سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے ایم فِل اور پی ایچ ڈی طلباء کے ساتھ خصوصی نشست، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے فرمایا: اللہ رب العزت کا بے پایاں لطف و احسان ہے کہ اس نے ہمارا تعلق علم، تدریس، تقریر، تحریر، ابلاغ اور قلم کے ساتھ جوڑا ہے۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی 73ویں سالگرہ کے موقع پر القادریہ ہاؤس میں منعقدہ دعائیہ تقریب میں شرکت
بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 73ویں سالگرہ پر مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں پروقار دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ہزاروں کارکن شریک ہوئے۔ دعائیہ تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔
بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 73 برس کے ہو گئے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود کارکن آج 19 فروری کو ان کا یوم پیدائش منائیں گے۔ دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں موجود اسلامک سنٹرز میں شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ کی تقاریب کا آغاز قرآن خوانی اور محفل نعت سے ہو گا۔
تحریک منہاج القران کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تالیف کردہ انگریزی ترجمہ قرآن The Manifest Quran کی برطانیہ کے معروف ہَروگیٹ انٹرنیشنل کنونشن سنٹر (Harrogate Convention Centre) لیڈز میں عظیم الشان تقریبِ رونمائی ہوئی۔ تقریب میں 2 ہزار سے زائد افراد، مذہبی سکالرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ اس تقریبِ رونمائی کو برطانیہ کی تاریخ کی قرآن مجید پر سب سے بڑی تقریب رونمائی کا اعزاز بھی حاصل ہوا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہاہے کہ دنیا میں امن کے قیام کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی و رواداری کو فروغ دینا ہو گا۔ انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں انٹر فیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل اور ڈائریکٹوریٹ آف ریسورسز اینڈ مارکیٹنگ کے زیر اہتمام منعقدہ بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 73ویں سالگِرہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔
تقریبِ تحسین میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو اقوام متحدہ کے ادارے یونیورسل پیس فیڈریشن کی طرف سے سفیر امن ایوارڈ ملنے پر مبارک باد دی گئی۔تقریبِ تحسین میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو ان کے صاحبزادے شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری کے نکاح پر مُبارک بادی دی گئی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں خصوصی شرکت مرکزی زونل ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی مسز فوزیہ جنید اور ناظم محترم عتیق احمد چشتی نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے سالانہ عظمتِ قرآن کانفرنس بسلسلہ دستارِ فضیلت برائے حفاظ کرام، جامعہ رحمت، ٹاؤن شپ، لاہور سے ’’اِعجاز و عظمتِ قرآن اور اُس کی اثر پذیری‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن ایسی عظمت والی کتاب ہے کہ جو اس سے جُڑ جاتا ہے وہ بھی صاحب اعجاز ہوجاتا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر اور چیئرمین آغوش کمپلیکس پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 73 ویں سالگرہ کی مناسبت سے آغوش کمپلیکس میں محفلِ حُسنِ قرأت میں شرکت و گفتگو
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ جائز مطالبہ تسلیم کروانے کے لئے ناجائز ذرائع کا استعمال سچائی پر مبنی موقف کو نقصان پہنچاتا ہے۔ منہاج القرآن ڈنمارک نے مکالمہ، دلیل اور تدبر سے قرآن مجید کی بے حرمتی کی روک تھام کا قانون منظور کروایا۔ اس قانون کے منظور ہونے کے بعد آج ڈنمارک میں قرآن مجید کی بے حرمتی کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو اقوام متحدہ کے ادارے ”یونیورسل پیس فیڈریشن“ کی طرف سے آسٹریا (ویانا) میں سفیر امن کا عالمی اعزاز ملنے پر مرکزی سیکرٹریٹ میں پروقار تقریب تحسین منعقد ہوئی جس میں مرکزی قائدین کی طرف سے اُنہیں کھڑے ہو کر مبارکباد دی گئی۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام محفلِ ذکرِ معراج النبی ﷺ کا روحانی اجتماع جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کے بعد بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔
صدر منہاج القران انٹرنیشنل پروفیسرڈاکٹر حسین محی الدین قادری بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر اقوامِ متحدہ کے ہیڈ کوارٹر ویانا، آسٹریا میں یونیورسل پیس فیڈریشن کی جانب سے سفیرِ امن ایوارڈ ملنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پروفیسرڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا شاندار استقبال کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شبِ معراج کے بابرکت موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ واقعہ معراج کمال معجزات مصطفی ﷺ اور تسخیر کائنات کے بند دروازوں کے کھلنے کی ابتدا ہے۔ اعلائے کلمہ حق اور توحید کی ترویج و اشاعت اور فروغ کے لئے اللہ رب العزت نے اپنے پیغمبروں کو معجزات سے نوازا، معجزات کا انکار قرآن و سنت کی تعلیمات کا انکار ہے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.