سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کےسینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض جو کہ ان دنوں تنظیمی وتربیتی دورہ یورپ پر ہیں، فرانس پہنچنے پر تحریکی ساتھیوں کا شیخ زاہد فیاض سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے صدر جاوید اقبال اعوان، امیر شہباز احمد صدیقی اور کپسیلی مرکز یونان کے صدر تجمل نذیر نے مورخہ 07 دسمبر 2010 ء بروز منگل کو مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام سوئی والا میں پانچواں درس عرفان القرآن مرکزی عید گاہ میں منعقد ہوا۔ جس میں مرکز کی طرف سے نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس اور علامہ محمد لطیف مدنی نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت قاری عبدالقیوم غوری نے حاصل کی۔ بعد ازاں ملک اسلم حماد نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام سلسلہ وار پینسٹھواں درس عرفان القرآن تحصیل کونسل کے گھلو ہال میں منعقد ہوا جس میں خصوصی شرکت تحریک منہاج القران کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری اور حلقہ ہائے درود و فکر پاکستان کے ناظم علامہ چودھری محمد لطیف مدنی نےکی۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام حماد اکیڈمی میں پانچواں تربیتی کنونشن منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن رانا محمد ادریس قادری اور حلقہ ہائے درود و فکر پاکستان کے ناظم علامہ محمد لطیف مدنی تھے۔ کنونشن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری اسماعیل مہر آبادی ناظم تربیت نے حاصل کی
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سکالر علامہ غلام ربانی تیمور مورخہ 07 دسمبر 2010ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل بنگلہ دیش کے امیر الحاج صوفی میزان الرحمن کی دعوت پرشہادت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ میں شرکت کے لئے ڈھاکہ ایئر پورٹ پہنچے جہاں منہاج القرآن بنگلہ دیش کے وابستگان کی کثیر تعداد نے استقبال کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نارووال کے زیراہتمام 4 دسمبر تا 6 دسمبر 2010ء کو تین روزہ 13واں سالانہ فری آئی سرجری کیمپ منعقد ہوا۔ جس میں کل 4400 مریضوں کا چیک اپ کیا گیا اور 270 مریضوں کی فری آئی سرجری کی گئی جس میں 8 ڈاکٹرز نے خدمات سرانجام دیں۔
تحریک منہاج القرآن مظفر گڑھ کے زیراہتمام چوک کرم داد قریشی میں مورخہ 5 دسمبر بروز اتوار کو ضلعی ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت قائمقام سینئر نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن احمد نواز انجم نے کی جبکہ سردار شاکر خان مزاری، سردار عمر دراز خاں سیہڑ اور چوہدری قمر عباس مہمانان خصوصی تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ نظامت تربیت کے زیراہتمام مورخہ 4 دسمبر کو کانفرنس ہال مرکزی سیکرٹریٹ پر ورکشاپ برائے ناظمات دعوت و حلقہ درود و آرگنائزر اور معلمات کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں لاہور، فیصل آباد، دپیالپور، سیالکوٹ، گوجرہ اور اسلام آباد کے علاوہ دیگر شہروں کی نمائندگی تھی۔ ورکشاپ کا مقصد ششماہی کارگردگی کا جائزہ، آئندہ ٹارگٹس کے حصول کا لائحہ عمل اور فکری و نظریاتی اور تنظیمی و انتظامی تربیت تھا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ نظامت تربیت کے زیراہتمام ناظمات تربیت کی تربیتی ورکشاپ مورخہ 4 دسمبر 2010ء بروز ہفتہ کو منعقد ہوئی۔ ورکشاپ کے مقاصد میں ناظمات تربیت کی فکری و نظریاتی اور تنظیمی و انتظامی تربیت کرنا اور نظامت تربیت کے پراجیکٹس کو مزید منظم و مستحکم کرنے کے لئے لائحہ عمل کی تشکیل کرنا شامل تھا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ سپین کے زیراہتمام مورخہ 4 دسمبر 2010ء کو منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں تربیتی نشست بعنوان "معاشرے میں مسلم نوجوانوں کا کردار" کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی امیر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین علامہ عبدالرشید شریفی تھے۔
ہم طلبہ کے اندر علم اور امن کا فروغ چاہتے ہیں تاکہ فکری اور شعوری انقلاب کی تیاری کی جائے اس لیئے کہ ہر انقلاب سے پہلے فکری انقلاب کی کسی قوم کے اندر ضرورت ہوتی ہے تاکہ جب ملک کی اکثریت آبادی پڑھی لکھی ہو گی تو ملک کے لوگ تعمیری سوچ کے ساتھ قوم کی ترقی کا سوچیں گے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے ڈائریکٹر حافظ محمد نسیم نقشبندی نے مورخہ 29 نومبر2010ء بروز سوموار کو مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے یوم تاسیس کی تقریب 28 نومبر 2010ء کو صاحب میرج ہال سیالکوٹ میں منعقد ہوئی ۔پروگرام کی صدارت محمد سلیم بٹ (ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ) نے کی جبکہ علامہ تیمور ربانی، علامہ ظہیر احمد نقشبندی (مرکزی ناظم دعوت وتربیت)، سہیل احمد گجر (امیدوار قانون ساز اسمبلی جموں 3 آزاد ریاست جموں و کشمیر ) مہمان خصوصی تھے۔
نظامت دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ایک ماہ کا تربیتی کیمپ برائے معلمین عرفان القرآن کورس منعقد ہوا جس کا آغاز یکم نومبر 2010ء کو دارالعلوم نوریہ رضویہ بغدادی مسجد فیصل آباد میں کیا گیا۔ اس تربیتی کیمپ کی اختتامی تقریب 28 نومبر 2010ء کو دارالعلوم نوریہ رضویہ فیصل آباد میں منعقد کی گئی
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.