سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج یونیورسٹی لاہور اور المصطفےٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی ایران کے ذیلی ادارے اذان ایجوکیشنل اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام ’’پرامن بقائے باہمی میں یونیورسٹیوں اور دینی اداروں کا کردار‘‘ کے موضوع پر خصوصی سیمینار منعقد کیا گیا۔
نظامت دعوت تحریک منہاج القرآن تحصیل کمالیہ کے زیراہتمام عرفان القرآن کورس کی دو کلاسز کا اہتمام کیا گیا، جو مکمل ہو گئیں ہیں۔ عرفان القرآن کورس کی پہلی کلاس 714 گ ب کمالیہ میں ہوئی۔ اس کلاس کے آرگنائزر فوجی محمد اشرف تھے۔ کورس میں چالیس طالبات نے شرکت کی اور اسے مکمل کیا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ بارسلونا سپین کے زیر اہتمام مورخہ 02 اکتوبر بروز ہفتہ سمندری عجائب گھر بارسلونا (Museu Maritim, Barcelona) میں پہلی عظیم الشان محفل ذکر مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کے مہمان خصوصی معروف نعت خواں محمد میلاد رضا قادری (گلاسگو،برطانیہ) تھے۔ محفل میں نقابت کے فرائض عرفان رضا (بادالونا، سپین) اور چن نصیب (میلان، اٹلی) نے سر انجام دیے۔
مورخہ 12 اکتوبر 2010ء کو لاہور میں المصطفیٰ انٹرنیشنل یونی ورسٹی ایران اور منہاج یونی ورسٹی لاہور کے تعاون سے دہشت گردی کے خاتمہ میں مدارس اور جامعات کے کردار پر ایک عالمی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ازہر کے فضلاء کے عالمی رابطہ آفس پاکستان برانچ کے نمائندہ سینئر ارکان نے بھرپور شرکت کی۔
منہاج اسلامک سنٹر بریڈ فورڈ میں مورخہ 01 اکتوبر 2010ء کو پاکستان میں آنے والے بدترین سیلاب کے سلسلہ میں ایک تقریب کا انقعاد کیا، جس کے مہمان خصوصی سیکرٹری جنرل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی تھے۔ تقریب میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے جمع کی گئی خطیر رقم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے حوالے کردی گئی ہے۔
تحریک منہاج القرآن گوجرہ کے زیراہتمام دروس عرفان القرآن کی تصویری جھلکیاں
تحریک منہاج القرآن ڈسکہ کے زیراہتمام فلڈ ریلیف مہم میں شرکت کرنے والے رضا کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے رضا کاروں کو حسن کارکردگی کی اسناد اور تحصیل ڈسکہ کی یونین کونسلز کے فلڈ ریلیف کیمپس کے کوآرڈینیٹرز اور عہدیدران کو یادگاری شیلڈز بھی دی گئیں۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ اسلام آباد نے شیخ الاسلام کی ہدایت پر شجر کاری مہم بھرپور انداز میں شروع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں منہاج یوتھ لیگ اسلام آباد کے نوجوانوں نے اسلام آباد کے مختلف پارکوں میں جا کر پودے لگائے۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ اسلام آباد کی "شجرکاری مہم 2010" میں تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے قائدین اور عوام بھی بھرپور شرکت کر رہے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے صدر ملک اسلم حماد، ناظم تحریک منہاج القرآن رانا محمد ظاہر، صدر ایم ایس ایم عمر فاروق نے مرکزی نائب صدر منہاج القران یوتھ لیگ امجد جٹ اور صوبائی نائب ناظم چوہدری قمر عباس کے ہمراہ بہاولپور کا دورہ کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے امیر پنجاب احمد نواز انجم کی ہدایت پر صوبائی نائب ناظم چوہدری قمر عباس دھول اور مرکزی نائب صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ چوہدری امجد جٹ نے لودہراں کا تنظیمی دورہ کیا۔ جہاں صدر تحریک منہاج القرآن لودھراں ملک اسلم حماد، ناظم رانا محمد ظاہر، سینئر نائب صدر رانا اشرف، چوہدری عبدالغفار سنبل ناظم مالیات، صدر یوتھ لیگ خواجہ احمد، مدثر بخاری، عمر فاروق اور نعمان سلمان کے علاوہ یونین ناظمین، عمر خان، سلیم جمال غوری، سرکاری و نیم سرکاری کالجوں میں قائم ایم۔ ایس۔ ایم کے کارکنان کی کثیر تعداد نے استقبال کیا۔
پاکستان کی تاریخ کے حالیہ بدترین سیلاب میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن راولپنڈی نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ تحریک منہاج القرآن راولپنڈی، منہاج القرآن یوتھ لیگ، منہاج القرآن ویمن لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راولپنڈی کے کارکنان نے دن رات ایک کر کے متاثرین سیلاب کی خدمت کی۔ اس سلسلے میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن راولپنڈی کی جانب سے متاثرین کے لیے 40 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا امدادی سامان متاثرین تک پہنچایا۔
تحریک منہاج القرآن اور منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کی ملک بھر میں تنظیمات کے طرح منہاج القرآن یوتھ لیگ اسلام آباد نے بھی متاثرین سیلاب کی دل کھول کر مدد کی۔ اس سلسلے میں منہاج یوتھ لیگ کے کارکنان نے خصوصی امدادی اعتکاف مہم میں بھرپور حصہ لیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن راولپنڈی کے زیراہتمام مختلف علاقوں سے متاثرین سیلاب کے لئے بھیجے گئے امدادی قافلوں کی روانگی، اکوڑہ خٹک، نوشہرہ میں قائم منہاج خیمہ بستیوں میں سامان اور عید کے تحائف کی تقسیم کے مختلف مناظر
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 27 ستمبر 2010ء کوعید ملن پارٹی کا انعقاد ہوا جس میں شوریٰ، انتظامیہ، اور علاقائی تنظیوں کی بھر پورشرکت کے علاوہ منہاج یونیورسٹی لاہور پاکستان کے پہلے استاد پروفیسر محمد نواز ظفر نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القران انٹرنیشنل فرانس کی مجلس شوریٰ کا اجلاس مورخہ 27 ستمبر2010 ء بروز سوموار کو منہاج القران اسلامک سنٹر فرانس میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت امیر یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری نے کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.