سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات شمالی پنجاب و آزاد کشمیر علامہ رانا محمد ادریس قادری نے مظفرآباد میں وہاج ایجوکیشن سسٹم سکول کی دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اظہار خیال بھی کیا۔
تحریک منہاج القرآن مظفرآباد کا ورکرز کنونشن مقامی سکول میں منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات شمالی پنجاب و آزاد کشمیر علامہ رانا محمد ادریس قادری مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر منہاج القرآن مظفرآباد کے عہدیداروں اور کارکنان کی بڑی تعداد ورکرز کنونشن میں شریک ہوئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے ناظم مالیات فیضان چھینہ کی دعوت ولیمہ میں نظامت امور خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم افضل قادری کی سربراہی میں مرکزی وفد نے شرکت کی۔ وفد میں ایوب انصاری، محمد سلیم، محمد صدیق اور محمد الیاس شامل تھے۔ اس موقع پر منہاج القرآن شیخوپورہ کے صدر محمد شکیل اعوان اور ناظم محمد خالد منہاجین بھی مرکزی وفد کیساتھ شامل ہوئے۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خاں، خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، انجینئر محمد رفیق نجم، احمد نواز انجم، عبدالرحمٰن اور نوراللہ صدیقی شریک ہوئے۔
پیپلز پارٹی کے راہنما بیرسٹر عامر حسن نے اپنی رہائش گاہ لاہور میں حلقہ عرفان القرآن کا اہتمام کیا۔ حلقہ عرفان القرآن میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے شرکت کی۔ اس موقع پر صاحبزادہ محمد قاسم بھی موجود تھے۔
حریک منہاج القرآن راولپنڈی کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری مہمان خصوصی تھے۔ منہاج القرآن راولپنڈی کے سینئر رہنماء انار علی خان گوندل، حافظ نذیر اعوان اور دیگر عہدیداروں نے بھی ورکرز کنونشن میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی طرف سے منعقد کردہ ”سوشل میڈیا سمٹ“ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے، اسلام اور نظریہ پاکستان کی بنیادوں کے خلاف زہر افشانی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے، قرآن پاک بغیر تحقیق کے خبر پھیلانے، الزام تراشی کرنے، دوسروں کی تضحیک کرنے سے سختی سے منع کرتا ہے۔
منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت شعبہ کورسز کے زیراہتمام ہری پور میں پانچ روزہ ’’آئیں دین سیکھیں کورس‘‘ تربیتی کیمپ کا آغاز ہوا۔ منہاج القرآن اسلامک سنٹر ہری پور میں منعقد کیمپ میں مرد و خواتین سکالرز کی بڑی تعداد کیمپ میں شریک ہوئی۔ ابتدائی روز محمود مسعود قادری اور محمد سرفراز قادری نے کیمپ میں تدریس کے فرائض سر انجام دئیے۔
جامعہ الازھر الشریف میں کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی لاہور کے منہاجینز طلباء نے ایک اور اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ جامعہ الازھر کے سالانہ ہم نصابی سرگرمیوں کے مقابلہ جات منعقد ہوئے، جس میں منہاجینز طلباء سید بو علی شاہ نے خطاطی میں دوسری پوزیشن، محمد منہاج الاسلام نے مقالہ نگاری میں دوسری اور حافظ فیض احمد نے فوٹوگرافی مقابلہ میں نمایاں پوزیشن حاصل کر کے اپنے ملک اور ادارے کا نام روشن کیا ہے۔
منہاج القرآن ساوتھ کوریا کے کارکن تبسم جمیل گذشتہ دنوں ساوتھ کوریا میں انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ تبسم جمیل ایک عرصہ سے کوریا میں مقیم تھے اور گذشتہ دنوں ہارٹ اٹیک کے باعث اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے ناظم سید اکمل حسین نقوی نے چار رکنی وفد کیساتھ 7 جنوری 2021 کو مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا اور صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ وفد میں عقیل منظور (جاپان)، اویس منظور (ساوتھ افریقہ) اور ظفر محمود (سعودی عرب) شامل تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے سینئر رہنما حاجی یونس کی اہلیہ، حاجی خالد کی بھابھی اور علامہ وقاص یونس (منہاجین) کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ جہلم کے نواحی علاقہ کالا گوجراں میں ادا کی گئی۔ مرکز سے علامہ غلام ربانی تیمور، قاری اللہ بخش نقشبندی، قاضی مدثر، قاری فرحان بخش اور صدیق اشرف صدیقی نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن و علماء کونسل خیبر پختونخواہکے رہنماء مفتی محمد عبد الشکور انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مفتی عبدالشکور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتاب ’’کتاب البدعہ‘‘ کا سب سے پہلے پشتو زبان میں ترجمہ کر چکے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مفتی عبدالشکور کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے انتقال کو علمی نقصان قرار دیا ہے۔
نہاج ویمن لیگ کے 33 ویں یوم تاسیس کی آنلائن عالمی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ خواتین سوسائٹی کو خواندہ، پرامن اور خوشحال بنانے کا چیلنج قبول کریں، اللہ رب العزت نے خواتین کو خلوص کے ساتھ ساتھ بے پناہ انتظامی صلاحیتوں سے نوازا ہے، تعلیم تحفظ حقوق نسواں اور ویمن امپاورمنٹ کی منزل کے حصول کی طرف پہلا قدم ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم اور ضلعی صدر میاں عبدالقادر نے منہاج القرآن فیصل آباد پی پی 111کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ نظام ملک و قوم کو درپیش مسائل حل کرنے میں ناکام ہو گیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.