سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ محترمہ سمیرا رفاقت ایڈووکیٹ اور محترمہ مرکزی نائب ناظمہ ساجدہ صادق نے 18 اور 19 اپریل 2010ء کوگوجرانوالہ کا دورہ کیا۔ اس تنظیمی و دعوتی دورے کا مقاصد PP's کی تنظیمات کی فعال کرنا، ویژن 2010ء کی ترجیحات، سالانہ ورکنگ پلان کے اہداف کا جائزہ اور فکر ی، نظریاتی اور انتظامی تربیت کرنا تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر اور سپریم کونسل کے ممبر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری آسٹریلوی یونیورسٹی میں ’’پوسٹ گریجوایٹ سٹوڈنٹس‘‘ کے نمائندہ اور ’’یونیورسٹی سنڈیکیٹ‘‘ میں بورڈ آف سٹڈیز کے بلا مقابلہ ممبر برائے سال 11-2010ء منتخب ہو گئے ہیں۔
آج کے اس پر فتن دور میں جب اسلام مخالف قوتیں متحد ہو کر بر سر پیکار ہیں اور ظاہری علم کے تکبر میں مبتلا علماء مسلمانوں کو ہی فرقہ واریت، دہشت گردی اور فتنہ و فساد میں دھکیل رہے ہیں، ایسے میں انفرادی جدوجہد سے ایمان بچانا مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے۔ اس اجتماعی پرفتن دور میں انفرادی اصلاح احوال کی آرزو کرنا ایک حسین فریب کے علاوہ کچھ نہیں۔
تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام لوڈ شیڈنگ، مہنگائی اور کرپشن کے خلاف منعقدہ قومی کانفرنس مورخہ 26 اپریل 2010ء بروز پیر مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان بھر سے 100 سے زائد جماعتوں اور تنظیموں کے قائدین و نمائندگان نے شرکت کی۔
مورخہ 25 اپریل 2010ء بروز اتوار منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی (بریشیاء) کے زیراہتمام منہاج یوتھ لیگ کے لیے تربیتی نشت قائم کی گئی، جس میں علامہ حافظ نزیراحمدقادری (سفیر یورپ) نے خصوصی خطاب کیا- اس تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری گلزار احمد نے حاصل کی۔
اپریل 2010ء بروز ہفتہ کو بعد از نماز عصر نئی مسجد منہاج القرآن بادالونا میں ماہانہ گیارہویں شریف کی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈنمارک سے آنے والے علامہ شاہد ریاض منہاجین نے خصوصی خطاب فرمایا۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے محمد شہزاد نے کیا جس کے بعد محمد عثمان اور محمد عتیق قادری نے آقا دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی میں ای لرننگ کورس کے سابقہ کوآرڈینٹر محمد اجمل خان اور ان کی جگہ یہ عہدہ سنبھالنے والے محمد ثناءاللہ کے اعزاز میں خصوصی تقریب 24 اپریل 2010ء کو منعقد ہوئی۔ کالج کے پرنسپل آفس میں ہونے والی یہ تقریب محمد اجمل خان کے لیے الوادعی اور محمد ثناءاللہ کے لیے استقبالیہ تھی۔
تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام 26 اپریل کو ہونے والی قومی کانفرنس کی تیاریاں اور انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بد ترین معاشی بحران کی لپیٹ میں ہے جبکہ عوام توانائی کے اذیت ناک بحران کا ڈائریکٹ نشانہ بنے ہوئے ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن دھدو بسرا تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام 23 اپریل 2010ء کو فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈاکٹر محمد عدنان (آفیسر سول ہسپتال ڈسکہ) اور لیڈی ڈاکٹر آسیہ فیصل (گائنا کالوجسٹ) نے مریضوں کا چیک اپ کیا اور میڈیسن مہیا کیں۔ کیمپ میں بچوں سمیت ہر عمر کے مریضوں نے اپنا طبی معائنہ کرایا۔ مردوں اور عورتوں کے معائنہ کے لیے الگ الگ انتظامات کیے گئے تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین کے وفد نے پرنسپل سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام اور ڈائریکٹر امورخارجہ جی ایم ملک کی قیادت میں جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ اور فرید پراچہ سے پشاور ریلی میں شہادتوں پر اظہار تعزیت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے 5 رکنی وفد جی ایم ملک، میاں عبدالقادر، جواد حامد، ملک فضل اعوان، سہیل رضانے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے ان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی اور 26 اپریل کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، لوڈشیڈنگ کے خلاف ہونے والی قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔
پی آئی اے کے ذریعے امریکہ جانے والے 272 افراد فضائی آلودگی کی وجہ سے پیرس میں پھنس گئے، جن میں 70 معمر افراد بھی شامل ہیں۔ پی آئی اے کی طرف سے مناسب انتظام کے باوجود دیار غیر میں انتہائی مشکلات میں گھرے افراد کی خدمت کے لئے مورخہ 18 اپریل 2010 کو منہاج القرآن کا ایک قافلہ صدر عبدالجبار بٹ کی قیادت میں پیرس کے مقامی ہوٹل میں پہنچا۔
شيخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادري کے دہشت گردي کے خلاف 600 صفحات پر مشتمل فتويٰ کي تقريب رونمائي 18 اپريل 2010ء کو حيدرآباد دکن بھارت ميں منعقد ہوئي۔ اس تقريب کا اہتمام الہدايہ آرگنائزيشن نے منہاج القرآن انٹرنيشنل حيدرآباد دکن کے صدر دفتر ميں کيا تھا
مورخہ 16 اپریل 2010 کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن کا دورہ کیا، اپنے دورے کے دوران انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ کے جملہ شعبہ جات کا وزٹ کیا اور تنظیمی و انتظامی امور ڈسکس کئے.
منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو) میلان اٹلی کے زیر اہتمام مورخہ 15 اپریل 2010ء شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت شوریٰ کے صدر حاجی ارشد جاوید نے کی۔ اجلاس میں دیزیو تنظیم کے صدر حاجی خالد محمود، نائب صدر میاں سرفراز احمد، ناظم حاجی محمد اشرف اور دیگر شوریٰ کے احباب نے بھر پور شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.