سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف کی تیاریاں اور تزئین و آرائش کا کام مکمل ہو گیا، 20 رمضان المبارک کی شام ہزاروں لوگ اعتکاف بیٹھیں۔ تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد، ڈائریکٹر میڈیا نوراللہ صدیقی اور دیگر مرکزی قائدین نے شہراعتکاف میں انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو انتظامی حوالے سے بریفنگ دی گئی، انہوں نے اعتکاف کے جملہ انتظامات کا اطیمنان کا اظہار کرتے ہوئے انتطامی کمیٹیوں کے کام کو سراہا۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے 17 رمضان المبارک معرکہ غزوہ بدر کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ غزوہ بدر سے تکبر کو شکست اور انسانیت کو تحفظ ملا، جنگ بدر کا پیغام ہے کہ صرف ایمان کی دولت کامیابی کی ضمانت ہے، اللہ کی مدد اور نصرت صرف ان کے لیے ہے جو حق کے راستے پر ہوں اور ثابت قدم ہوں۔
تحریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف کی تیاریاں اور تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے، شہر اعتکاف میں ہزاروں معتکف شریک ہوں گے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ویڈیو لنک پر خطاب کریں گے۔ آپ کے دس روزہ دروس کا موضوع ’’غنیۃ الطالبین‘‘ اور ’’بدایۃ الہدایۃ‘‘ ہو گا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دروس اور خطابات سے استفادہ کے لیے شہر اعتکاف میں تین دیوہیکل ایل ای ڈیز سکرین لگائی جارہی ہیں، بہترین ساؤنڈ سسٹم کا انتظام کیا جارہا ہے۔ مرد جامع المنہاج ٹاؤن شپ میں جبکہ خواتین منہاج گرلز کالج میں اعتکاف بیٹھیں گی۔
تحریک منہاج القرآن سرگودھا کے زیراہتمام سرگودھا میں 5 روزہ دروس عرفان القرآن کی تیسری نشست جامع مسجد پیر سید حامد علی شاہ میں منعقد ہوئی، جس میں علامہ احسان رضوی نے ’’قیام و صیام‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے صحیفہ انقلاب عرفان القرآن کی روشنی میں سامعین و حاضرین کو بتایا کہ اللہ کریم نے ماہ رمضان مسلمانوں کیلئے تحفہ دیا ہے تاکہ مسلمان دن کو اللہ کریم کیلئے روزہ رکھے اور رات کو تراویح اور دیگر عبادات میں قیام کرے جس کی وجہ سے اللہ کریم مسلمانوں کو معاف فرمائیں گے۔
انٹرفیتھ ریلیشنز یوتھ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن، انٹریکٹو ریسورس سنٹر اور منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن، لاہور میں ’’بین المذاہب افطار ڈنر‘‘ کا اہتمام کیا گیا جس میں مسیحی، ہندو، سکھ اور مسلم رہنماؤں نے شرکت کی۔ افطار ڈنر کے حوالے سے منعقدہ تقریب کی صدارت تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی۔ کرامت جمیل ڈائریکٹر یوتھ ڈویلپمنٹ، شاہد غوری اور ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن سہیل احمد رضا سمیت اہم رہنما تقریب میں موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مرکزی سیکرٹریٹ میں یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی کی قیادت نے یوتھ لیگ حافظ آباد کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے نوجوان اپنا تعلیمی، سماجی، اصلاحی، فلاحی کردار ادا کریں، جس قوم کے نوجوان علم و ہنر میں یکتا ہوں اس قوم کو نہ کوئی جھکا سکتا ہے اور نہ ہی اس کا استحصال کر سکتا ہے، چین، جاپان، کوریا، ملائیشیا کی بے مثال ترقی کے پیچھے وہاں کے پڑھے لکھے نوجوان ہیں۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام پی پی 155 لاہور میں درس عرفان القرآن منعقد ہوا، جس میں علامہ منہاج الدین قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ روزہ رضائے الٰہی کا بہترین ذریعہ ہے، رحمتوں کی برسات اور دعاؤں کی قبولیت کا مہینہ ہے، لوگوں کی خدمت، رضائے الٰہی کے حصول کا ذریعہ ہے، رمضان المبارک کے ماہ مبارک میں جنت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں، جہنم کے دروازے بند کر دئیے جاتے ہیں، شیاطین کو جکڑ دیا جاتا ہے، بڑے خوش قسمت ہیں وہ لوگ جن کی زندگی میں رمضان المبارک آیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام سالانہ سیدہ فاطمۃ الزہرہ کانفرنس کا الحمراء ہال نمبر 2 میں انعقاد کیا گیا ’’عورت کی عظمت، سیرت سیدہ ;کائنات کی پیروی میں ہے‘‘ کے موضوع پر الحمراء میں ہونے والی کانفرنس میں خواتین مقررین نے سیدہ کائنات کی شخصیت کو پوری انسانیت کے لیے کردار کی عظمت کا مینارہ نور قرار دیا۔ کانفرنس کی صدارت فضہ حسین قادری نے کی۔ مہمان خصوصی صوبائی وزیر بہبود خواتین آشفہ ریاض نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو آج سیدہ کائنات کے اسوہ سے اپنے عمل کی راہ متعین کرنا ہو گی۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت دعوت کے زیراہتمام سکالرز رمضان المبارک المبارک کے مقدس اور بابرکت مہینے میں لاہور سمیت پورے ملک میں دروس عرفان القرآن دیں گے، جن کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ چاروں صوبوں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں سینکڑوں مقامات پر منہاج القرآن علماء کونسل، تحریک منہاج القرآن کی نظامت دعوت و تربیت کے سکالرز اسلام، احسان، حصول تقویٰ، قیام صیام، حقوق والدین، مثالی معاشرہ، قرآن فہمی، عقیدہ ختم نبوت، قرب الٰہی، شان مصطفیﷺ، بنیادی عقائد و دیگر اہم موضوعات پر خطابات کریں گے۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت دعوت کے زیراہتمام رمضان المبارک میں ملک گیر دروس عرفان القرآن کے سلسلہ میں یکم رمضان المبارک کو شگرگڑھ میں درس عرفان القرآن منعقد ہوا، جس میں نظامت دعوت کے نائب ناظم علامہ جمیل احمد زاہد نے خطاب کیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن شکرگڑھ کے قائدین سمیت لوگوں کی بڑی تعداد درس میں شریک ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن کے زیرانتظام قائم گوشہ درود میں گوشہ نشینان کے لیے تربیتی مجالس کا انعقاد کیا جا رہا ہے، اس سلسلہ میں نگران گوشہ درود علامہ محمد لطیف مدنی نے گوشہ نشینان کیساتھ تربیتی نشست میں لیکچر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن بندے کا اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تعلق مضبوط کر کے پرامن اور خوبصورت اخلاق والے معاشرہ کی بنیاد رکھ رہی ہے۔ گوشہ درود واحد جگہ ہے، جہاں بغیر وقفہ کے درود پاک روزانہ پڑھا جا رہا ہے۔
قائد تحریک منہاج القرآن و سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اسلامیان پاکستان اور امت مسلمہ کو رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اہل ایمان رمضان المبارک کا ایمانی جوش و خروش کے ساتھ استقبال کریں، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو توفیق دے کہ ہم رمضان المبارک کی جملہ برکتوں، رحمتوں، نعمتوں اور سعادتوں سے اپنے ظاہر و باطن کو مالا مال کرسکیں۔ رمضان المبارک اللہ کریم کا مہمان مہینہ ہے، امت مسلمہ سے صبر و استقامت، ایثار اور تقویٰ کا متقاضی ہے، اللہ کو راضی کرنے اور مغفرت کی ان انمول گھڑیوں سے امت محمدیہ زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (ایم ایس ایم) کی طرف سے ’’تعلیم سب کےلئے‘‘ منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی بجٹ جی ڈی پی کا 5 فی صد کیا جائے اور پھر بتدریج اسے 10 فی صد تک لایا جائے۔ مدارس کو قومی دھارے میں لانا ہو گا، تعلیمی اداروں میں امن نصاب پڑھایا جائے، تعلیم واحد ہتھیار ہے جس سے قوموں کی زندگی میں انقلاب آتا ہے۔ پنجاب میں ایک کروڑ 30 لاکھ، کے پی کے میں 23 لاکھ 85 ہزار، سندھ میں 64 لاکھ 13 ہزار، بلوچستان میں 19 لاکھ 12 ہزار بچے سکول نہیں جاتے۔
بحمداللہ تعالیٰ اس سال بھی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سنگت میں جامع المنہاج بغداد ٹاؤن، ٹاؤن شپ لاہور میں 28 واں شہراعتکاف آباد ہورہا ہے۔ جسے حرمین شریفین کے بعد دنیا کے سب سے بڑے اعتکاف ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ شہر اعتکاف میں شامل ہونے والوں کیلئے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے، معتکفین کی مطلوبہ تعداد مکمل ہونے پر بکنگ بند کردی جائے گی۔ اعتکاف کی بکنگ کیلئے مقامی تنظیم سے رابطہ کریں۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں سینئر کلاسز کے طلباء کیساتھ خصوصی نشست ہوئی، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، پروفیسر ڈاکٹر خان محمد ملک، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، مولانا الیاس اعظمی، نوراللہ صدیقی، جواد حامد، شہزاد رسول اور کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے لیکچررز اور بڑی تعداد میں طلباء بھی تقریب میں شریک تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.