سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی کوریا کے زیراہتمام جنوبی کوریا کے شہر انچھن میں الحرمین مسجد میں یوم بدر کی مناسبت سے جمعۃ المبارک کا عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا، جس میں پاکستانی کمیونٹی سمیت مسلمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے یمن سے تشریف لائے سکالر حافظ ابو انس نے رمضان، قرآن اور تقوی کے حوالہ سے گفتگو کی اور یوم فرقان پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ حافظ ابو انس نے کہا کہ قرآن پاک میں رب کائنات نے مسلمانوں کو رمضان کی اہمیت و فضیلت بیان کرتے ہوئے اس سے حاصل ہونے والے تقویٰ پر ورشنی ڈالی ہے۔
آئی ٹی مینیجر محمد ثناءاللہ کی ہمشیرہ رضائے الہی سے انتقال کر گئیں
ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں روزانہ آن لائن خطابات کریں گے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے روح پرور خطابات عالم اسلام بالخصوص نوجوانوں کیلئے روحانی بالیدگی کا باعث ہوتے ہیں۔ کورونا وباء کی وجہ سے اس سال بھی اجتماعی اعتکاف (شہر اعتکاف) نہیں ہو گا۔ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں اہل ایمان دس دنوں کیلئے گھروں میں اعتکاف کی طرز پر نیت کر کے گوشہ نشینی اختیار کریں۔ اپنی عبادات کو پہلے سے زیادہ کر لیں، طاق راتوں کی برکات سمیٹیں اور ترجمہ کے ساتھ قرآن مجید کی تلاوت کریں تاکہ قرآن مجید کا فہم حاصل ہو۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے ہزاروں مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا، کنٹری ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے ویلفیئر کے مرکزی دفتر میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کے ہمراہ مستحقین، بیوگان اور کم آمدنی والے خاندانوں میں راشن کے بیگ تقسیم کئے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤ الدین القادری کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس
شیخ الاسلام کے شیخ و مربی اور تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست شہزادہ غوث الوریٰ، شیخ المشائخ، قدوۃ الاولیاء حضور سیدنا طاہر علاؤ الدین القادری الگیلانی البغدادی رضی اللہ عنہ کی بڑی ہمشیرہ محترمہ دارِ فانی سے دارِ بقا کی طرف اِنتقال فرما گئی ہیں۔ ان کی رحلت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے شیخ الاسلام نے کہا کہ پوری دنیا میں تحریک منہاج القرآن کے لاکھوں وابستگان خانوادۂ غوث الوریٰ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم علامہ محمود مسعود قادری کے والدِ گرامی مفتی مسعود احمد نوری قادری کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ قبل ازیں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، انجینئر محمد رفیق نجم، جی ایم ملک، علامہ رانا محمد ادریس، غلام مرتضیٰ علوی، حافظ سعید رضا بغدادی، عبدالستار منہاجین و دیگر رہنماؤں نے بھی علامہ محمود مسعود کے والد گرامی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کنٹری ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے مرکزی قائدین کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے ہر سال ماہ مقدس میں ہزاروں مستحق خاندانوں کی راشن کی صورت میں مدد کی جاتی ہے اس سال بھی مستحقین کے لیے راشن کے خصوصی بیگ تیار کروائے گئے ہیں، راشن کی خریداری میں اشیاء کے معیار کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ مستحقین کیلئے اسی معیار کا راشن خریدا جاتا ہے جو ہم اپنے لئے خریدتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت اور چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی سرپرستی میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن مستحقین میں انسانی اور اسلامی جذبہ کے تحت راشن کی تقسیم کو یقینی بنا رہی ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے شعبہ ریسورسز اینڈ ڈویلپمنٹ کی طرف سے محترم طارق سلطان کو حلال روزگار کمانے اور اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے لیے رکشہ ڈونیٹ کیا گیا جس