سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پاکستان عوامی تحریک لیبر ونگ لاہور کے زیراہتمام مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر مزدور ریلی مورخہ یکم مئی 2011ء کو پریس کلب تا مسلم لیگ ہاؤس نکالی گئی جسمیں سینکڑوں افراد نے شرکت کر کے شکاگو کے مزدوروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ ریلی کی قیادت انوار اختر ایڈووکیٹ، لاہور کے صدر افضل گجر، لیبر ونگ کے صدر ملک یٰسین اور لاہور کے امیر ارشاد طاہر نے کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کی 7ویں سالانہ تقریب 24 اپریل 2011ء کو نیو کیمپس منہاج یونیورسٹی بغداد ٹاون لاہور میں منعقد ہوئی۔ 25 نوبہیاتا جوڑوں میں 2 مسیحی جوڑے بھی شامل تھے۔ پروقار تقریب میں سیاسی، سماجی اور دانشور شخصیات کے علاوہ شوبز کی ممتاز شخصیات نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منہاج یونیورسٹی کے فارغ التحصیل اسکالرز (منہاجینز) کے ساتھ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی نشست 16 اپریل 2011ء کو منعقد ہوئی، جس میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے اساتذہ کرام اور ملک بھر سے سینکڑوں منہاجینز نے شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اسلامی ممالک کی تنظیم OIC کے امریکہ میں ہونے والے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ یہ اجلاس او آئی سی، Brookings Institution، قطری حکومت کے زیراہتمام یو ایس اسلامک ورلڈ فورم واشنگٹن ڈی سی میں 12 تا 14 اپریل 2011ء منعقد ہوا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن میں زیر تعلیم طلباء کے وفد نے مورخہ 16 مارچ 2011 ء کو ہاؤس آف کامنز کا دورہ کیا جہان نیوہیم کے ممبر پارلیمنٹ سٹیفن ٹمز نے منہاج آرٹس کلاسز کے طلباء کی تصویروں کی نمائش کا اہتمام کیا تھا۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روحانی اجتماع 7 اپریل 2011ء کو منعقد ہوا۔ ماہ اپریل کے اس پروگرام کو علماء و مشائخ، اساتذہ کرام اور منتہی کلاسوں کے طلبا کے لیے مختص کیا گیا تھا۔
ہر سال کی طرح امسال بھی آقا علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت مبارکہ کی مناسبت سے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت 25 شادیوں کی اجتماعی تقریب 24 اپریل 2011ء کو صبح 9:30 بجے منہاج یونیورسٹی (بغداد ٹاؤن) ٹاؤن شپ لاہور میں منعقد ہوگی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت مورخہ 4 اپریل 2011ء بروز پیر کو آغوش کے ہونہار بچوں کی ایک شاندار طریقے سے سالگرہ منائی گئی جس میں تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری، ڈائریکٹر فارن افیئر راجہ جمیل اجمل، UK سے تشریف لائے ہوئے حافظ محمد اقبال، طاہر بھٹی اور روزنامہ جنگ کے سینئر صحافی ارشاد عارف کے علاوہ دیگر مہمان بھی شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 9 اپریل 2011ء کو "بیداری شعور ورکرز کونشن" جامع المنہاج بغداد ٹاؤن (ٹاون شپ) میں منعقد ہوا۔ جس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا اور مسی سگا مسلم کیمونٹی سنٹر کینیڈا کے زیراہتمام 3 اپریل 2011ء کو ایئر پورٹ روڈ پر واقع انٹرنیشنل کنونشن سنٹر ٹورانٹو کینیڈا میں عظیم الشان میلاد مصطفیٰ کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں کینیڈا کے علاوہ نارتھ امریکہ اور یو کے سے ہزار ہا مرد و خواتین نے شرکت کی۔ کانفرنس کی صدارت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کی جبکہ صاحبزادہ حسن محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام میلاد مہم 2011ء کا آغاز "حضور (ص) نبی رحمت وشفقت" کے عنوان سے یکم فروری 2011ء سے ہوا۔ میلاد مہم 2011ء کے مقاصد میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذاتِ اقداس کو نبی رحمت و شفقت اجاگر کرنا، رجوع الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اہداف کا حصول اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے فکر و نظر یہ کو عام کرنا شامل تھا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت نوشہرہ، مظفرگڑھ و دیگر علاقوں میں بحالی سیلاب زدگان کے سلسلے میں بنائے جانے والے مکانات کی تعمیر جاری ہے۔ پہلے مرحلے میں 200 مکانات بنائے جا رہے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل باندو سٹی اباراکی کین جاپان کی جانب سے حالیہ سونامی متاثرین کے لئے مورخہ 25 مارچ 2011ء بروز جمعۃ المبارک کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے امدادی مہم لانچ کی گئی۔ امدادی مہم کا اہتمام مقامی مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران کیا گیا۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی کے سالانہ سفیر امن تقریبات کے تیسرے روز مقابلہ عربی اور انگلش تقریر مورخہ 24 مارچ 2010ء بروز جمعرات کو منعقد ہوا۔ عربی زبان میں موضوع کيف يمکننا ان ندافع عن عرض رسول الله صلی الله عليه وآله وسلم جبکہ انگلش مقابلے کا موضوع Men, Not Material make Nation تھا۔
تحریک منہاج القرآن کے فورم انٹر فیتھ ریلیشنز اور مسلم کرسچن ڈائیلاگ فورم کے زیراہتمام 28 مارچ 2011ء کو ’’احترام مذاہب کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت مرکزی امیر تحریک منہاج القرآن فیض الرحمن درانی نے کی۔ تقریب میں منہاج القرآن کے مرکزی قائدین کے علاوہ عیسائی، ہندو، سکھ اور مختلف مذاہب کے پیروکاروں نے شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.