سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تحریک منہاج القرآن بزم قادریہ کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ مینارۃ الاسلام گوشۂ درود میں بڑی گیارہویں شریف کی مناسبت سے منعقدہ محفلِ ذکر و نعت میں غوث الاعظم الشیخ سیدنا ابو محمد محی الدین عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی علمی، روحانی خدمات پر اپنے خطاب میں کہا کہ اولیاء، صالحین کا وجود امن و آشتی اور خیر و برکات کی علامت ہوتا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے آستانہ عالیہ ولی آباد شریف خانپور کے سجادہ نشین علامہ پیر سید اسد اللہ اسد کی وفد کے ہمراہ ملاقات، چیئرمین سپریم کونسل نے مہمانوں کو اپنی شہرۂ آفاق کتاب ’’دستورِ مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور‘‘ سمیت دیگر طبع ہونی والی نئی کُتب بطور تحفہ دیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس، اجلاس میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، برگیڈیئر ر اقبال احمد خان، خرم نواز گنڈاپور، برگیڈیئر ر عمر حیات، علامہ رانا محمد ادریس، انجینئر محمد رفیق نجم، نور اللہ صدیقی، عبدالرحمن ملک، حافظ غلام فرید شریک ہوئے جب کہ یوکے سے سید علی عباس بخاری، ڈنمارک سے بلال اُپل، جی ایم ملک، احمد نواز انجم اور سردار شاکر خان مزاری آن لائن شریک ہوئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز منعقد کرنے والی تنظیمات سے خصوصی ملاقات، نظامت ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈیولپمنٹ کے زیر اہتمام چھ مختلف اضلاع میں ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز کا انعقاد کیا گیا جن میں سیکنڑوں کی تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے زیب سجادہ درگاہ حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکر رضی اللہ عنہ صاحبزادہ دیوان احمد مسعود چشتی، دیوان عظمت محمود چشتی، پیر سید تنویر شاہ بخاری، پیر محمد شاہد چشتی، پیر زاہد چشتی اور محسن فریدی کی ان کی رہائش گاہ القادریہ پر ملاقات
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے وفدکی القادریہ ہاؤس میں ملاقات
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا منہاج کالج برائے خواتین (ٹاؤن شپ لاہور) میں منعقدہ تربیتی نشست سے خطاب، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تربیتی نشست سے ’’تحصیلِ علم اور عملِ صالح کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم کا حصول ایک محنت طلب عمل ہے، جس میں سہولت پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔
تحریک منہاج القرآن پر قائم مینارۃ السلام گوشۂ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبیﷺ کا روحانی اجتماع مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں جمعۃ المبارک کے بہت بڑے اجتماع سے سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کی تعلیمات اور شخصیت پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدنا عبدالقادر جیلانیؒ اپنے تلامذہ، مصاحبین اور عقیدت مندوں کی تربیت فرماتے ہوئے ہمیشہ نصیحت کرتے کہ دنیا کی خواہش کرنے والوں، اپنی پاک دامنی اور عبادت پر فخر کرنے والوں، غیبت کرنے والوں، اور نیکی کی دعوت دے کر خود عمل نہ کرنے والے منافقوں کی دوستی اور صحبت سے اللہ کی پناہ مانگو۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی منہاج القرآن علماء کونسل کے 37ویں یومِ تاسیس کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار میں شرکت و خطاب، منہاج القرآن علماء کونسل کے 37ویں یومِ تاسیس کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے علم و تدریس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے علما کو تاکید کی کہ وہ علم اور تدریس کے منصب کو احسن طریقے سے نبھائیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے شعبہ دختران اسلام کی ڈپٹی ایڈیٹر محترمہ نازیہ عبدالستار صاحبہ کے ایصالِ ثواب کے لیے جامع شیخ الاسلام میں دعائیہ تقریب، دعائیہ تقریب میں مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآنی خوانی اور محفل کا اہتمام کیا گیا، جس میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، برگیڈیئر (ر) عمر حیات، نور اللہ صدیقی، محمد جواد حامد، سرفراز احمد خان، غلام مرتضیٰ علوی، سردار عمر دراز خان، رانا وحید شہزاد سمیت مرحومہ کے خاوند، والد اور عزیز و اقارب شریک ہوئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی منہاج القران ویمن لیگ کے شعبہ دخترانِ اسلام کی ڈپٹی ایڈیٹر محترمہ نازیہ عبدالستار صاحبہ کے گھر فارمنائٹس ہاؤسنگ سوسائٹی آمد، مرحومہ کے انتقال پر ان کے خاوند حافظ فیض صاحب اور دیگر اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔ مرحومہ کی بخش و مغفرت اور بلندئ درجات کے لیے دعا کی۔
منہاج القرآن علما کونسل کے 37ویں یوم تاسیس کے حوالے سے ’’علما و مشائخ سیمینار‘‘ 31 اکتوبر جمعرات کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں منعقد ہو گا۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سیمینار سے خصوصی خطاب کریں گے۔
تحریک منہاج القرآن کے سینئر بانی رہنما حاجی محمدسلیم قادری کے جواں سالہ بیٹے محمد علیم اقبال قادری(قادری ٹریڈرز شاہ عالم مارکیٹ) کی نماز جنازہ میانی صاحب قبرستان لاہور میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹر نیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے پڑھائی اور مرحوم کی بخشش و مغفرت کے لئے دعا کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی تحریک منہاج القرآن کے سینئر بانی رہنما حاجی محمد سلیم قادری صاحب کے گھر اسلامیہ پارک لاہور آمد، انہوں نے حاجی محمد سلیم قادری کے جواں سالہ بیٹے محمد علیم اقبال قادری کے ناگہانی انتقال پر حاجی محمد سلیم قادری اور اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.