
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل میلان کے نئے اسلامک سنٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آپ کو بتایا گیا کہ میلان کے نئے اسلامک سنٹر کی تزئین و آرائش کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے یہاں دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت اسلامی علوم و فنون کے ساتھ دین اسلام کے عقائد صحیحہ کے فروغ کا مرکز بنائے اور اس سے انسانیت فیض یاب ہو۔
نظام المدارس پاکستان و منہاج القرآن علماء کونسل لاہور کے زیراہتمام پیغام پاکستان کانفرنس پرنس ہال بالمقابل قذافی سٹیڈیم مین فیروز پور روڈ لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں تمام مکاتب فکر کے نامور جید علماء کرام مشائخ عظام نے شرکت کی۔ اس موقع پر علماء کرام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ استحکام پاکستان ہی ملک پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے۔ استحکام پاکستان کے لیے تمام کی جانے والی کاوشوں اور کوششوں کا علماء کرام نے ہمیشہ ساتھ دیا، آج وطن عزیز کو اندرونی و بیرونی سازشوں کیخلاف وسیع تر استحکام کی ضرورت ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کوپن ہیگن، ڈنمارک کے زیراہتمام منعقدہ علماء کرام کے ساتھ علمی اور فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ تعلیم یافتہ معاشرہ ہی قومی ترقی کی راہیں استوار کرتا ہے، زمانے کے ساتھ چلنے کا ڈھنگ سکھاتا ہے۔ علماء کرام بدلتے حالات کے تناظر میں شرعی احکامات کے متعلق امت کی رہنمائی کریں۔ قرآن مجید نے اُمت محمدیہ کو اعتدال والے رویئے کی حامل امت قرار دیا ہے۔ بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا سنت نبوی ﷺ ہے اور ہماری دین درسگاہیں اس کا ماخذ اور منبع رہی ہیں۔ اعتدال پر مبنی رویوں کو فروغ دینا علمائے کرام کی دینی، قومی و انسانی ذمہ داری ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام منہاج القرآن اسلامک سنٹر نارتھ ویسٹ میں منعقدہ ورکرز کنونشن میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک ڈاکٹر عرفان ظہور نے NEC کی نئی ٹیم کا اعلان کیا، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منتخب ہونے والے نئے ذمہ داران اور ورکرز کنونشن کے انعقاد پر مبارکباد دی اور جملہ فورمز کی کارکردگی کو سراہا۔
آئرلینڈ کے شہر پورٹ لیش میں تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام بچوں کی اسلامی تعلیم و تربیت کا پہلا ہفتہ وار منہاج اسکول آف اسلامک سائنسز کے عنوان سے کلاسز کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ اس سلسلہ میں تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ نے پورٹ لیش کے مقامی ریسٹورنٹ گریل اینڈ چیل میں انڈیکشن ڈے کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں منہاج القرآن آئرلینڈ کے رفقاء و اراکین بچوں اور ان کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.