سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری تنظیمی دورہ پر آسٹریلیا پہنچ گئے، آسٹریلیا پہنچنے پر مقامی تنظیم کی طرف سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
منہاج القرآن کے سینئر رہنماؤں کے وفد نے گزشتہ روز گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔وفد میں ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل شہزاد رسول چوہدری، رجسٹرار منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر خرم شہزاد اور ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالحفیظ چوہدری شامل تھے۔
10 روزہ ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز پھالیہ کی اختتامی تقریب میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کی خصوصی شرکت، اختتامی تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ اور چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے نظامت ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈیولپمنٹ، تحریک منہاج القرآن ضلع منڈی بہاؤالدین کے جملہ فورمز کو کامیاب ڈپلومہ کے انعقاد پر مبارکباد دی۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری تنظیمی دورہ پر آسٹریلیا کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔ شیخ الاسلام 12 جولائی سے 4 اگست 2024ء تک آسٹریلیا میں مختلف اسلامک کانفرنسز اور تربیتی ورکشاپ سے خطاب کریں گے۔
محرم الحرام میں منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام یکم تا 10 محرم ”پیغام امام حسین علیہ السلام واتحاد امت کانفرنسز“ کا آغاز ہو گیا۔ لاہور سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں یہ کانفرنسز منعقد کی جائیں گی جو 10 محرم تک جاری رہیں گی۔ 9 اور 10 محرم الحرام کی درمیانی شب مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پیغام امام حسینؑ کانفرنس منعقد ہو گی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خلیفہ دوم، مراد رسولؐ حضرت سیدنا عمر فاروقؓ کے یوم شہادت کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیدنا فاروق اعظمؓ تاریخ میں ایک عادل و منصف حکمران کی شہرت دوام رکھتے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری نے ضلع نمبر2،3 اور 5 لاہور کے اجلاسوں میں شرکت کی۔ اجلاس میں صدر لاہور پروفیسر ذوالفقار علی، ڈاکٹر سلطان محمود چوہدری، امجد حسین چوہدری سمیت ذمہ داران شریک ہوئے۔
صدر منہاج ایشین کونسل میاں علی عمران اور صدر منہاج القران جاپان ملک ممتاز احمد نے منہاج القران جاپان کے وفد سمیت مورخہ 5 جولائی 2024 بروز جمعہ کو پاکستان ایمبیسی میں سفیرِ پاکستان محترم رضا بشیر تارڈ سےملاقات کی۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن کے مرکزی راہ نماؤں، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس اور فورمز کے صدور و سیکرٹری جنرلز کی سوشل میڈیا تربیتی ورکشاپ سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید ذرائع ابلاغ کو دعوتِ دین کے فروغ کے لئے استعمال کیا جائے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں مرکزی رہنماؤں ناظم دعوت امور خارجہ علامہ غلام ربانی تیمور (مرحوم)، سابق ڈائریکٹر فنانس عدنان جاوید(مرحوم)، جنرل سیکرٹری سوئٹزرلینڈ منہاج القرآن انٹرنیشنل سعید اقبال (مرحوم) کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی و دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری نے المنہاج انسٹی ٹیوٹ لندن سے دینی و عصری علوم میں ڈگری مکمل کرنے والے طلبا و طالبات کی ایک خصوصی فکری نشست کے دوران انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ زندگی کی دوڑ میں کبھی بھی علم اور کتاب سے اپنا تعلق نہ توڑیں۔
ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور کی عید ملن پارٹی و ورکرز کنونشن میں شرکت، ورکرز کنونشن میں نائب ناظم بلوچستان احمد نواز انجم، کرنل خالد جاوید، انار خان گوندل، ڈاکٹر عمران یونس، عامر راجہ، شان اعوان، کامران متین سمیت قائدین و کارکنان نے شرکت کی۔
ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے تینوں ایام میں اجتماعی قربانیوں کے ذریعے ہزاروں خاندانوں اور لاکھوں افراد تک قربانی کا گوشت پہنچانے اور شاندار انتظامات پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے جملہ منتظمین اور والنٹیئرز کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محروم طبقات کو عید الاضحی کی خوشیوں میں شریک کرنے کا نام قربانی ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ سے برطانیہ میں نو منتخب ڈپٹی میئر عاصم نوید رانجھا ایڈووکیٹ نے ملاقات کی۔ شیخ الاسلام نے برطانیہ کی تاریخ میں کم عمر ترین ڈپٹی میئر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور انتہائی مسرت کا اظہار کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عیدالاضحی کے موقع پر اسلامیان پاکستان اور ملت اسلامیہ کے نام اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں ہماری قربانیاں اور ان مبارک ایام میں مانگی جانے والی دعاؤں اور التجاؤں کو قبول فرمائے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.