سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ہنگامی پریس کانفرنس میں پاکستان عوامی تحریک کی چیئرمین شپ اور عملی سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کام کرتی رہے گی، میں نے بطور چیئرمین اپنے تمام اختیارات الیکشن کمیشن کے قواعد کے مطابق منتخب سپریم کونسل کو منتقل کر دئیے ہیں، بطور قائد تحریک منہاج القرآن قوم اور ملک کے لیے میری فکری، نظریاتی رہنمائی جاری رہے گی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل نٹال ساوتھ افریقہ کے زیراہتمام ماہانہ حلقہ درود و سلام اور شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس 7 ستمبر 2019ء کو منعقد ہوئی، جمعہ مسجد ڈربن میں پروگرام بعد نماز مغرب شروع ہوا اور عشاء تک جاری رہا۔ پروگرام میں کثیر تعداد میں دوستوں نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن آزادکشمیر کی مرکزی کوآرڈینیشن کونسل کا اجلاس 15 سمتبر 2019ء کو راوالپنڈی منہاج اسلامک سنٹر کری روڈ امیر حسین مسجد میں ہوا۔ اجلاس میں کشمیر ایشو پر تحریک کی پالیسی اور منہاج القرآن کے جملہ فورم کی سابقہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
تحریک منہاج القرآن چکوال کے آفس سیکرٹری اور ناظم تربیت قاری احمد رضا قادری کا ختمِ قل 12 ستمبر 2019 کو مدرسہ مدینۃ العلم میں ادا کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن فاضل پور ضلع راجن پور کے زیرانتظام ماہانہ درس عرفان القرآن بعنوان شہادت امام حسین علیہ السلام منعقد ہوا، جس میں علامہ صابر کمال وٹو نے خصوصی خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن شکار پور ضلع راجن پور کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن بعنوان شہادت امام حسین علیہ السلام منعقد ہوا جس میں علامہ صابر کمال نے خطاب کیا۔ پروگرام میں ضلعی صدر منہاج القرآن راجن پور محمد سعید مغل بھی موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا اور ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز الطاف حسین رندھاوا نے 7 ستمبر 2019 کو معروف شیعہ تعلیمی مرکز حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر ماڈل ٹاؤن لاہور کے سربراہ علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
منہاج ایجوکیشن بورڈ ڈنمارک کی طرف سے مورخہ گیارہ ستمبر 2019 کو علامہ محمد اعجاز ملک کے اعزاز میں ایک پروقار استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ان کا بطور ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل ویلبی سنٹر تقرر فرمایا ہے اور آپ حال ہی میں ڈنمارک میں تشریف لائے ہیں۔
منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام منعقدہ ’’پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ امت مسلمہ اپنے زوال کو کمال میں بدلنا چاہتی ہے تو حسینی کردار اپنا لے، حسینی کردار یہ ہے کہ ظلم کا منشور رکھنے والے یزیدیوں کے خلاف مفاہمت کی بجائے مزاحمت کا راستہ اختیار کرے۔ انہوں نے کہا مظلوموں کا ساتھ دینا حسینیت اور تفرقہ پھیلانا یزیدیت ہے۔ امت مسلمہ کو متحد کرنا علمائے کرام کا دینی فریضہ اور وقت کی ناگزیر ضرورت ہے۔ تحریک منہاج القرآن منبر رسول ﷺ سے اسلامی اخوت اور ’’لا تفرقو‘‘ کا پیغام عام کررہا ہے۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن بسلسلہ شہادت امام حسین علیہ السلام منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں انعقاد پذیر ہوا جس میں بڑی تعداد میں فرزندان اسلام شریک ہوئے۔ قاری حافظ محمد احمد خواجہ نے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی، منہاج نعت کونسل کے ملک اسلم حماد، قاری عبد القیوم غوری، پروفیسر نعمان محمود کے علاوہ ملک سلیم قادری نے نعت خوانی اور منقبت بحضور امام عالیٰ مقام پیش کیں۔
تحریک منہاج القرآن کھپرو کے زیراہتمام شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس گاؤں حاجی خلیفہ احمد درس میں منعقد کی گئی جس میں خصوصی خطاب محمد محسن قادری منہاجین نے کیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ اور منقبت امام عالی مقام علیہ السلام کا نذرانہ پیش کیا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے قومی کرکٹ ہیرو عبد القادر کے انتقال پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور بخشش کے لئے دعاکی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ عبدالقادر ایک سچا محب وطن پاکستانی تھا۔
منہاج القرآن نارتھمپٹن کے زیراہتام دو روزہ یوتھ سیمینار 2019 منعقد ہوا، جس میں خصوصی شرکت ہالینڈ سے نوجوان سکالر شیخ محمد قاسم الازہری اور UK سے نوجوان سکالر شیخ بلال حسین نے کی۔ سیمینار کا موضوع ’’علم اور صحبت (Knowledge and Companionship)‘‘ تھا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فری سٹیٹ ساوتھ افریقہ کے زیر اہتمام Bethlehem شہر میں ناظم منہاج القرآں فری سٹیٹ علی احمد تارڑ کی رہائش گاہ پر شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں لوگوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر امام حسین علیہ السلام پر خطاب ہوا اور درودوسلام سے محفل کا اختتام ہوا۔
تحریک منہاج القرآن کے رہنماء مرزا محمد حنیف صابری کی یاد میں تعزیتی ریفرنس لاہور کے مقامی ہال میں منعقد ہوا، جس میں منہاج القرآن کے مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور اور امیر لاہور حافظ غلام فرید مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں مرکزی رہنماء ڈائریکٹر تمویلات تحریک منہاج القرآن شاہد لطیف قادری، اشتیاق حنیف مغل، ناظم لاہور احسن اویس مصطفوی اور منہاج القرآن لاہور کے رہنماؤں نے بھی خصوصی شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.