سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بادالونا (سپین) کے زیر اہتمام مورخہ 18 فروری 2011ء بروز جمعۃ المبارک کو Plaza Isla Cameron میں سالانہ محفل میلاد منعقد ہوئی جس میں اہلیان بادالونا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز علامہ عبدالرشید شریفی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ حافظ جبران اعظم کیانی اور قدیر احمد خان نے بارگاہ مصطفوی میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے عظیم سکالر اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد رشید علامہ غلام ربانی تیمور منہاج القرآن کوریا تنظیم کی دعوت پر مورخہ 18 فروری 2011ء کو انچھن ایئر پورٹ (سیؤل) پہنچے۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ گوجرانوالہ کے صدر حافظ محمد نعمان صدیقی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
تحریک منہاج القرآن چیچہ وطنی کا 60 واں ماہا نہ درس عرفان القران 17 فروری 2011ء کو منعقد ہوا۔ معزز مہمانوں میں مفتی ظہیر احمد بابرخطیب نورالمساجد، رائے مرتضے اقبال ایڈوکیٹ، بابا ظہورالرحمان، رانا عبدالطیف سرپرست و سعید اختر رانا صدر پریس کلب، ایس اے ساجد سابق صدر پریس کلب، مولانا غلام نبی معصومی، مولانا محمد رمضان رضا اور حاجی لیاقت علی منشا شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن سندھ کے سرپرست ڈاکٹر خواجہ محمد اشرف سعودی عرب کے قونصل جنرل فلاح محمد الروہیلی، متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل سہیل بن مطارالقطبی، قونصل جنرل کویت نصیر ریدین الموتاری، قونصل جنرل اومان خامس محمد الفارسی، قونصل جنرل بحرین عادل عبدالرحمن محمد تقی اور انڈونیشیا کے قونصل جنرل روفالس آر عدنان اور دیگر شخصیات کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا دہشت گردی کے خلاف تاریخی فتویٰ کی کتاب پیش کر رہے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن بیڑ تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام مورخہ 17 فروری 2011ء کو عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں تحصیل بھر کے کارکنوں اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ پروگرام میں خصوصی خطاب رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل نے کیا۔
تحریک منہاج القرآن گھوٹکی کے تحت جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں خصوصی محفل کا انعقاد کیا گیا جو کہ 12 ربیع الاول 16 فروری بروز بدھ کو منعقد ہوئی۔ جس میں سینکڑوں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔
جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر حاجی حمید اللہ صاحب ( سابق سینئر نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس ) جو کہ ان دنوں پاکستان (گجرات ) تشریف لائے ہوئے ہیں نے تحریک منہاج القرآن گجرات کے تعاون سے ایک خوبصورت محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اپنی رہائش گاہ پر اہتمام کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو ناروے کے زیراہتمام مورخہ 16 فروری 2011ء کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی میں اوسلو کے علماء کرام اور پاکستان سے تشریف لائے مہمان الحاج حافظ مفتی خان محمد قادری اور قاری سید صداقت علی شاہ کے اعزاز میں عظیم الشان ضیافت میلاد کا اہتمام کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ماہ ربیع الاول میں اندرون ملک سمیت دنیا بھر میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوس منعقد کیے گئے۔ اس حوالے سے ایم ایس ایم واہ کینٹ نے میلاد کا جلوس نکالا۔ جس میں تحریک منہاج القرآن واہ کینٹ کے دیگر فورمز کے علاوہ شہر بھر سے عشاقان مصطفیٰ صلی اللہ علییہ وآلہ وسلم کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی معرکۃ الآراء تصانیف اور خطابات کی سی ڈیز (CDs) کا سٹال کھوئیرٹہ شہر میں مورخہ 16 فروری 2011ء بمطابق 12 ربیع الاول کو لگایا گیا۔ سٹال پر رکھی گئی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتب میں قرآنیات، حدیث، ایمانیات، اعتقادیات، سیرت و فضائل نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، ختم نبوت، عبادات، علمیات، اقتصادیات، اسلام اور جدید سائنس، اسلامی شخصیات سمیت درجنوں موضوعات پر کتب موجود تھیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام میلاد مہم 2011ء کا آغاز "حضور (ص) نبی رحمت وشفقت" کے عنوان سے یکم فروری 2011ء سے ہوا۔ میلاد مہم 2011ء کے مقاصد میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذاتِ اقداس کو نبی رحمت و شفقت اجاگر کرنا، رجوع الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اہداف کا حصول اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے فکر و نظر یہ کو عام کرنا شامل تھا۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام گھر گھر میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں ناظم تحریک منہاج القرآن رانا محمدظاہر کے گھر پر عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں سوز و گداز اور عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے معمور نعت خوانی ہوئی۔
ماہ ربیع الاول کی پُرنور ساعتوں میں تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام عظیم الشان جلوس نکالا گیا۔ جس کی قیادت امیر اہل سنت ملتان ڈویژن پیر سید ظفر علی شاہ، تحریک منہاج القرآن لودھراں کے صدر ملک اسلم حماد، ڈی سی او لودھراں شیخ غلام فرید، ڈی پی او آغا یوسف، مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر الحاج حافظ شیر محمد، شیخ افتخار الدین تاری، ملک نازک آرائیں، نواب غلام مصطفیٰ خاں نے کی۔
تحریک منہاج القرآن کی 27 ویں سالانہ اور عالم اسلام کی سب سے بڑی عالمی میلاد کانفرنس 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب (بمطابق 15 فروری 2011ء) مینار پاکستان لاہور اور رامفورڈ لندن میں مشترکہ طور پر منعقد ہوئی، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے لندن سے براہ راست خصوصی خطاب کیا۔ یہ کانفرنس تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کی زیرنگرانی منعقد ہوئی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.