کی چابی تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اپنے ہاتھوں سے دی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ فی زمانہ کسی کو رزق حلال کمانے کے لیے پاؤں پر کھڑا کرنا بہت بڑی نیکی اور انسانی ہمدردی ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مولانا وحید الدین خان کی رِحلت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں شیخ الاسلام نے کہا ہے مولانا کی وفات عالمِ اسلام کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ مرحوم تقریباً ایک صدی تک پورے خلوص کے ساتھ ترویج و فروغِ اِسلام کے لیے جہاد بالقلم میں مصروفِ عمل رہے۔ مولانا نے اِسلامی تعلیمات کو روایتی انداز کے بجائے عصری مقتضیات کے مطابق پیش کیا۔ بصائر و عبر کا اِظہار اور حقائقِ اِسلامیہ کا اِنکشاف ان کی تحریروں کا خاصہ تھا۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی ممبر و سینئر رہنما علامہ حضرت پیر غالب پرویز لاہوری (مرحوم) کی یاد میں مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں کونسل آف فاؤنڈنگ اینڈ سنیئر ممبرز منہاج القرآن کے زیراہتمام 22 اپریل 2021ء کو تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے آڈیو پیغام میں مرحوم کی تحریک منہاج القرآن کیلئے خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ تعزیتی ریفرنس میں تحریک منہاج القرآن کے سینئر، مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں، علماء کرام، سماجی شخصیات، مرحوم کے صاحبزدگان محمد فاروق، محمد عثمان اور انکے دیگر عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ شرکاء نے علامہ غالب پرویز لاہوری (مرحوم) کی دینی و سماجی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
تحریک منہاج القرآن لاہور پی پی 165 کے زیراہتمام 20 اپریل 2021ء کو افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ تحریک منہاج القرآن لاہور کے صدر حافظ غلام فرید نے افطار ڈنر میں خصوصی شرکت کی۔ علاوہ ازیں تحریک منہاج القرآن لاہور کے نائب صدر محمد اصغر ساجد، محمد افضل بھٹی، ملک محمد امجد، ماسٹر منور، شرافت علی، وسیم قادری، اصغر علی چشتی، راقب حسین، واجد علی سمیت پی پی اور یونین کونسل کے عہدیداران نے بڑی تعداد میں شریک تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے معتمدِ خاص، دیرینہ رفیق اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی رکن پیر غالب پرویز لاہوری سفرِ آخرت پر روانہ ہوگئے ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ پیر غالب پرویز لاہوری (مرحوم) ایک درویش صفت اور ہمہ وقت خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار رہنے والے انسان تھے۔ آخری وقت تک مصطفوی مشن کا درد ان کے سینے میں موجزن رہا اور وہ دین کی خدمت میں مصروفِ عمل رہے۔ اللہ رب العزت ان کی مساعی ہائے جمیلہ کو قبول فرمائے اور ان کے درجات اَعلیٰ عِلیین میں بلند فرمائے۔ (آمین)
جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن لاہور کے فاضل حافظ محمد شاهد خان الازہری نے عالم اسلام کی قدیم ترین درسگاہ ازهر الشریف سے ایم فل مکمل کر لیا۔ ایم فل کی تکمیل پر جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے پرنسپل اور اساتذہ و طلبہ نے حافظ محمد شاهد خان الازہری کو مبارکباد پیش کی ہے اور ان کی کامیابیوں کے لیے دعا کی ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاجینز ڈے کے موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاجینز تحریک منہاج القرآن کے مصطفوی مشن کے فروغ کے لئے عظیم خدمات انجام دے رہے ہیں۔ یوں تو سب کی خدمات قابل تحسین ہیں مگر منہاجینز تحریک کے ماتھے کا جھومر ہیں اور میرے فکر کے امین اور وارث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی ہے کہ 40 منہاجینز مختلف یونیورسٹیوں سے پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کر چکے ہیں اور اتنے ہی تعداد ڈگری مکمل کرنے کے قریب ہیں۔ منہاجینز زندگی کے ہر شعبہ میں لائق تحسین خدمات انجام دے رہے ہیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.