سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام نے روحانی اجتماع کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اچھے عمل اور نیکی پر استقامت کا رویہ ہی فرد کو معاشرے کی اصلاح کے قابل بناتا ہے۔ باطنی تزکیہ کا عمل ہی انسان کو بندگی کی حقیقت سمجھاتا ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ ایسی محافل اور اجتماعات میں شرکت کی جائے جہاں اللہ اور اسکے رسول (ص) کا ذکر کثرت سے کیا جاتا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی تنظیم نو کے بعد مورخہ 6 جنوری 2011ء بروزجمعرات کو نئی ایگزیکٹو کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، جس میں تما م فورمز کے صدور، نائب صدور اور ناظمین نے شرکت کی۔اجلاس کی صدارت عبدالجبار بٹ(صدرمنہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس) نے کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس کے قیام کے بعد پہلا اجلاس مورخہ 04 جنوری 2011ء کو ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا، اجلاس میں محمد نعیم چودھری صدر، سینئر نائب صدر طارق جاوید اور ناظم مالیات عامر جواد بٹ نے شرکت کی جبکہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے خصوصی دعوت پر اجلاس میں شرکت کی۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے میٹنگ کے شرکاء کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے ذیلی مرکز کپسیلی میں مورخہ 03 جنوری 2011ء کو ایک سکھ نوجوان نے ڈائریکٹر قاری محمد اکرم زاہد کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا، جس کا نیا اسلامی نام محمد حسنین رکھا گیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام منہاج القرآن اسلامک سنٹر کے سنگ بنیاد کی عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت پیر سید فضل حسین شاہ سرپرست تحریک منہاج القرآن لودہراں نے کی ۔
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل انوار اختر ایڈووکیٹ نے کہا کہ میڈیا کا کردار ایک آئینہ کا ہے۔ بحالی جمہوریت کے لیے میڈیا کی تاریخ قربانیوں سے بھری ہوئی ہے۔ بیداری شعور کی حالیہ تحریک میں میڈیا کلیدی کردار ادا کررہا ہے، عوامی مسائل پر صرف عدلیہ اور میڈیا نوٹس لے رہے ہیں، عوام کی توقعات میڈیا سے وابستہ ہیں پارلیمنٹ سے نہیں۔ سیاسی جماعتوں کو اپنے اندر جمہوریت پیدا کرنا ہوگی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سائپرس کے زیراہتمام مورخہ 01 جنوری 2011ء بروز ہفتہ حلقہ درود کی ماہانہ محفل منعقد ہوئی جس میں نکوشیا کی پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو کے مرکز پر مورخہ یکم جنوری 2011ء بروز ہفتہ سالانہ شہادت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں اوسلو کے گرد و نواح سے مرد و خواتین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کی سب سے اہم بات اوسلو کی تمام بڑی مساجد کے علماء و اراکین کی شرکت تھی
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیرانتظام منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا سے ملحقہ منہاج لائبریری میں یکم اکتوبر 2010ء کو شروع ہونے والی سپینش زبان کی کلاس مورخہ 31 دسمبر 2010ء کو مکمل ہو گئی۔ کلاس کے آخری دن طلبہ کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر مرزا محمد اکرم بیگ نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ فرانس کے نوجوانوں نے مورخہ 31 دسمبر 2011ء کو لاکورینو میں عظیم الشان محفل ذکر ونعت کا اہتمام کیا، ہال کو منہاج سسٹرز لیگ نے پنک اینڈ وائٹ اور میرون کلر سے سجایا جس سے ہال کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگیا۔ پروگرام میں خواتین وحضرات کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر بارسلونا میں مورخہ 31 دسمبر 2010ء بروز جمعۃ المبارک بعد نماز عشاء شب التجاء کے عنوان سے محفل نعت کا انعقاد کیا گیا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ سیالکوٹ کے زیراہتمام شب التجاء
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام سوئی والا میں چھٹا درس عرفان القرآن ہوا۔ جس میں رکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری نے سلسلہ وار درس عرفان القرآن کی چھٹی نشست سے خطاب کیا۔ محرم الحرام میں شہادت حسین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غم حسین عین عبادت ہے۔ قربانی حسین کے بعد اسلام اور حسین لازم و ملزوم ہوگئے ہیں۔
مورخہ 29 دسمبر 2010ء بروز بدھ پاکستان کی مایہ ناز مادر علمی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں اسلامی سوسائٹی کے زیراہتمام ایک خصوصی سیمینار منعقد ہوا جس کی صدارت ڈاکٹر سید سلطان شاہ صدر شعبہ علوم اسلامیہ نے کی.
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے ممبر حاجی گلزار احمد نے مورخہ 28 دسمبر 2010 ء بروز منگل کو منہاج القرآن کی اعلیٰ قیادت کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.