سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
بزم منہاج کے زیراہتمام اردو تقریری مقابلہ کا انعقاد کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی میں سفیر امن ہفتہ تقریبات کے دوسرے روز "ہم کہ مومن بھی ہیں منافق بھی" کے عنوان سے اردو تقریری مقابلہ پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی برگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان کی زیرصدارت منعقد ہوا۔
مرکزی میلاد مصطفیٰ (ص) کمیٹی لودھراں نے ضلع بھر کی مذہبی، سماجی اور فلاحی تنظیمات کے علاوہ نجی و غیر نجی تعلیمی اداروں اور دینی مدارس کے مقابلے میں تحریک منہاج القرآن لودھراں کی میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوس میں بے مثال شرکت کو سراہتے ہوئے پہلی پوزیشن کا حقدار قرار دیا اور جماعت اہل سنت کے ڈویژنل امیر معروف علمی شخصیت استاد العلماء پیر سید ظفر علی شاہ مہروی نے صدر تحریک منہاج القرآن لودھراں ملک اسلم حماد کو خصوصی شیلڈ دی۔
تحریک منہاج القرآن ڈھوں کے حلقہ PP-4 کے زیرانتظام سالانہ عظیم الشان میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد جامع مسجد ڈھوں میں کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کے بعد نعت مبارکہ پڑھی گئی۔ پروگرام کے خصوصی ننھے نعت خواں بلال احمد قادری نے اپنی خوبصورت آواز میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔
منہاج یونیورسٹی میں کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز لاہور میں طلبہ کی نمائندہ تنظیم بزم منہاج سیشن 2011٫12 کے زیراہتمام سالانہ ہفتہ تقریبات کا آغاز 21 مارچ 2011ء کو ہوا۔ ہفتہ تقریبات کا اہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا گیا۔ تقریبات کے افتتاحی روز مقابلہ حسن قرات اور حسن نعت منعقد ہوا جس میں پاکستان بھر کی یونیورسٹیز اور کالجز سے طلبہ نے بھرپور تعداد میں شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 60ویں سالگرہ "قائد ڈے" کے موقع پر تھلیسیمیا سوسائٹی آف پاکستان اور پاکستان ریڈ کریسنٹ کے تعاون سے تھلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کو خون کے عطیات دینے کیلئے کیمپ منعقد کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (پوسان سٹی) کوریا کے زیر اہتمام مورخہ 20 مارچ 2011ء بروز ہفتہ کو عظیم الشان محفل میلاد منعقد ہوئی جس کی صدارت منہاج ایشیئن کونسل کے امیر محمد جمیل چودھری نے کی۔ محفل کے مہمان خصوصی پاکستان سے تشریف لائے سکالر علامہ غلام ربانی تیمور تھے۔
عالمی میلاد کانفرنس 2011ء کی تشہیر
کرشنا مندر راوی روڈ لاہور میں 19 مارچ 2011ء کو سہ پہر 4:00 بجے ہولی کا تہوار ہولی فیسٹیول روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ ہولی فیسٹیول میں تحریک منہاج القرآن کے بین المذاہب ہم آہنگی اور اتحاد و یگانگت کے نمائندہ فورم منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے قائدین کے وفد نے شرکت کی، جس میں ایکٹنگ ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل حافظ غلام فرید اور صدر پاکستان عوامی تحریک لاہور چوہدری محمد افضل گجر شامل تھے۔
منہاج انٹرفیتھ ریلیشنز کے زیراہتمام دنیائے عیسائیت کے قدیم ترین شہر ویٹی کن سٹی روم میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 60 ویں سالگرہ اور بین المذاہب دعائیہ تقریب کا 19 مارچ 2011ء کو انعقاد کیا گیا۔ جس میں 18 ممالک کے انٹرفیتھ ڈائیلاگ کے حوالے سے ویٹی کن سٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام مورخہ 19 مارچ 2011ء کو جامع مسجد میں ایک عظیم الشان سیرت و میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن برطانیہ کی ایگزیکٹو کونسل کے صدر علامہ محمد افضل سعیدی نے خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس میں آئرلینڈ کے مختلف شہروں سے خواتین و حضرات کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے اپنے یورپ قیام کے دوران 19 مارچ 2011ء کو اٹلی میں منہاج القرآن انٹرنیشنل آریزو (اٹلی) کا دورہ کیا۔ سہیل احمد رضا ان دنوں انٹرفیتھ ریلیشنز کے خصوصی کورس کے لئے اٹلی میں عارضی مقیم ہیں۔ انہوں نے اپنے دورہ کے دوران منہاج القرآن انٹرنیشنل آریزو کے تنظیمی عہدیداران سے ملاقات کی۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں بستی غریب آباد، چھمب موڑ میں ماہانہ درس عرفان القرآن کا انعقاد کروانے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کے لئے ایک اہم اجلاس کا انعقاد صدر تحریک منہاج القرآن لودھراں ملک اسلم حماد کی زیر صدارت ہوا جس میں مقامی عہدیداران نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن پنجاب کے صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر راؤ محمد عارف رضوی کی بیٹی خدیجہ الزہرۃ کی رسم بسم اللہ کی تقریب مورخہ 18 مارچ 2011ء بروز جمعہ کو ان کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی۔ تقریب کی صدارت سید فیضان شاہ بخاری نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 18 مارچ 2011 بروز جمعۃ المبارک کو مرکز منہاج القرآن لاکورینو فرانس میں بڑی گیارہویں شریف کا پروگرام منعقد ہوا جس میں مرکزی و علاقائی تنظیمات کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد میں رفقاء وابستگان نے شرکت کی۔ پروگرام کی صدارت منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری نے کی جبکہ مہمان خصوصی چیف ایڈیٹر پاک نیوز ڈاٹ سپین شفقت علی رضا تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کوریا کے زیر اہتمام مورخہ 17 مارچ 2011ء بروز جمعرات کو آمنہ مسجد (انچھن سٹی) میں عظیم الشان محفل میلاد منعقد ہوئی۔ محفل کی صدارت ایشیئن کونسل کے امیر محمد جمیل چودھری نے کی جبکہ پاکستان سے تشریف لائے سکالر علامہ غلام ربانی تیمور مہمان خصوصی تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.