سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے راولپنڈی میں قصاص اور سالمیت مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہ آرمی چیف نے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے انصاف کا وعدہ کیا تھا، انہیں یاد کرا رہا ہوں کہ آپ اپنا وعدہ کب وفا کر رہے ہیں؟ ہم آرمی چیف سےانصاف کی بھیک نہیں مانگ رہے بلکہ انہیں وعدہ یاد دلا رہے ہیں، ریاستی دہشتگردی کا خاتمہ بھی ان کی ذمہ داری ہے، ہم آئین و قانون اور شریعت کے مطابق اپنے شہداء کا قصاص چاہتے ہیں، قصاص سے کم کچھ بھی قبول نہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی سربراہی میں یکم ستمبر 2016 کو منہاج اسلامک سینٹر پیرس میں منہاج القرآن فرانس کا اجلاس منعقد ہوا جس میں حماد مصطفیٰ العربی، چوہدری محمد اعظم، علامہ میر حسن قادری، علامہ حافظ نذیر احمد قادری اور علامہ رازق حسین سمیت منہاج القرآن انٹرنیشنل کے عہدیداران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن علماء کونسل کے وفد نے 30 اگست 2016 کو تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ وفد میں علامہ امداد اللہ قادری، میر محمد آصف اکبر قادری، سید امداد حسین شاہ اور مفتی خلیل حنفی سمیت علماء کونسل لاہور کے مختلف ٹاؤنز کے صدور شریک تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے زیراہتمام 27 سے 29 اگست 2016 کو سٹوک آن ٹرینٹ (Stoke on Trent) میں سالانہ تین روزہ ’الہدایہ یوتھ کیمپ‘ کا انعقاد کیا جس میں یورپ اور برطانیہ سے سینکڑوں طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ کیمپ کا مقصد یورپ اور برطانیہ میں مقیم مسلمان نوجوانوں کو شدت پسندی، بنیاد پرستی اور اسلام فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحانات اور ان کے تدارک کے بارے میں علمی و عملی آگاہی فراہم کرنا تھا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کراچی اور کوئٹہ کے قصاص وسالمیت پاکستان احتجاجی دھرنوں کے ہزاروں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری قصاص و سالمیت پاکستان تحریک کی کامیابی سے شہدائے ماڈل ٹاؤ ن کے ساتھ ساتھ سانحہ اے پی ایس پشاور، سانحہ کوئٹہ، سانحہ گلشن اقبال پارک لاہور، سانحہ واہگہ بارڈر، سانحہ بلدیہ کراچی اور سانحہ کار سازکے شہداء کے ورثاء کو انصاف ملے گا اور پھر کسی امیر کو کسی غریب کو اپنے اقتدار کے لیے کچلنے کی جرات نہیں ہو سکے گی۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن میں تاریخ کی بدترین ریاستی دہشت گردی، پولیس گردی اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں انصاف کی عدم فراہمی کے خلاف پورے ملک میں پاکستان عوامی تحریک کا احتجاج جاری ہے۔ 28 اگست 2016 کو پاکستان عوامی تحریک کوئٹہ نے ’قصاص و سالمیت پاکستان تحریک‘ کے تحت جی پی او سے منان چوک تک احتجاجی مارچ کیا اور منان چوک میں دھرنا دیا۔ کوئٹہ میں احتجاجی تحریک کی قیادت پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما احمد نواز انجم نے کی، جبکہ مارچ اور دھرنے میں پیر حبیب اللہ چشتی، بختیار احمد بلوچ، محمد اسماعیل نورزئی، حامد بلوچ ایڈووکیٹ، عطاءاللہ کامریڈ، ڈاکٹر عطاءالرحمٰن، مفتی محمد قاسمی، عبد الرحیم کاکڑ، سید قیوم آغا، عنایت اللہ درانی، محمودہ شبنم، سیدہ انجم ضیاء سمیت پاکستان عوامی تحریک اور اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان اور سول سوسائٹی، مذہبی و انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندگان شریک تھے۔ مارچ اور دھرنے کے شرکاء شہدائے ماڈل ٹاؤن کے قصاص اور قاتلوں کی گرفتاری کیلئے نعرے لگا رہے تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینئر رہنما اور معروف کاروباری و سماجی شخصیت محمد خالد نے 25 اگست 2016 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے صدر وسیم بٹ کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں سید عثمان شاہ، محمد خالد، محمد شاہد رضوی، چودھری ہارون علی، سید عامر ندیم شاہ، محمد ذیشان، وحید رشید اور نوید رشید شریک تھے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور سے 105 شہروں کے احتجاجی دھرنوں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آل شریف سن لے اگر چاہیں تو 7 دن کے اندر 17 جون کا بدلہ لے سکتے ہیں مگر میں نے ساری عمر امن کا درس دیا ہے۔ اس لیے ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔ پنجاب دہشت گردوں کا نظریاتی درالخلافہ ہے، وزیرستان سے دہشت گردی ختم ہو گئی پنجاب سے کب ہو گی۔ نواز شریف کا وجود پاکستان کی سالمیت کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے۔ نواز شریف کو انڈیا اقتدار میں لایا کس کس ملک نے نواز شریف کو اقتدار میں لانے کیلئے کام کیا سب جانتا ہوں۔
