سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ میلان، اٹلی کے زیراہتمام میلاد مارچ 19 مارچ 2010ء کو منعقد ہوا۔ میلاد مارچ سنٹرل اسٹیشن سے شروع ہو کر پیاساریپیلیگا پر ختم ہوا۔ میلان کے سنٹرل اسٹیشن تک جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں فقید المثال جلوس نکالا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا 51 واں پروگرام 11 مارچ 2010ء کو منعقد ہوا۔ یہ پروگرام گوشہ درود کے ہال کی چھت پر ہوا، جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ پروگرام کی صدارت امیر تحریک مسکین فیض الرحمن درانی نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل میلان کے زیراہتمام جشن ولادت مصطفوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی میں 7 مارچ بروز اتوار میلان کی سر زمین پر ایک عظیم الشان میلاد مارچ کا اہتمام کیا گیا۔ یہ مارچ میلان کی سرزمین پر یہ اپنی نوعیت کا پہلاپروگرام تھا، جس میں قرب و جوار سے کثیر تعداد میں عاشقان مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔
ماہ ربیع الاول میں 12 مارچ بروز جمعہ کا سورج اہل ناروے اور بالخصوص اہل درامن کے لیے ایک عظیم خوشخبری لے کر طلوع ہوا، بلڈنگ کمیٹی کے سربراہ ساجد مختار نے بتایا کہ اہل درامن اور تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے کارکنوں کے لیے آج ایک عظیم دن ہے کیونکہ 22 سال کی طویل جہد و جہد کے بعد بارہ مارچ کو لوکل گورنمنٹ کی طرف سے تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل درامن کو مسجد تعمیر کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 32 جوڑوں کی شادیوں کی اجتماعی تقریب 14 مارچ 2010ء کو ٹاؤن شپ بغداد ٹاون میں ہوئی۔ اس تقریب کو منہاج یونیورسٹی کے وسیع و عریض گراؤنڈ میں منعقد کیا گیا تھا۔ تقریب کے لیے خوبصورت پنڈال بنایا گیا تھا، جہاں تمام مہانوں، براتوں اور شرکاء کے لیے وی آئی پی اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے تھے۔
مورخہ 28 فروری 2010 بروز اتوار صفہ ہال مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن میں ایک اہم اجلاس زیر صدارت الشیخ ڈاکٹر اسماعیل عبدالنبی جواد (پرو وائس چانسلر جامعۃ الازہر) منعقد ہوا۔ جس میں انہوں نے منہاج یونیورسٹی کو باہمی مشاورت کے بعد رابطہ آفس کے لئے منتخب فرمایا۔
دعوہ اکیڈمی، اسلام آباد کی 25 سالہ تقریبات کے حوالے سے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں سہ روزہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں 21 فروری 2010ء کو "رحمۃ للعالمین کانفرنس" منعقد کی گئی، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔
دہشت گردی اور فتنہء خوارج کے نام سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے 600 سے زائد صفحات پر مشتمل مبسوط تاریخی فتویٰ کی تقریب رونمائی 18 مارچ 2010ء کو ہالیڈے ان ہوٹل اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ لندن میں فتویٰ کی عظیم الشان تقریب رونمائی کے بعد اسے پاکستان میں بھی پیش کیا گیا۔ اس حوالے سے تحریک منہاج القرآن اور منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام تعارفی تقریب منعقد کی گئی۔
پاکستانی تاریخ میں پہلی بار چرچ میں میلاد مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ مدرٹریسا ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کے چیئرمین ریورنڈ چمن سردار اور مسیحی برادری کی جانب سے اس تقریب کو میلاد مصطفی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کانفرنس کا نام دیا گیا، جو بین المذاہب رواداری کی تاریخی مثال بن گئی ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خود کش بمباری اور دہشت گردی کے خلاف 600 سے زائد صفحات پر مبنی تفصیلی فتویٰ جاری کر دیا ہے۔ اس فتوی کی تقریب رونمائی 2 مارچ 2010ء کو لندن میں ہوئی۔ اس سلسلہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن کے زیراہتمام ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، جس میں برطانوی میڈیا کے علاوہ دنیا بھر سے انٹرنیشنل میڈیا کے درجنوں نمائندے بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن کی 26 ویں سالانہ اور عالم اسلام کی سب سے بڑی "عالمی میلاد کانفرنس" 26 فروری 2010ء اور 11 ربیع الاول کی شب مینار پاکستان لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے لندن سے براہ راست خصوصی خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن کی 26ویں عالمی میلاد کانفرنس 2010ء کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ عالمی میلاد کانفرنس 26 فروری 2010ء اور 11 ربیع الاول کی درمیان شب کو مینار پاکستان لاہور میں ہوگی۔
مورخہ 5 فروری 2010 کو منہاج القرآن یوتھ لیگ آزاد کشمیر کے تحت میر پور میں یکجہتی کشمیر یوتھ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ مارچ کی قیادت مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ بلال مصطفوی نے کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ فیصل آباد کے زیرانتظام 5 فروری 2010 کو دن ایک بجے دفتر تحریک منہاج القرآن سرکلر روڈ سے یکجہتی کشمیر یوتھ واک کا آغاز کیا گیا۔ واک کی قیادت میاں کاشف محمود ضلعی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ اور رانا نثار احمد خان ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک نے کی۔ واک کا اختتام گھنٹہ گھر چوک پر ہوا۔
پاکستانی نوجوان نسل روشن پاکستان کی علامت ہے میڈیا کی جانب سے شعور کی بیداری کے اقدامات نے نوجوانون کے اندر مثبت تبدیلی اور حالات کو جانچنے کی سوچ دی ہے ان خیالات کا اظہار منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی وسرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے 22 فروری 2010 کو برطانیہ آمد کے موقع پر کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.