سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مزارت پر خود کش حملوں کے خلاف تحفظ ناموس رسالت محاذ کے زیراہتمام لاہور میں یکم نومبر 2010ء کو پر امن احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں منہاج القرآن علماء کونسل نے بھی بھرپور نمائندگی کی۔ منہاج القرآن علماء کونسل کے ناظم علامہ فرحت حسین شاہ کی قیادت میں منہاج القرآن علماء کونسل کے مرکزی قائدین ریلی میں خصوصی طور پر شریک ہوئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے انتہائی متحرک راہنما حاجی قاسم علی کے بیٹے وسیم راجہ کی دعوت ولیمہ کی تقریب مورخہ 01 نومبر 2010ء کو گوجر پورہ لاہور میں منعقد ہوئی جس میں ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل نے تین رکنی وفد کے ساتھ خصوصی شرکت کی۔
ہر سال کی طرح امسال بھی تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام قربانی مہم 2010ء کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں مرکز کی ہدایت اور امیر پنجاب احمد نواز انجم کی رہنمائی پر صوبائی نائب ناظم چوہدری قمر عباس دھول نے ’’چرم ہائے قربانی مہم‘‘ کے لیے منہاج القرآن لودہراں کی تنظیم کا اجلاس بلایا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت فیصل آباد سٹی میں ایمبولینس سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ ملک کا 26واں شہر ہے جہاں ایمبولینس سروس مہیا کی گئی ہے۔ ایمبولینس سروس کی افتتاحی تقریب مورخہ یکم ستمبر 2010ء کو منعقد ہوئی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معاشرے کی اس بے رحمانہ وسفاکانہ، ظالمانہ رسم و رواج اور حالات کی سنگینی کا صحیح وقت پر تدارک کرتے ہوئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کا سلسلہ شروع کیا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اب تک 515 غریب و بے سہارا بچیوں کی شادیوں کا اہتمام کر چکی ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد کے تحت اجتماعی شادیوں کی تعداد 102 ہوگئی ہے۔
تحریک منہاج القرآن کوریکے تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام ایک عظیم الشان محفل نعت مورخہ 29 اکتوبر کو منعقد ہوئی۔ یہ محفل نعت تحریک منہاج القرآن یونین کونسل بڈھا گورائیہ کے ناظم ڈاکٹر محمد سلیم اور ان کے خاندان کے 10 افراد کی حج کی سعادت کیلئے روانگی کے سلسلہ میں کی منعقد کی گئی تھی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل نیکیا مرکز یونان میں مورخہ 30 اکتوبر2010ء بروزہفتہ بعد نماز عشاء کے بعد ایک عظیم الشان مقابلہ حسن نعت کی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت ملک جاوید اقبال اعوان صدر MQI یونان نے کی جبکہ ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس محفل میں خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ایتھنز کے علاوہ ماراتھونا، نیاماکری، انوفیتا، الف سینا، ریندی، منیدی، کپیسلی اور پیرا ستیری سے عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن دھدو بسراء تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام عظیم الشان ’’مقام مصطفیٰ کانفرنس‘‘ کا انعقاد مورخہ 30 اکتوبر کو ہوا۔ منہاج القرآن علماء کونسل کے سرپرست مولانا محمد شریف منڈ نے کانفرنس کی صدارت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت سے ہوا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم نے حکومت آسٹریا کی وزیر داخلہ مادام فیکٹر کی خصوصی دعوت پر مورخہ 30 اکتوبر2010ء کو وزارت دفاع میں منعقدہ گول میز اجلاس میں شرکت کی۔ یہ اجلاس وزیر داخلہ کی طرف سے آسٹریا میں مقیم اہل اسلام کے نظریات اور ان کے معاشرتی استحکام کے موضوع پر منعقد کیاگیا تھاجس میں مختلف ملکوں کی اسلامی تنظیمات کے نمائندگان نے شرکت کی۔ پاکستانی مسلم کمیونٹی کی طرف سے منہاج القرآن آسٹریا کے صدر کو مدعو کیاگیا تھ
تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام 27 اکتوبر 2010ء کو حضرت بابا فرید الدین گنج شکر (رح) کے مزار اقدس پر ہو نے والے حملے کیخلاف مذمتی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں تحصیل ڈسکہ سے منہاج القرآن کے کارکنوں کے علاوہ عوام نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی بنگلہ چوک سے شروع ہو کر میلاد چوک میں ختم ہو ئی۔
فیصل آباد کے باسیوں اور غیور عوام نے اپنے راہنما ڈاکٹر محمد طاہرالقادری پر اعتماد کیا۔ سارے ضلع کے نظام کو کنٹرول کرنے اور جمع شدہ اشیاء کی سیلاب زدہ علاقوں میں بروقت ترسیل کے لیے ایک مرکزی کیمپ دارالعلوم نوریہ رضویہ گلبرگ A فیصل آباد میں محترم سید حمایت رسول قادری کی نگرانی میں قائم کیاگیا۔
انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس لاہور کے ہیڈ لارس اوبرھاس کی قیادت میں ایک وفد نے گزشتہ روز تحریک منہاج القرآن کے قائم مقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، نائب امیر بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان اور نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک سے ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری نے درس عرفان القرآن دیتے ہوئے کہا کہ آج ہماری بدحالی خوشحالی میں اس وقت تبدیل ہو سکتی ہے جب ہم دامن قرآن کو تھام کر صاحب قرآن کے وسیلہ سے خدا سے طالب ھدایت ہونگے۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں اور سنی رابطہ کونسل کے زیراہتمام بابا فرید کے مزار پر حملہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی جامعہ غوثیہ سے شروع ہوئی۔ ریلی کی قیادت پیر سید ظفر علی شاہ مہروی، علامہ عبدالمصطفی، علامہ رفیق نعمانی، پیر منور شاہ، حافظ اکرم خان کانجو، ملک شیر محمد، ملک اسلم حماد نے کی۔
منہاج القرآن کی مرکزی نظامت دعوت وتربیت کے زیراہتمام اندرون سندھ میں رفقاء وابستگان کو بنیادی دینی تعلیمات سکھانے کیلئے "آئیں دین سیکھیں" کورسز کا آغاز کیا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں گھوٹکی میں ایک روزہ تربیتی کیمپ برائے معلمین کا اہتمام کیا گیا۔ مرکزی نظامت تربیت کے ناظم غلام مرتضیٰ علوی اور نظامت دعوت و تربیت کے علامہ محمد شریف کمالوی نے کیمپ میں شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.