سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
بیداری شعور مہم کے سلسلے میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(MUST) آزادکشمیر کے زیرِاہتمام ندیم میرج ہال میرپور میں عظیم الشان سیمینار بعنوان" عالمی حالات اور مسلمانوں کا مستقبل" منعقد ہوا۔ سیمینار کی صدارت مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تجمل حسین انقلابی نے کی
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کی 7ویں سالانہ تقریب 24 اپریل 2011ء کو نیو کیمپس منہاج یونیورسٹی بغداد ٹاون لاہور میں منعقد ہوئی۔ 25 نوبہیاتا جوڑوں میں 2 مسیحی جوڑے بھی شامل تھے۔ پروقار تقریب میں سیاسی، سماجی اور دانشور شخصیات کے علاوہ شوبز کی ممتاز شخصیات نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (تھیگو سٹی) کوریا کے زیر اہتمام مورخہ 24 اپریل 2011ء بروز اتوار کو محفل میلاد منعقد ہوئی جس میں منہاج القرآن سے وابستہ تنظیمی وتحریکی ذمہ داران کے علاوہ دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں کے نمائندگا ن نے بھرپور شرکت کی۔
منہاج ویمن لیگ آسٹریا کی صدر الماس خواجہ نے مورخہ 23 اپریل 2011ء بروز ہفتہ کو منہاج ویمن لیگ ڈنمارک کی صدر نفیس فاطمہ کے اعزاز میں خواجہ ہاؤس آسٹریا میں ایک پر تکلف استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں منہاج ویمن لیگ آسٹریا کی عہدیداران، دوسری مذہبی تنظیموں کی خواتین اور منہاج ویمن لیگ آسٹریا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (ہا یانگ سٹی) کوریا کے زیر اہتمام مورخہ 23 اپریل 2011ء بروز ہفتہ کو محفل میلاد منعقد ہوئی جس کی صدارت منہاج ایشیئن کونسل کے امیر محمد جمیل چودھری نے کی جبکہ منہاج القرآن کے سکالر علامہ غلام ربانی تیمور نے خصوصی خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن و منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کھوئیرٹہ (آزاد کشمیر) کی مشترکہ کاوش سے کھوئیرٹہ میں مستحق طلبہ و طالبا ت میں نصابی کتب کی تقسیم کے سلسلہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز حافظ وسیم رضا نے تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ نعت پاک کی سعادت عثمان شوکت صدر MSM کھوئیرٹہ نے حاصل کی۔
20 اپریل 2011ء کو یونیق کالج پتوکی میں ’’یوم والدین‘‘ کے موقع پر تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی، جس میں ناظم تعلیمات منہاج ایجوکیشن سوسائٹی (MES) شاہد لطیف قادری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ہزار سے زائد طلباء و طالبات اور ان کے والدین نے شرکت کی،
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اسلامی ممالک کی تنظیم OIC کے امریکہ میں ہونے والے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ یہ اجلاس او آئی سی، Brookings Institution، قطری حکومت کے زیراہتمام یو ایس اسلامک ورلڈ فورم واشنگٹن ڈی سی میں 12 تا 14 اپریل 2011ء منعقد ہوا۔
منہاج یوتھ لیگ سپین نے مورخہ 17 اپریل 2011ء کو کاتالونیا (سپین) کے صوبہ Girona کی مشہور جھیل Estany de Banyoles کے تفریحی دورہ کا انعقاد کیا جس میں 50 سے زائد نوجوانوں نے شرکت کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سابق صدرحاجی مظہر حسین، موجودہ صدر محمد اکرم بیگ، نائب صدر حاجی زاہد حسین، محمد نواز قیصر چیمہ اور خان محمد چشتی بھی وفد کے ہمراہ تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (نام ڈنگ سٹی) کوریا کے زیراہتمام مورخہ 17 اپریل 2011ء بروز اتوار کو محفل میلاد منعقد ہوئی جس کی صدارت منہاج ایشیئن کونسل کے امیر محمد جمیل چودھری نے کی جبکہ منہاج القرآن کے سکالر علامہ غلام ربانی تیمور نے خصوصی خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منہاج یونیورسٹی کے فارغ التحصیل اسکالرز (منہاجینز) کے ساتھ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی نشست 16 اپریل 2011ء کو منعقد ہوئی، جس میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے اساتذہ کرام اور ملک بھر سے سینکڑوں منہاجینز نے شرکت کی۔
مرکزی نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں ائمہ وخطباء کی تیاری کیلئے 14 مارچ تا 14 اپریل 2011ء ایک ماہ پر مشتمل ایک کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے چاروں صوبوں اور کشمیر سے شرکاء نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے بین المذاہب فورم "منہاج القرآن انٹرنیشنل انٹرفیتھ ریلشنز" کے قائدین نے لاہور میں سکھ یاتریوں کے بیساکھی میلے 2011 میں شرکت کی۔ بیساکھی کا میلہ "بیساکھی فیئر 2011" لاہور میں گوردوارہ ڈیرا صاحب میں 14 اپریل کو منعقد ہوا۔ جس میں منہاج انٹرفیتھ ریلشنز کے مرکزی قائدین کے وفد نے سکھ یاتریوں کی خصوصی دعوت پر شرکت کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے باہر ایچ ای سی کی تحلیل اور اسکی صوبوں کو منتقلی کے خلاف مظاہرہ مورخہ 12 اپریل 2011ء کیا گیا جسمیں مختلف یونیورسٹیز/ کالجز کے سینکڑوں طلبہ اور اساتذہ نے حصہ لیا۔ طلباء نے ایچ ای سی کی تحلیل اور اسے صوبوں کے حوالے کرنے کے فیصلے کے خلاف بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔
ہر سال کی طرح امسال بھی آقا علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت مبارکہ کی مناسبت سے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت 25 شادیوں کی اجتماعی تقریب 24 اپریل 2011ء کو صبح 9:30 بجے منہاج یونیورسٹی (بغداد ٹاؤن) ٹاؤن شپ لاہور میں منعقد ہوگی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.