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کی جنرل کونسل کا اجلاس مورخہ 15 اگست 2016ء کو ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں 20 اگست کے احتجاجی دھرنے اور مظاہرے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں صدر عوامی تحریک رانا طاہر سلیم، ناظم منہاج القرآن حافظ رب نوازانجم، میاں کاشف محمود، رانا ناصر نوید، شاہد سلیم، رانا غضنفرعلی، علامہ عزیزالحسن اعوان، میاں امجدقادری، خالد رفیق سندھو، ملک سرفرازقادری بھی موجود تھے۔
پیرس (اے۔ کے۔ راؤ) پاکستان کے 69 ویں جشن آزادی کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک فرانس نے ’جشنِ آزادی سمینار‘ کا اہتمام کیا۔ سمینار میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سابق ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، پاکستان عوامی تحریک فرانس کے صدر حاجی محمد اسلم، منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے صدر چوہدری محمد اعظم، پریس کلب کھاریاں کے سابق صدر نصراللہ چوہدری ایڈوکیٹ اور علامہ حافظ نذیر احمد سمیت منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رفقاء اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد شریک تھے۔
مورخہ 14 اگست 2016 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام جشن آزادی کی تقریب منعقد ہوئی جس کا آغاز تلاوت کلام پاک محمد سلیم قادری امیر لائیشیا نے کیا، بعد ازاں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت محمد ایوب اور طارق محمود علوی نے حاصل کی۔ پروگرام میں منہاج القرآن کے کارکنان کے علاوہ کثیر تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔ پروگرام میں نقابت کے فرائض طارق محمود علوی نے سرانجام دیئے۔
پاکستان عوامی تحریک اوکاڑہ کے زیراہتمام یومِ آزادی پر جشنِ آزادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن تنظیمات احمد نواز انجم، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی کوآرڈینیٹر ساجد محمود بھٹی، پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے کوآرڈینیٹر غلام قادر، آرگنائزر ڈاکٹر تنویر اعظم سندھو، راجہ بشارت جسپال، نائب صدر راجہ زاہد، نائب صدر قاری مظہر فرید سیال ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری ملک مشتاق احمد ایڈوکیٹ، تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کے امیر مرزا خالد محمود سمیت پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے کارکنان شریک تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیراہتمام یومِ آزادی پر اتوار کے روز جشنِ آزادی کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت حاجی ملک امین اعوان نے کی جبکہ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے عہدیداران اور کارکنان سمیت پاکستانی کمیونٹی کے افراد شریک تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت و نعتِ رسولِ مقبول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ محمد نعیم رضا قادری نے نقابت کے فرائض انجام دیے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صدارت میں منہاجینز پارلیمنٹ کا اجلاس 14 اگست 2016 کو مرکزی سیکرٹریٹ لاہور الصفہ ھال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن اور منہاج یونیورسٹی لاہور کے سیشن 1991 سے 2016 تک کے سیشنز کے فاضلین شریک تھے۔
حریکِ قصاص و احتساب کے پہلے مرحلے میں 20 اگست 2016 کو ہونے والے پاکستان عوامی تحریک کے احتجاج کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے عہدیداران بھی شریک تھے۔ اجلاس میں 20 اگست کی ریلی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قصاص مارچ کا آغاز ٹی ڈی اے چوک لیہ سے ہوگا جو صدر بازار پر اختتام پذیر ہوگا جہاں علامتی دھرنا دیا جائے گا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.