سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہا ج القرآن کھوئیرٹہ کے زیراہتمام بسلسلہ استقبال ماہ ربیع الاول ایک عظیم الشان میلاد ریلی منعقد ہوئی۔ جس کا آغاز دن 11:00 بجے دربار مائی طوطی صاحبہ سے ہوا۔ اس ریلی میں تحریک منہاج القرآن، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور منہاج یوتھ لیگ یونٹ سیری، یونٹ دربار، یونٹ منجوال اور یونٹ کھوئیرٹہ سے کثیر تعداد میں لوگو ں نے شرکت کی۔ اس عظیم الشان ریلی میں تحصیل کھوئیرٹہ کی جملہ تنظیمات نے شرکت کی۔
آؤ کہ سب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عہدِوفا کریں کے عنوان سے تحریک منہاج القرآن تحصیل مانانوالہ کی یونین کونسل 99 گاؤں واڑہ امام دین شرقی میں عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت اور 12 ربیع الاول کو میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جلوس اور محافل کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ 29 جنوری کوتحریک منہاج القرآن واڑہ امام دین شرقی کے سیکرٹری کوآرڈینیشن میاں محمد ذیشان تبسم نے ایگزیکٹیو کے اجلاس کو انتظامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ پریوالے، بریشیا (اٹلی) کے زیر اہتمام 29 جنوری 2012ء بروز اتوار عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں گردونواح سے کثیر تعداد میں عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ عزیز بھٹی ٹاؤن کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مورخہ 28 جنوری 2012ء کو بمقام الکرم شادی ہال لاہور میں منعقد ہوئی جس کی سرپرستی محترمہ صفیہ صغیر قادری نے کی جبکہ خصوصی خطاب محترمہ نوشابہ ضیاء (مرکزی نا ظمہ ویمن لیگ) نے کیا۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر پوکونگ(ہانگ کانگ) کے زیر اہتمام مورخہ 28 جنوری 2012ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء عظیم الشان محفل میلاد منعقد ہوئی، جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر میرپور کے زیراہتمام ایک عظیم الشان میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مارچ کا انعقاد ہوا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی اور دیگر تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس میلاد مارچ میں شرکاء نے پوری ریلی میں رنگ برنگے بینزر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر "آؤ کہ سب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عہدِ وفا کریں" آمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مرحبا مرحبا، سرکار کی آمد مرحبا مرحبا کے نعرے درج تھے اور لوگوں کی زبانوں پر درود و سلام کے ترانے تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل وجینزا (اٹلی) کے زیر اہتمام مورخہ 28 جنوری 2012ء کو میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالہ سے ایک خوبصورت تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈنمارک سے علامہ شاہد ریاض نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بریشیا ( اٹلی) اورانجمن غلامان مصطفی کے زیر اہتمام مورخہ 28 جنوری 2012 ءبروز ہفتہ ایک عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انتظام کیا گیا جس میں گردونواح سے پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ماہ ربیع الاول کی مبارک ساعتوں میں 6 ربیع الاول کو کھوئیرٹہ میں تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقادکیا گیا۔ محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت ڈاکٹر عثمان جاوید نے کیا۔ جبکہ بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ عقیدت کے پھول صوفی عاشق حسین عاشق نے نچھاور کیے۔
مورخہ 28 جنوری 2102ء بروز ہفتہ بعد نماز عصر منہاج القرآن Bispevej ڈنمارک میں مجلس شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدرات منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری اور صدر اعجاز احمد وڑائچ نے کی۔
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کی طرف سے مورخہ 28 جنوری 2012ء کو کویت میں تعینات اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر افتخار عزیز عباسی کی دعوت کی جس میں منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے عہدیداران کے علاو ہ منہاج القرآن کویت کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہر سال جہاں دنیابھر میں میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ مناتی ہے، وہاں پاکستان میں قریہ قریہ، نگر نگر محافل میلاد سجائی جاتی ہیں اور ضیافت ہائے میلاد کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ مشعل بردار جلوس نکالے جا تے ہیں۔ 11 ، 12 ربیع الاول کی درمیانی شب لاہور میں مینار پاکستان کے سائے تلے عظیم الشان عالمی میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ جسے دنیابھر میں منعقد ہونے والی عالم اسلام کی سب سے بڑی محفل میلاد کا مقام حاصل ہے۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت میڈیا کے زیراہتمام ضیافت میلادکا پروگرام 27 جنوری 2012ء کومنعقد ہوا جس کی صدارت ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی جبکہ سینئر صحافی اور کالم نگار امجد اقبال نے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ان کے علاوہ علامہ پروفیسر محمد نواز ظفر چشتی، جواد حامد، گوشہ درود کے خدام حاجی محمد سلیم قادری، حاجی محمد ریاض اور سید مشرف حسین شاہ، نظامت دعوت وتربیت سے علامہ غلام مرتضٰی علوی، علامہ محمد لطیف مدنی، علامہ محمد شریف کمالوی، قاضی فیض الاسلام اور دیگر مرکزی قائدین بھی اسٹیج پر موجود تھے۔
تحریک منہاج القران نظامت دعوت و تربیت کے زیراہتمام جامع مسجد حنفیہ غوثیہ اقبال پارک لاہور میں آئیں دین سیکھیں کورس کروایا گیا جس کی تقریب تقسیم اسناد 27 جنوری 2012ء بروز جمعۃ المبارک کو منعقد ہوئی۔ کورس میں تدریس کے فرائض محمد شریف کمالوی اور عارف محمود نے سر انجام دیے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 27 جنوری 2012ء کو لاکورونیو مرکز پر ہفتہ وار محفل ذکر ونعت منعقد کی گئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.