سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
کالج آف شریعہ کے دو سالہ ڈگری پروگرام کی تکمیل پر تقریب کا انعقاد
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج پبلیکیشنز ڈیپارٹمنٹ کے جملہ ذمہ داران اور سٹاف ممبرز سے خصوصی ملاقات کی اور انہیں مبارک باد دی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام حلقۂ درود و فکر بعنوان ’’عید میلاد النبی ﷺ‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس کا آغاز محمد اکمل نقوی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اور حضور نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں نعت کا تحفہ معاذ اعجاز جنرل سیکرٹری منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان نے پیش کیا۔
حجۃ المحدثین شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تالیف کردہ 60 جلدوں پر مشتمل ’’الموسوعۃ القادریۃ فی العلوم الحدیثیۃ (انسائیکلوپیڈیا آف حدیث سٹڈیز)‘‘ کی تقریب رونمائی ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہوئی۔ جس میں ممتاز علمی شخصیات، علمائے کرام، مشائخ عظام، محققین، یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز اور شعبہ اسلامیہ کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ شریک ہوئے اور خطاب کیا۔
میلادِ مصطفیٰ ﷺ کانفرنس کی صدارت صدر منہاج القرآن ملائیشیا عبدالرسول بھٹی نے کی جبکہ ڈاکٹر حامد فاروق بخاری شاہ صاحب اور ڈاکٹر اسد اللّٰہ شاہ صاحب مہمان خصوصی تھے۔
عید میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے قائدِ تحریک منہاج القرآن حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے مرکزی سیکرٹریٹ پر محفلِ نعت اور ضیافت میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ ضیافتِ میلاد میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، عرب شیوخ پروفیسر ڈاکٹر اسامہ محمد حسن العبد، سابق چانسلر الازہر یونیورسٹی وممبر پارلیمنٹ مصر اور پروفیسر ڈاکٹر محمد نصر الدسوقی اللبان، استاذ الحدیث و علوم الحدیث الازہر یونیورسٹی، مصر مہمانانِ خصوصی تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بارسلونا کے زیراہتمام ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ اللہ رب العزت کو اپنے بندوں کے وہ امور بہت زیادہ پسند ہیں جو مستقل ہوں، اللہ کے اولیاء اسقامت اور اعتدال والے ہوتے تھے وہ اپنے اوقاتِ کار کو 4 حصوں میں تقسیم کرتے تھے
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے خطبۂ استقبالیہ دیتے ہوئے کہا کہ آج کی اس عظیم الشان اور تاریخی 40ویں عالمی میلاد کانفرنس میں دنیا بھر سے تشریف لانے والے جملہ معزز مہمانانِ گرامی اور ملک بھر سے تشریف لانے والے عشاقانِ مصطفیٰﷺ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
40ویں عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ معین الدین کوریجہ نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے زندگی بھر قرآن اور صاحبِ قرآن حضرت محمدﷺ کی خدمت کی ہے، ایسی ہستیاں صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں،
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِ اہتمام مینار پاکستان پر منعقدہ 40ویں عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا کہ فرقہ واریت، انتہا پسندی اور نفرتوں کے خاتمے کیلئے محمدی اخلاقیات اپنانا ہوں گی۔ معاشی، معاشرتی بحرانوں نے اخلاقی بحران اور رویوں میں بگاڑ کی شکل اختیار کر لی ہے اس بگاڑ کی اصلاح کیلئے سیرتِ طیبہ کے ہر گوشے کو اپنی زندگیوں پر عملاً نافذ کیا جائے۔
کوپن ھیگن: منہاج القران ڈنمارک کے زیرِاہتمام جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میلادِ مصطفیٰ ﷺ کی صدارت امیرِ تحریک شیخ اشفاق نے کی جبکہ منہاج یورپئن کونسل کے صدر بلال اُپل مہمانِ خصوصی تھے۔
تحریک منہاج القرآن کی 40ویں عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان لاہور کے سبزہ زار میں جاری ہے۔ کانفرنس میں بانی و سرپرست منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب کریں گے۔ کانفرنس میں اندرون و بیرون ملک سے مشائخ عظام، علمائے کرام، عالمی شہرت یافتہ قراء، نعت خوان اور عالم اسلام کی نامور شخصیات بھی خصوصی طور پر شریک ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری عرب شیوخ پروفیسر ڈاکٹر اسامہ محمد حسن العبد، سابق چانسلر الازہر یونیورسٹی وممبر پارلیمنٹ مصر اور پروفیسر ڈاکٹر محمد نصر الدسوقی اللبان، استاذ الحدیث و علوم الحدیث الازہر یونیورسٹی، مصر کے ہمراہ 40ویں عالمی میلاد کانفرنس میں تشریف لاچکے ہیں
تحریک منہاج القرآن کی 40ویں عالمی میلاد کانفرنس آج 28 ستمبر مینار پاکستان کے سبزہ زار میں ہوگی، بانی و سرپرست منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کانفرنس سے خصوصی خطاب کریں گے۔ عالمی میلاد کانفرنس میں جامعہ الازہر مصر یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر، ممبر پارلیمنٹ پروفیسر ڈاکٹر اسامہ محمد حسن العبد اور علوم الحدیث کے استاد پروفیسر ڈاکٹر محمد نصر اللبان بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.