سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 74 برس کے ہو گئے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ کے سلسلے میں پاکستان سمیت دنیا بھر میںقائم منہاج القرآن اسلامک سینٹرز میں خصوصی تقریبات منعقد ہوں گی۔
بانی و سرپرستِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی 74ویں سالگرہ پر 'یوم شیخ الاسلام' کی مناسبت سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی تحریک منہاج القرآن ڈہرکی کے زیرِ اہتمام منعقدہ شانِ مصطفیٰ ﷺ اور اتحادِ امت کانفرنس میں خصوصی شرکت و خطاب، سیرتِ مصطفیٰ ﷺ امت کے لیے کامل نمونہ ہے، جس میں اتحاد، محبت، اخوت اور بھائی چارے کا درس ملتا ہے۔ نبی کریم ﷺ نے مدینہ کی ریاست میں مواخاتِ مدینہ قائم کرکے عملی طور پر امت کو اتحاد اور یکجہتی کی تعلیم دی۔
لاڑکانہ میں سر شاہنواز بھٹو لائبریری میں منعقدہ شیخ الاسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ اگر اللہ کی رضا چاہتے ہو تو کسی اللہ والے کے دل میں اپنی جگہ بنا لو۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کی رضا کے حصول کی کنجی یہ ہے کہ جن سے اللہ راضی ہو گیا ہے، ان سے جڑ جاؤ تاکہ اللہ تم سے بھی راضی ہو جائے
سندھ کے شہر نواب شاہ، سکرنڈ میں عظیم صوفی بزرگ پیر ذاکری کی درگاہ پر منعقدہ مشائخ کانفرنس سے صدر منہاج القرآن انٹرنیشل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا خصوصی خطاب، درگاہ پہنچنے پر سجادہ نشین درگاہِ پیر ذاکری سکرنڈ پیر سید منیر شاہ جیلانی زاکری نے دیگر مشائخ کے ہمراہ صدر منہاج القران انٹرنیشنل کا پرتپاک استقبال کیا۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے درگاہ عالیہ حضرت شمس الدین شاہ جیلانی کرونڈی شریف، خیرپور میرس میں تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام منعقدہ شبِ برأت کے موقع پر شبِ توبہ کے روحانی اجتماع سے خطاب کیا۔
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا نواب شاہ میں شانِ اہلِ بیت اطہار علیہم السلام کانفرنس سے خطاب، کانفرنس میں جید علماء کرام، مشائخ عظام اور کثیر تعداد میں عاشقانِ اہلِ بیت نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی خطاب فرمایا اور قرآن و حدیث کی روشنی میں اہل بیت اطہار علیہم السلام کی فضیلت، مقام اور محبت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے اعزاز میں ان کے دورۂ سندھ کے دوران نواب شاہ/بینظیر آباد میں معروف سماجی شخصیت چوہدری حاجی رب نواز آرائیں کی جانب سے ایک پروقار ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔
نواب شاہ، سندھ: پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے نواب شاہ چیمبر آف کامرس کے زیرِاہتمام "اسلامی اخلاقیاتِ تجارت" کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کیا۔ سیمینار میں ضلع بھر سے تعلق رکھنے والی معروف کاروباری شخصیات، چیمبر آف کامرس کے ممبران اور دیگر معززین نے شرکت کی۔
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی سویٹ ہوم پاکستان نواب شاہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 74ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل، ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور اور چیئرمین آغوش آرفن کیئر ہومز، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اپنے دورۂ سندھ کے دوران سویٹ ہوم پاکستان نواب شاہ کا دورہ کیا، اور بچوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے اعزاز میں ٹنڈو جان محمد، ضلع میرپور خاص (سندھ) میں چیئرمین ٹاؤن کمیٹی ٹنڈو جان محمد، قاضی فیض اللہ ساند کی جانب سے عصرانے کا اہتمام، اس عصرانے میں وائس چیئرمین شہزاد آرائیں، قاضی رحیم بخش ساند، قاضی ڈاکٹر عدنان، میر اعجاز تالپور (سوشل ویلفیئر آفیسر)، خیر محمد ڈاہری، وڈیرا لیاقت آرائیں اور دیگر معززینِ علاقہ شریک تھے۔
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی تحریک منہاج القرآن اور جملہ فورمز کے ذمہ داران و کارکنان سے ملاقات، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے دمبالو، ماتلی، اور ڈگری کے تحریک منہاج القرآن اور اس کے تمام فورمز کے ذمہ داران و کارکنان سے خصوصی ملاقات کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حُسین محی الدین قادری کی سٹوڈنٹس اِن پبلک سکول، ماتلی میں منعقدہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 74ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے سالگرہ کی تقریب میں شرکت اور ننھے بچوں سے تربیتی گفتگو کی، جس میں انہوں نے بچوں کو اخلاقی و دینی تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اپنے دورہ سندھ کے دوران ماتلی پہنچیں جہاں پر تحریک منہاج القرآن ذمہ داران و کارکنان اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے طلباء نے شاندار استقبال کیا۔ کارکنان نے محبت و عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے نعرۂ تکبیر اور نعرۂ رسالت بلند کرتے ہوئے گل پاشی کر کے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.