سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کے 805 ویں عرس مبارک کی تقریبات میں منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا کی قیادت میں وفد نے شرکت کی۔ سہیل احمد رضا نے اجمیر شریف میں خواجہ غریب نواز کے مزار پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی۔ وفد میں منہاج القرآن انڈیا اجمیر شریف کے صدر سید راحت علی موتی والا، اجمیر شریف کے خادم سجادہ نشین حمیداحمد خان، صدر یوپی منہاج القرآن محمد سراج علی، حاجی محمد الیاس، حاجی محمد فتح اللہ خان شامل تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جانب سے استاذ العلماء، شارح بخاری، عینیِ زماں، شیخ الحدیث علامہ محمد معراج الاسلام کی جلد صحت یابی و کامل شفا کے لیے خصوصی دعاباری تعالیٰ اپنے حبیب مکرم ﷺ کے طفیل انہیں شفاء عاجلہ و صحت کاملہ عطا فرمائے اور امت ان کے علم و فیوضات سے بہرہ یاب ہوتی رہے۔ (آمین)
منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے زیرِ اہتمام فرنکفرٹ میں قائد ڈے کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز پروفيسر حافظ حامد رضا نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ محمد اعجاز، چوہدری زاہد راجہ اور ابرار قادری سمیت ثناء خوانِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بارگاہِ نبوی میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ نقابت کے فرائض راجہ وحید سلطان اور ڈائریکٹر منہاج القرآن اسلامک سنٹر فرنکفرٹ قاری مدثر اقبال نے سرانجام دیے۔ تقریب کے شرکاء نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شخصیت اور امت مسلمہ کے لیے آپ کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
تحریک منہاج القرآن ضلع فیصل آباد کی ایگزیکٹوکونسل کا اجلاس 02 اپریل 2017 کو سٹی آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے ضلعی ناظم رانا رب نواز انجم نے کی۔ اجلاس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن میں مکمل انصاف کیلئے جسٹس باقر نجفی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو پبلک کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن ملتان ڈویژن کا تنظیمی تربیتی کنونشن 02 اپریل 2017 کو ملتان میں منعقد ہوا جس کی صدارت مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر مزاری نے کی۔ کنونشن میں ضلع ملتان، خانیوال، وہاڑی اور لودھراں کے ضلعی و تحصیلی عہدیداران نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن نواب شاہ ڈویژن کے ناظم عبدستار چوھان نے 04 اپریل 2017 کو لنڈو اسٹیشن تحصیل شہدادپور دربار حسینی کے سجادہ نشین پیر شہادت علی علوی اور پیر ولایت علی علوی سے ملاقات کی۔ پیر شہادت علی علوی اور پیر ولایت علی علوی نے مصطفوی مشن سے متاثر ہو کر تحریک منہاج القرآن کی رفاقت اختیار کی۔
پاکستان عوامی تحریک فاضل پور کے راہنماء چوہدری محمد ارشد نواز کی اہلیہ محترمہ کی قل خوانی کے ختم کی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں نظامت دعوت تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم علامہ غضنفر حسین قادری نے خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کی ماہانہ محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن اور بھائی چارہ کے فروغ کا دین ہے۔ نبی آخر الزمان ﷺ نے معاشرتی، سیاسی، سماجی اقدار کے فروغ کیلئے رہنماء اصول متعین کئے۔ انہوں نے کہاکہ انصاف کا قیام، اتحاد، برداشت اور رواداری اسلامی معاشرے کے اہم ستون ہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سپین کے زیراہتمام یکم اپریل 2017 کو بارسلونا میں میلاد فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، سپین کے ممبران پارلیمنٹ اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں، پاکستانی، انڈین، بنگلہ دیشی اور مقامی کمیونیٹیز کی خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ میلاد فیسٹیول کا آغاز صبح 10 بجے ہوا جو شام 8 بجے تک جاری رہا۔
چئیرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے 31 مارچ 2017 کو بادالونا میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کیا۔ نماز جمعہ کے اجتماع میں منہاج یورپین کونسل زون 2 کے صدر چوہدری اقبال وڑائچ، پاکستان عوامی تحریک فرانس کے صدر حاجی محمد اسلم، محمد نعیم چوہدری، طاہرعباس گورائیہ، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے عہدیداران و کارکنان سمیت مسلمان کمیونٹی کے افراد موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن بہاولپور ڈویژن کے عہدیداران کا تنظیمی و تربیتی کنونشن 30 مارچ 2017 کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سردار شاکر مزاری کی صدارت میں ہوا۔ کنونشن ضلع رحیم یار خان، ضلع بہاولپور اور ضلع بہاولنگر کے ضلعی و تحصیلی عہدیداران نے شرکت کی۔
منہاج انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے 29 مارچ 2017 کو جارج ٹاؤن یونیورسٹی واشنگٹن ڈی سی میں الولید بن طلال مسلم مسیحی مفاہمت سینٹر کے بانی و ڈائریکٹر اور معروف مسیحی سکالر پروفیسر ڈاکٹر جان ایل ایسپوسیٹو (Prof. Dr. John L. Esposito) سے ملاقات کی اور انہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا دہشتگردی کے خلاف جاری کردہ مبسوط تاریخی فتویٰ پیش کیا۔ ڈاکٹر جان ایسپوسیٹو نے سہیل احمد رضا کا شکریہ ادا کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فروغِ امن و انسدادِ دہشت گردی کی کاوشوں کو سراہا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیراہتمام منہاج القرآن اسلامک سنٹر ویانا میں ہر سال کی طرح امسال بھی اردو، ہندی اور پنجابی سے جرمن زبان کے مفت کورس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں شمولیت کے لیے داخلے جاری ہیں۔ منہاج اسلامک سنٹر کے سوشل ویلفیئر پراجیکٹ کے تحت ہونے والے اس کورس کی کلاسز کا آغاز 02 اپریل 2017 کو اتوار کے روز سہ پہر 3 بجے (15Uhr) کی کلاس سے ہوگا۔
تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین نے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب تقسیم اسناد عرفان القرآن کورس میں شرکت کرنیوالے معلمین و معلمات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں قرآنی تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ اللہ کے کلام کواس کے مکمل معنی و مفہوم کے ساتھ سمجھنے کیلئے عربی زبان کا سمجھنا انتہائی ضروری ہے، اس اہم دینی، ملی، قومی و انسانی فریضے کو انجام دینے کیلئے منہاج القرآن نے 10 روزہ کیمپ کا مستقل بنیادوں پر اہتمام کیا ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کے مطابق سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کو گزشتہ روز علالت کے باعث کینیڈا (ٹورنٹو) میں مقامی ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا تھا جہاں وہ ایک دن ایمرجنسی میں زیرعلاج رہے، ان کی حالت بہتر ہونے پر انہیں گزشتہ روز شام وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا ہے، ڈاکٹرز کے مطابق مکمل تشخیص اور مرض کے روٹ کاز تک پہنچنے کیلئے چند ہفتے درکار ہیں، مختلف ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے، ابتدائی طور پر انہیں Intestines obstruction کے باعث شدید تکلیف کے بعد ہسپتال لے جایا گیا جہاں کرائسس مینجمنٹ کے بعد ان کا علاج شروع کر دیا گیا ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.