سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن اور تنظیمات اہلسنت کے زیراہتمام داتا علی ہجویری رضی اللہ عنہ کے مزار پر خود کش حملوں کے خلاف پرامن احتجاجی ریلی مورخہ 3 جولائی 2010ء کو نکالی گئی جو ضلع کونسل سے شروع ہوئی اور کچہری بازار، سرکلر روڈ، چنیوٹ بازار اور امیں پور بازار سے ہوتی ہوئی چوک گھنٹہ گھر میں اختتام پذیر ہوئی۔
تحريک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شيخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے داتا دربار لاہور ميں ہونے والے اندوہناک خودکش حملوں کي شديد الفاظ ميں مذمت کی ہے۔
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام 20 جون 2010ء کو ’’آئیں دین سیکھیں‘‘ کورس کے سلسلہ میں ایک روزہ تربیتی کیمپ برائے معلیمن کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی سیکرٹریٹ کے کانفرنس ہال میں ہونے والے اس تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 127 معلمین نے شرکت کی۔ متلاشیان علم دین اور جذبہ درس و تدریس سے سرشار عاشقان علم و حکمت کا ذوق شوق دیدنی تھا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک نے 14.7 ملین کرونز سے یورپ کا سب سے بڑا، وسیع، کشادہ اور کثیر المقاصد سنٹر خریدا ہے۔ جس کے باقاعدہ افتتاح جگر گوشہ شیخ الاسلام صاحبزادہ حسن محی الدین قادری صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل نے 11 جون 2010ء کو کیا۔
منہاج القرآن بادالونانے 11 جون بروز جمعۃ المبارک کو مقامی سپورٹس گراؤنڈ میں نماز جمعہ کا اہتمام کیا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر بارسلونا سپین کے زیراہتمام مورخہ 10 جون 2010ء بروز جمعرات رات 10 بجے ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں بارسلونا، لوگرونیا، گاندیا اور گرد و نواح میں رہنے والے رفقاء و وابستگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کے مہمان خصوصی صدر سپریم کونسل منہاج القرآن صاحبزادہ حسن محی الدین قادری تھے۔
منہاج القرآن انٹرنيشنل ساؤتھ اٹلي کے زيراہتمام کارپي ميں "آل اٹلي امن کانفرنس" مورخہ 6 جون 2010 کو منعقد ہوئي، جس کي صدارت منہاج القرآن سپريم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محي الدين قادري نے کي، سينیئر نائب ناظم اعلي شيخ زاہد فياض اور منہاج ويلفيئر فاؤنڈيشن يورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ اقبال اعظم مہمان خصوصي تھے۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام عظمت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کارواں مورخہ 13 جون کو اسمبلی ہال تا داتا صاحب ہوا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کر کے محسن انسانیت حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ والہانہ محبت کا اظہار کیا اور گستاخانہ خاکوں کی جسارت کرنے والوں کو یہ پیغام دیا کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت ان کا ایمان ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن تعلیم، صحت اور فلاح عام کے منصوبہ جات پر کام کررہی ہے اور دنیا بھر کے مفلوک الحال اور افلاس زدہ لوگوں کی مددکرنے میں پیش پیش ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل وکرم ہے کہ MWF پاکستان میں 573 اسکولوں میں تقریباً غریب و متوسط طبقے کے ایک لاکھ 18 ہزار طلبہ و طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہی ہے اور ہزاروں طلبہ و طالبات ان تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے یتیم اور بے سہارا بچوں کے کفالتی ادارہ ’’آغوش‘‘ کے7 بچوں نے تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ سے قرآن پاک حفظ کر لیا ہے۔ چار سال پہلے یتیم بچوں کی کفالت کے لیے قائم ہونے والے ادارہ کا یہ بھی اعزاز ہے کہ اس میں بچوں کی تعلیم و تربیت کا بہترین انتظام کیا گیا۔
منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن میں اہل سنت و الجماعت کی نامور شخصیات، تنظیمات اور مدارس کے نمائندگان پر مشتمل مشترکہ مشاورتی اجلاس مورخہ 6 جون 2010ء کو منعقد ہوا۔ جس کی صدارت ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی۔
منہاج القرآن بريشيا، اٹلي کے زيراہتمام سيرت کانفرنس مورخہ 5 جون 2010ء بروز ہفتہ کو منعقد ہوئي، جس ميں لخت جگر شيخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادري اور صدر سپريم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل صاحبزادہ حسن محي الدين قادري، سینئر نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن شيخ زاہد فياض، صدر منہاج ويلفیئر فاؤنڈیشن حافظ اقبال اعظم اور سيد ارشد شاہ نے خصوصي شرکت کي۔
مورخہ 25 مئی 2010ء بروز منگل Four Star میرج ہال سمبڑیال میں عرفان القرآن کورس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں مرکزی نائب ناظمہ محترمہ ساجدہ صادق نے خصوصی شرکت کی۔ عرفان القرآن کورس کی 200 طالبات کے علاوہ علاقے کی مؤثر طبقہ سے تعلق رکھنے والی اکثر خواتین نے تقریب میں شرکت کی۔
لاہور کي مسيحي برادري نے بھي فيس بک پر توہين اميز خاکوں کي شديد مذمت کي ہے۔ اس سلسلے ميں لاہور کے تاریخی نو لکھا پریسبٹیرین چرچ (Naulakha Presbytairian Charch) میں کلیسائی اکابرین کے زیر مذمتي اجلاس 27 مئي 2010ء کو منعقد ہوا۔ نولکھا پریسبٹیرین چرچ کے پاسٹر انچارج ریورنڈ ڈاکٹر مجید ایبل نے اجلاس کي صدارت کي
منہاج القرآن فرینکفرٹ جرمنی نے بین المذاہب رابطہ کمیٹی کے تعاون سے (جس کی سربراہ ڈاکٹر برگٹاساسن ہیں) فرینکفرٹ کے سب سے بڑے چرچ (فرینکفرٹرڈم)، اس ڈوم کے بازو میں چوتھی منزل پر ایک شاندار کانفرنس مورخہ 31 مئی 2010ء کو منعقد کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.