سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
گزشتہ روز تحریک منہاج القرآن اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے حج روانگی سے قبل لندن میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یوکے اور یورپ کے نئے ہیڈ آفس کا افتتاح کیا۔ شیخ الاسلام کے ساتھ شیخ حسن محی الدین قادری، شیخ حماد مصطفی العربی کے علاوہ لندن کے احباب بھی افتتاح کے موقع پر موجود تھے۔
فرسودہ رسم و رواج اور غربت میں جکڑے معاشرے میں بیٹی کے ہاتھ پیلے کرنا غریب کے لئے ناممکن ہوتا جارہا ہے۔ ان حالات میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں چلنے والی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 25 اجتماعی شادیوں کی چھٹی سالانہ پروقار تقریب 23 اکتوبر 2011ء منہاج القرآن اسلامک سنٹر گلفشاں کالونی کے سامنے زکریا پارک میں منعقد ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن دولتالہ حلقہ پی پی چار کا خصوصی اجلاس صدر چوھدری جاوید اقبال کی زیر صدارت 21 اکتوبر 2011 کو ہوا۔ جمعتہ المبارک کی نماز کے بعد سہ پہر 03:00 بجے اجلاس کی کارروائی مقامی ویلج ریسٹورنٹ میں شروع ہوئی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔
تحریک منہاج القرآن دولتالہ حلقہ پی پی 4 کے زیراہتمام 3 روزہ "آئیں دین سیکھیں" کورس چورہ نمبر 1 (نزد جامع مسجد بھنگالی شریف) میں منعقد کیا گیا، جس کی اختتامی نشست میں وادی حسین قریشی، چوھدری محمد اسحاق (ناظم تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 4)، ڈاکٹر محمد صالح قریشی، قاری محمد اکرم (ناظم عرفان القرآن کورس ضلع راولپنڈی) ہیڈ ماسٹر محمد یعقوب قریشی، قریشی برادران اور کثیر تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن سندھ کے سرپرست الحاج ڈاکٹر خواجہ محمد اشرف ملک کی ممتاز مذہبی و علمی شخصیات میں عرفان القرآن اور دہشت گردی کے خلاف فتویٰ کے نسخہ جات تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک، ایڈیشنل آئی جی سندھ سعود مرزا، ایم کیو ایم کی رہنماء خوش بخت شجاعت اور آزاد کشمیر کے صدر سردار یعقوب احمد بھی شامل تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے 30 ویں یوم تاسیس کے موقع پر مورخہ 20 اکتوبر 2011ء کو منہاج القرآن بحرین کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا کانفرنس گوشہ دود کے مرکزی ہال میں منعقد کی گئی جس میں مشن سے وابستہ کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی
تحریک منہاج القرآن یونین کونسل بارہ منگا تحصیل شکرگڑھ کے زیراہتمام یونٹ جرپال منہاساں میں 29 اکتوبر بروز ہفتہ بعد نماز عشاء ایک عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میں کثیر تعدا د میں لوگوں نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز قاری محمد سعدی سینئر نائب ناظم منہاج القرآن علماء کونسل شکرگڑھ نے کلام مجید سے کیا
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کا 60 رکنی حج قافلہ مورخہ 18 اکتوبر2011ء کو علامہ حافظ محمد اقبال اعظم کی قیادت میں حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے روانہ ہوگیا۔
تحریک منہاج القرآن کا 31 واں یوم تاسیس 17 اکتوبر 2011ء کو منایا گیا۔ اس سلسلے میں مرکزی سیکرٹریٹ میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین القادری اور فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین القادری نے خصوصی شرکت کی جبکہ ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، امیر پنجاب علامہ احمد نواز انجم، پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء انوار اختر ایڈووکیٹ، نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک، راجہ جمیل اجمل، جاوید اقبال قادری، قاضی فیض الاسلام، ساجد محمود بھٹی اور تحریک کے دیگر رہنماء بھی اس موقع پر موجود تھے۔
پاکستان میں تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تاریخ ساز خطابات کے بعد تحریک منہاج القرآن کا خصوصی اجلاس ہوا، جس کی صدارت ناظم اعلیٰ ڈاکٹر احمد عباسی نے کی۔ سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، امیر پنجاب علامہ احمد نواز انجم سمیت تحریک کے دیگر مرکزی قائدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
منہاج القرآن علماء کونسل شکر گڑھ کے زیراہتمام 16 اکتوبر 2011ء کو عظیم الشان علماء کنونشن منعقد ہوا۔ جس میں شکر گڑھ کے گردونواح سے 100 سے زائد جید علماء کرام نے خصوصی شرکت کی۔ علماء کنونشن میں مرکزی ناظم علماء کونسل علامہ سید فرحت حسین شاہ، منہاج القرآن علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ الحاج امداد اﷲ خان اور منہاج القرآن علماء کونسل پنجاب کے ناظم علامہ میر آصف اکبر معزز مہمانوں میں شامل تھے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ وزیر آباد کے زیراہتمام بیداری شعور طلبہ اجتماع کے سلسلے میں بیداری شعور طلبہ سیمینار کا انعقاد ہوا جس کی صدارت مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تجمل حسین انقلابی نے کی جبکہ محمد سبطین ضلعی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گجرات نے خصوصی شرکت کی۔ سیمینار میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ وزیر آباد کے تمام عہدیداران اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن الہ آباد کے زیراہتمام برصغیر پاک و ہند کے معروف روحانی بزرگ حضرت بابا ولی محمد سرکار رحمۃ اللہ علیہ کا 74 واں عرس مبارک 14, 15 اور 16 اکتوبر کو موضع رسول پور میں منعقد ہوا۔ عرس کی سہ روز سالانہ تقریبات کا آغاز مزار شریف کے غسل سے ہوا، جس میں سجادہ نشین بابا نور محمد قادری نوشاہی اور زائرین نے حصہ لیا۔ اسی روز محفل نعت و درود بھی منعقد ہوئی، جس کی صدارت سجادہ نشین بابا نور محمد قادری نوشاہی نے کی۔
نظامت دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کے زیر اہتمام 15 روزہ تربیتی کیمپ برائے معلیمن و معلمات عرفان القرآن کورس یکم اکتوبر تا 15 اکتوبر 2011ء منعقد ہوا جس کی تقریب تقسیم اسناد 15 اکتوبر 2011ء بروز ہفتہ منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری عبدالغفار چشتی نے حاصل کی۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کے زیراہتمام راولپنڈی میں مختلف سکولز اور کالجز میں آئیں دین سیکھیں کورس کی تعارفی کلاسز کا اہتمام کیاگیا جس کے لیے محمد شریف کمالوی مرکزی سینئر نائب ناظم تربیت نے 15 دن کا وزٹ کیا اور راولپنڈی میں مختلف سکولز اور کالجز میں تعارفی لیکچرز دئیے۔ یہ تعارفی لیکچرز یکم اکتوبر تا 15 اکتوبر 2011ء تک تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.