سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام و روزہ”سائنس، منطق اور مذہب“پربین الاقوامی کانفرنس اختتام پزیر ہو گئی۔ اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ ہر مذہب کے پیروکار کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے مذہب کی حقیقی تعلیمات کو فروغ دے، اللہ تعالیٰ تدبر اور غوروفکر سے کام لینے والے مفکر کی رہنمائی کرتا ہے، قرآن صراط مستقیم ہے، قرآن میں سوچ و بچار کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور تجسس کرنا انسان کی فطرت میں شامل ہے۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کی دو روزہ ”سائنس، منطق اور مذہب“ پر بین الاقوامی کانفرنس میں دوسرے روز 27 اکتوبر 2019ء کو پہلا سیشن منعقد ہوا، جس میں بین الاقوامی اسکالرز نے اپنے مقالات پیش کیے۔ کانفرنس کے دوسرے روز دنیا بھر سے بین المذاہب اسکالرز سمیت مختلف یونیورسٹیز سے ماہرین تعلیم و سائنس اور ماہرین مذہب نے بھی شرکت کی۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کی دو روزہ ”سائنس، منطق اور مذہب“ پر بین الاقوامی کانفرنس ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی زیرصدارت منعقد ہوئی۔ کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ سعید الحسن شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طب، فلکیات، لسانیات، ایمانیات نباتات، جمادات جدید سائنس کا کوئی شعبہ ایسا نہیں جس کے بارے میں قرآن نے رہنمائی فراہم نہ کی ہواسی لیے قرآن انسانیت کو تدبر اور غوروفکر کی دعوت دیتا ہے، انہوں نے بین الاقوامی سکالرز کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور اہم موضوع پر کانفرنس منعقد کرنے پر منہاج یونیورسٹی ایدمنسٹریشن کو مبارکباد دی۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ پاکستان کے قانونی، عدالتی، ریاستی نظام نے جتنا خیال ایک انسانی جان کا رکھا ہے کاش یہ نظام اتنا ہی خیال سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہید کی جانے والی 14 جانوں اور سانحہ ساہیوال کی 4 جانوں کا بھی رکھتا، کاش اس نظام میں غریب جان اور امیر جان دونوں کے لئے قانون اور انصاف کا پیمانہ ایک جیسا ہوتا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ 5 سال کے بعد ماڈل ٹاؤن کی شروع ہونے والی غیر جانبدارانہ واحد تفتیش کو بھی روک دیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام ایتھنز (ریندی) کے دیموس ہال میں 24 ویں سالانہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ کانفرنس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے صدر ارسلان خرم چیمہ کر رہے تھے جبکہ منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے سیکرٹری جنرل غلام عباس مصطفوی نے انتظامات کی نگرانی کی۔
پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء ساجد بھٹی کے والد گرامی انتقال کر گئے، انا اللہ و انا الیہ راجعون۔ مرحوم کی نماز جنازہ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے پڑھائی۔ نمازِ جنازہ میں نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، منہاج القرآن علماء کونسل کے رہنماء حاجی امداد اللہ قادری، راجہ زاہد محمود، منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید، قاضی فیض الاسلام، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر مظہر محمود علوی، پاکستان عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن کے عہدیدار، کارکنان اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
منہاج القرآن علماء کونسل کی دعوت پر ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ منہاج القرآن علماء کونسل کے وفود نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر مرکزی ناظم علماء کونسل علامہ میر محمد آصف اکبر قادری، علامہ حافظ خلیل قادری بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ علماء انبیائے کرام کے وارث اور اسلام کی علمی، روحانی اقدار کے محافظ اور امین ہیں، علمائے کرام کو ان کا جائز اور محترم مقام اس وقت ملے گا جب وہ عالم دین ہوتے ہوئے معیشت دان بھی ہوں۔
کالج آف شریعہ اینڈاسلامک سائنسز میں لیڈر شیپ ڈویلپمنٹ کلب کے زیرِ اہتمام ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد ہوا۔ ورکشاپ میں کالج کے BS-5 اور الشھادۃ العالمیہ کے طلباء نے شرکت کی۔ اس موقع پر کیمپ میں پرنسپل کالج آف شریعہ ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، ڈاکٹر غلام شبیر جامی، علامہ ضیا ء المصطفی مکی لیکچرار کالج آف شریعہ غلام مرتضیٰ علوی (ناظم تربیت ) اور نائب ناظم تربیت محمد منہاج الدین قادری نے لیکچر دیا۔
