سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر ویانا میں عالمی بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس میں کی نوٹ سپیکر کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میثاق مدینہ اور ریاست مدینہ کا انتظامی ماڈل آج بھی کثیر المذاہب و کثیر الثقافتی معاشروں کے لئے ایک نمونہ ہے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے تین روزہ لیڈرشپ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا کہ باکردار اور تعلیم یافتہ نوجوان پاکستان اور امت کا شاندار مستقبل ہیں، فروغ علم و امن، اصلاح احوال کی عالمگیر تحریک منہاج القرآن کی تعلیمی و دعوتی اور تربیتی مساعی کا مرکز نوجوان ہیں۔
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام منعقدہ پہلی قومی تعلیمی کانفرنس سے خطاب، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام تعلیم میں بہتری لانے کی کوشش پر وقت اور وسائل ضائع کرنے کی بجائے اسے مکمل طور پر ختم کر کے ایک نیا نظام متعارف کروایا جائے۔
منہاج انسٹی ٹیوٹ برائے قرآت و تحفیظ القرآن اور آغوش کمپلیکس کے زیر اہتمام قرآن کریم حفظ کرنے والے اور گریجویشن مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں تقریبِ تقسیمِ اسناد آغوش کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل و چیئرمین آغوش کمپلیکس پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تقریب کی صدارت کی۔ ت
یونیورسٹی آف پشاور میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کُتب شیخ زید اسلامک سنٹر کی لائبریری کا حصہ بن گئیں، شیخ زید اسلامک سنٹر یونیورسٹی آف پشاور کے لائبریری ہال میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کو باقاعدہ طور پر اسلامک سنٹر کی لائبریری کا حصہ بنایا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جانب سے بین الاقوامی شہرت کی حامل علمی درسگاہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی لائبریری کے لئے 496 کتب کا تحفہ بھجوایا گیا، یہ کتب منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی ہدایت پر منہاج القرآن کے سینئر سکالر و راہنما ڈاکٹر علی وقار قادری اور نائب ناظم اعلیٰ چودھری عرفان یوسف نے دارالعلوم حقانیہ کے راہنماء مولانا راشدالحق سمیع کو پیش کیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اور منہاج القرآن علماء کونسل کے زیرِاہتمام جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں عظیم الشان معراج النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ نے آن لائن خطاب کیا۔
بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ شبِ معراج کے اخلاقی و روحانی اسباق اسلام کی تعلیمات کی روح ہیں۔ نمازِ پنجگانہ کی عبادت شب معراج کا تحفہ ہے۔ شب معراج گناہوں سے تائب اور اللہ کو راضی کرنے کے حوالے سے غنیمت گھڑی ہے۔ اس رات کی جانے والی عبادت اور دعائیں رائیگاں نہیں جاتیں۔ انہوں نے کہا کہ سفرِ معراج حضور نبی اکرم ﷺ کی تکریم و فضیلت کی ایک جھلک ہے۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام دو روزہ 8 ویں ورلڈ اسلامک کانفرنس کے پہلے روز اپنا تحقیقی مقالہ پیش کرتے ہوئے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ اسلامائزیشن کے عمل میں مساوات اور اجتماعی بہبود پر مبنی مالیاتی نظام کا قیام پہلا اہم قدم ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ناروے (اوسلو) میں ورکرز کنونشن سے نظم و ضبط، اتحاد اور لیڈرشپ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شعبہ میں محنت اور خدمات کے مطلوبہ نتائج نظم و ضبط، ٹیم ورک اور قیادت کی مہیا کی گئی گائیڈ لائن پر عمل پیرا رہنے سے حاصل ہوتے ہیں
آغوش کمپلیکس کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے صوئے آصل روڈ پر نئے آغوش گرائمر سکول و تحفیظ القرآن انسٹیٹیوٹ "المنیر کیمپس" کا افتتاح کیا۔ ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل (ر) مبشر اقبال نے المنیر کیمپس کی موجودہ اور مستقبل کے اہداف پر تفصیلی بریفنگ دی۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام، ماڈل ٹاؤن لاہور میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہِ رجب المرجب میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں عظیم تحفہ نماز عطا کیا۔ نماز صرف آخرت میں کامیابی کا ذریعہ نہیں بلکہ دنیاوی مسائل اور مصائب کا حل بھی ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل پیرس کے سینئر نائب صدر چوہدری قیصر دلاور کے والد چوہدری عدالت خان کے انتقال پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش، درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
چیئرمین فیروز پور روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن شہباز اسلم نےوفد کے ہمراہ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل و ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے منہاج یونیورسٹی لاہور میںملاقات کی، اہم صنعتکار و تاجررہنما وفد کا حصہ تھے۔
منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلوں میں میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو اعزاز میں تقریب تحسین کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پاکستان کے قومی ٹینس سٹار اعصام الحق، والی بال ٹیم کے سابق کیپٹن چودھری نصیر، ٹینس سٹار اُشنا سہیل، بین الاقوامی ویٹ لفٹر نیلم ریاض، راحیلہ یونس، سعدیہ عبد الخالق نے شرکت کی
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.