سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن سوہاہ ضلع جہلم کا ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات (شمالی زون) مہمان خصوصی تھے۔ ورکرز کنونشن میں منہاج القرآن سوہاہ جہلم کے عہدیداروں اور کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات شمالی زون اور آزاد کشمیر رانا محمد ادریس قادری نے منہاج القرآن میرپور آزاد کشمیر کے ورکرز کنونشن میں شریک ہوئے۔ منہاج القرآن میرپور کے زیراہتمام ورکرز کنونشن میں عہدیداروں اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر رانا محمد ادریس قادری نے ورکرز کنونشن میں خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کا اجلاس علامہ رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات (شمالی زون) کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس میں تحریک منہاج القرآن ضلع راولپنڈی کے ضلعی و تحصیلی قائدین نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن اسلام آباد اور مری کے مشترکہ منہاج فیملیز ورکرز کنونشن کا انعقاد بہارا کہو میں کیا گیا، ورکرز کنونشن میں رانا محمد ادریس قادری (نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات شمالی زون) مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر منہاج القرآن اسلام آباد اور مری کے سینکڑوں کارکنان نے ورکرز کنونشن میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ہارون آباد کے زیراہتمام 17 جنوری 2021 بروز اتوار بعد نماز مغرب درس عرفان القرآن کا اہتمام گیا گیا، جس میں مرکزی نائب ناظم دعوت علامہ نفیس حسین قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے ’’سبعات مسبعۃ‘‘ کی پہلی سورہ سورۃ الحدید سے ’’تسبیح‘‘ کی اہمیت پر خصوصی گفتگو کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل جہلم غربی کا ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات علامہ رانا محمد ادریس قادری نے شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن تحصیل جہلم کے کارکنان اور عہدیداروں نے کنونشن میں شرکت کی۔
منہاج القرآن کوٹلی آزاد کشمیر کا ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس کی صدارت مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات شمالی پنجاب و آزاد کشمیر علامہ رانا محمد ادریس قادری نے کی۔ ورکرز کنونشن میں منہاج القرآن کوٹلی کے عہدیدار اور کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن کی مجلس عاملہ کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا، اجلاس کی صدرات چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کی۔ اجلاس میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب صدر منہاج القرآن بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان، نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر رفیق نجم، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نوراللہ صدیقی اور مجلس عاملہ کے دیگر اراکین نے بھی شرکت کی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ”نظام دعوت بذریعہ سوشل میڈیا“ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فی زمانہ سوشل میڈیا خدمت دین و خدمت انسانیت، کردار سازی اور تعلیم و تعلم کے فروغ کا طاقتور ترین ذریعہ اظہار ہے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ہر دور کے تقاضوں کے مطابق دعوتِ دین اور تعلیم و تحقیق پر فوکس کیا ہے۔
منہاج القرآن گوجرانوالہ کی ضلعی باڈی کا اجلاس گوجرانوالہ میں ہوا، اجلاس کی صدارت مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر رفیق نجم نے کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن گوجرانوالہ اور اس کے تمام فورمز کے ضلعی عہدیداروں نے اجلاس میں شرکت کی۔
تحریکِ منہاج القرآن ضلع شیخوپورہ اور مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام ’’لیڈرشپ ٹریننگ ورکشاپ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں ڈاکٹر غُلام مرتضیٰ علوی (مرکزی ڈرائریکٹر نظامتِ تربیت)، علامہ منہاج الدین قادری (نائب ناظم نظامتِ تربیت) اور علامہ پروفیسر عدنان وحید قاسمی (ناظمِ دعوت وتربیت ضلع شیخوپورہ) نے شرکاء کو لیکچر دیئے۔
منہاجینز کوآرڈینیشن کونسل کے صدر ڈاکٹر نعیم انور نعمانی نے وفد کے ساتھ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ وفد میں جواد حامد، شہزاد رسول قادری، نعیم الدین چودھری اور عابد بشیر قادری شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ختم گیارہویں شریف کا ماہانہ پروگرام کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔ پروگرام کی صدارت جی ایم ملک نے کی جبکہ کالج آف شریعہ سے ڈاکٹر شبیر احمد جامی نے حضور غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کی تعلیمات کی روشنی درس تصوف دیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ ناصرف محبوب رسول تھے بلکہ آپ محبوب خدا کی شان اور فیض کے حامل بھی تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات شمالی زون اور آزاد کشمیر رانا محمد ادریس قادری نے ضلع جہلم میں ورکرز کنونشن میں شرکت کی۔ منہاج القرآن جہلم کے زیراہتمام ورکرز کنونشن میں عہدیداروں اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن چکوال کے زیراہتمام تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا، ورکشاپ میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن کی نظامت دعوت کے نائب ناظم علامہ فیاض بشیر نے بھی اظہار خیال کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.