منہاج سسٹرز یوکے کی تنظیم کے زیراہتمام برطانیہ میں تین روزہ ’’التزکیہ کیمپ 2019 ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ ’’التزکیہ کیمپ 2019‘‘ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ویمن لیگ کی صدر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری، ممبر پارلیمنٹ ناز نسیم شاہ، معروف سیاسی سماجی رہنما سمیعہ علی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے اسکالرز خواتین نے بھی بطور مہمان کیمپ میں شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے عظیم خواتین و دیگر تعلیمی تربیتی موضوعات پر لیکچرز دئیے۔ تحریک منہاج القرآن کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ’’التزکیہ کیمپ 2019 ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام مرد اور خواتین دونوں کی یکساں تعلیم و تربیت پر زور دیتا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام الیکٹرانک و سوشل میڈیا کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ مرکزی سیکرٹریٹ میں نظامت تربیت اور میڈیا سیل کے مشترکہ تعاون سے منعقد ہوئی۔ تربیتی ورکشاپ سے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، معروف سکالر ڈاکٹر طاہر حمید تنولی، معروف اینکر نورید فاطمہ، میڈیا ڈائریکٹر نور اللہ صدیقی، معروف سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ صدیق جان، ناظم تربیت علامہ غلام مرتضیٰ علوی، سائرہ اسلام نے خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن گلگت بلتستان کے زیراہتمام خپلو ان ہوٹل میں شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عظیم تصنیف قرآنی انسائیکلو پیڈیا کی تقریب رونمائی 18 اکتوبر 2019ء کو بعد نماز جمعہ منعقد ہوئی، گلگت بلتستان کے ضلع گنگچہے کے ہیڈکواٹر خپلو میں منعقدہ تقریب رونمائی میں تحریک منہاج القرآن کے رفقاء، منہاجیینز اور کارکنان نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کا 39واں یوم تاسیس پاکستان سمیت دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں جوش و خروش سے منایا گیا، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی چاردہائیوں پر مشتمل انتھک جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دنیا کے 6 براعظموں میں سیمینارز اور تاسیسی تقاریب کا انعقاد کیا گیا جن میں ہر جگہ وابستگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور تجدید عہد کیا، ان تقاریب میں قائد منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت اور درازی عمر کی دعائیں کی گئیں، کیک کاٹے گئے۔
تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے حضور داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کے 976ویں سالانہ عرس مبارک میں خصوصی شرکت کی۔ داتا گنج بخش کے سالانہ عرس مبارک کی سہہ روزہ تقریبات پر سہہ روزہ عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو خصوصی دعوت دی گئی۔ اس موقع پر آپ نے خصوصی خطاب بھی کیا۔ کانفرنس میں وزیرمذہبی امور پنجاب صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ گیلانی مہمان خصوصی تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ہیومین رائٹس سوسائٹی آف پاکستان کے زیراہتمام منعقدہ تقریب میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ ہیومن رائٹس سوسائٹی آف پاکستان کے زیراہتمام ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقسیم پرل کانٹی نیٹل ہوٹل لاہور میں 16 اکتوبر 2019ء کو منعقد ہوئی، تقریب میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی دعوت دی گئی۔ ایوارڈ تقریب میں ہیومن رائٹس سوسائٹی آف پاکستان کے سربراہ معروف قانون ڈاکٹر ایس ایم ظفر، ملک بھر سے نامور دانشور، صنعت کار، بینکار، اسکالرز، اسلامی بینکاری میں ماہرین علماء، ماہرین معیشت و ماہرین تعلیم اور وکلاء بھی شریک ہوئے۔
تحریک منہاج القرآن کا 39 واں یوم تاسیس 17 اکتوبر کو پوری دنیا میں قائم تنطیمات منائیں گی۔ قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کارکنوں کے نام اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ علم امن اور بین المذاہب رواداری کے فروغ میں منہاج القرآن نے قابل تقلید کردار ادا کیا، بالخصوص اسلام کی امن اور انسانیت سے محبت پر مبنی تعلیمات کو پوری دنیا تک پہنچایا، انھوں نے کہا کہ منہاج القرآن کی کوششوں سے نوجوانوں کے دلوں میں علم اور عشق رسول کی شمعیں روشن کیں، 4 دہائیوں کے مختصر عرصہ میں اللہ نے خدمت دین کے تناظر میں منہاج القرآن کے تنظیمی نیٹ ورک کو دنیا کے 100 سے زائد ملکوں میں پھیلا دیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.