سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شب برأت کے موقع پر مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مسائل، مشکلات اور بے سکونی کی بڑی وجہ حضور نبی اکرم ﷺ کے بتائے ہوئے راستے سے ہٹنا ہے، جہاں آقائے دو جہاں سے محبت ہو گی وہاں امن، برکت اور راحت ہو گی، اللہ کو راضی کرنے کیلئے امت مسلمہ اپنے گناہوں پر نادم ہواور صدق دل سے توبہ کرے اور دلوں کو اللہ کے رسول ﷺ کی محبت سے آباد کرے۔ شب برأت کی بابرکت محفل میں تحریک منہاج القرآن کے ہزاروں کارکنان نے شرکت کی۔
منہاج القرآن مرکز (کارپی، اٹلی) کے زیراہتمام مورخہ 11 مئی 2017 کو شب برات کی محفل منعقد ہوئی جس میں گرد و نواح سے پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت سیماب ظفر نے حاصل کی، نقابت کے فرائض مرزا امتیاز احمد نے ادا کئے۔ اشفاق صاحب ،احمدعلی، اور محمد عثمان نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔
مؤرخہ 11 مئی 2017 کو تحریک منہاج القرآن یونین کونسل ڈیرہ جنڈ بستی بنگلہ، لودھراں کے زیرِاہتمام سالانہ شب بیداری بسلسلہ شبِّ برات عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میں معززین علاقہ، مذہبی و سیاسی شخصیات اور خواتین و حضرات کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ بابرکت محفل کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ میں حبیب قادری اور دیگر ثناء خوان مصطفی ﷺ نے نہایت خوبصورت انداز میں محبت و عقیدت کے نذرانے پیش کیے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام مرکزی جامع مسجد رضا میں شب برات کے حوالے سے محفل کا انعقاد کیا گیا۔ تلاوت کی سعادت قاری محمد ریاض نقشبندی اور نعت رسول مقبول ﷺ کی سعادت عبدالکریم، ذاکر رفیق، طاہر چودھری اور ظاہر چودھری نے حاصل کی۔ امیر تحریک علامہ محمد رفیق علی شاہ نے نعت اور شب برات کے موضوع پر خطاب کیا۔
کشتہ عشق رسول ﷺ سے بھرپور شخصیت ۔۔شیخ الحدیث معراج الاسلام رحمۃ اللہ علیہ
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے ورکرز کا کنونشن 05 مئی 2017 کو ہوا جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی طور پر شرکت کی اور کارکنان، رفقاء و وابستگان سے اظہار خیال کیا۔ کنونشن کا اہتمام منہاج القرآن اسلامک سینٹر پیرس کیا گیا تھا۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سٹاف کے 80 سے زائد افراد کا 4 روزہ سالانہ ٹور مؤرخہ 3 مئی بروز بدھ شام 9 بجے نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن محترم رانا فیاض احمد کی سربراہی میں مرکزی سیکرٹریٹ سے روانہ ہوا۔ قافلہ 4 مئی بروز جمعرات صبح 4 بجے درگئی پہنچا جہاں نماز فجر کی ادائیگی کے بعد قافلہ بٹ خیلہ، چکدرہ، مینگورہ سے ہوتے ہوئے وادی مرغزار کے مرکزی مقام وائٹ پیلس صبح 9 بجے پہنچا۔ شرکاء نے کچھ دیر آرام کیا، ناشتہ کرنے کے بعد اس پرفضا اور خوبصورت مقام پر سب نے جی بھر کر فوٹو گرافی کی اور سیلفیاں بنائیں۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس 03 مئی 2017 کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے امیر سید ہدایت رسول قادری، ناظم رانا رب نوازانجم، غلام محمدقادری، حافظ محمودالحسن، آصف عزیز، رانا کرامت، سہیل مقصود، زاہد اقبال اور میاں ارسلان قادری شریک تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ترجمہ قرآن ’’عرفان القرآن‘‘ اور دہشت گردی کے خلاف مبسوط تاریخی فتویٰ ’’دہشت گردی اور فتنہ خوارج‘‘ کے یونانی زبان میں ترجمہ کی تقریبِ رُونمائی مؤرخہ 2 مئی 2017 کو ایتھنز، یونان کے علاقہ نیکیا کے معروف دیموس ہال میں منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام 22 اپریل 2017 کو منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کنیٹیکٹ امریکہ میں معراج النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیاگیا، پروگرام کا وقت 8 بجے سے لے کر 10 بجے تک کا تھا۔ محفل کا آغاز حافظ نعمان سرور نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اور آقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں عقیدت کے پھول درود و سلام کی صورت میں نچھاور کیے گئے۔
آزاد جموں کشمیر کے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یکم مئی 2017 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سنٹر برلن کا دورہ کیا، جہاں منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن کے صدر میاں عمران الحق نے ان کا استقبال کیا اور ان سے ملاقات کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام ڈربن کے سنٹرل سٹی ہال میں 30 اپریل 2017ء بروز اتوار 2 بجے دوپہر عظیم الشان Multi Faith Peace Conference منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔ صوبہ نٹال کے پوپ مسٹر روبن فلپ نے بھی خصوصی شرکت کی۔ مسلمان، عیسائی، یہودی، ہندو، افریقین، براہما، راج کماری سمیت تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے نامور سکالرز اور نمائندگان بھی اس پروگرام میں مہمان تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ کا ورکرز کنونشن 30 اپریل 2017 کو پاکستان ایسوسی ایشن ہال میں منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کی۔ ورکرز کنونشن میں ملکی و صوبائی تنظیمات کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر آپ نے ساؤتھ افریقہ میں صوبائی تنظیمات کو 5 زون میں تقسیم کیا اور زونل صدور کو نئی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔
تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کے وفد نے 29 اپریل 2017ء کو نیشنل پریس کلب لائبریری اسلام آباد کے صدر شکیل انجم سے ملاقات کی اور این پی سی کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 250 تصانیف کا سیٹ ان کے حوالے کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے 29 اپریل 2017 کو ڈربن کے علاقہ North beach میں علماء مشائخ، دانشوروں اور مختلف جماعتوں کے نمائندگان سے ملاقات کی۔ حضرت علامہ قاری فیض الرحمان سابقہ ممبر جمعیت علما پاکستان نورانی، جمعیت علما گرے سٹریٹ مسجد کے چئیرمین ایڈوکیٹ عبدالولی محمد، علامہ رفیق شاہ ممبر آف پارلیمنٹ ساوتھ افریقہ، علامہ طاہر نقشبندی، علامہ صادق قریشی، قاری شوکت علی مصطفوی، جوہانسبرگ، پریٹوریا، مینڈینی میکس اور پورٹ ڈربن کے دور دراز علاقوں سے کثیر تعداد میں معززین بھی مہمانوں میں شامل تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.