سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ڈنگہ (ضلع گجرات): تحریکِ منہاج القرآن ڈنگہ کے زیرِاہتمام جاری پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن کی دوسری نشست منعقد ہوئی، جس میں اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پنڈ دادن خان: علامہ جمیل احمد زاہد نے دروسِ عرفان القرآن کی منعقدہ نشست سے ہاشمی مارکی دھریالہ جالپ، تحصیل پنڈ دادنخان میں "خاندانی استحکام میں زوجین کا کردار" کے موضوع پر پُرمغز اور مدلل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط خاندان ہی مضبوط معاشرے کی بنیاد ہے۔
چوآسیدن: علامہ میاں عنصر محمود قادری نے جامع مسجد نورانی میں پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن کی منعقدہ نشست سے ’’فلاحِ دارین کا راز‘‘ کے موضوع پر قرآن و حدیث کی روشنی میں مدلل اور جامع خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی کامیابی کا معیار محض دنیاوی ترقی اور آسائشیں نہیں بلکہ اطاعتِ الٰہی، اتباعِ سنت اور اخلاقِ حسنہ کو اپنانا ہے۔
علامہ صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی نائب ناظم مرکزی نظامتِ دعوت نے برائیڈ اینڈ گروم مارکی میں پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن کی منعنشست سے "خاندانی استحکام میں زوجین کا کردار" کے موضوع پر قرآن و سنت کی روشنی میں مدلل اور فکر انگیز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک مضبوط اور مستحکم خاندان ہی صحت مند اور باوقار معاشرے کی بنیاد ہے۔
بصیر پور: علامہ صابر کمال وٹو نے پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن کی منعقدہ نشست سے’’فلاحِ دارین کا راز‘‘ کے عنوان پر ایمان افروز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جہانوں کی کامیابی کا دارومدار ایمان اور اعمالِ صالحہ پر ہے
علامہ محمد قمر جاوید القادری نے تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کے زیرِاہتمام ایم اے جناح روڈ اوکاڑہ مدینہ پارک میں منعقدہ پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن نشست سے قرآنِ مجید اور احادیثِ مبارکہ کی روشنی میں دنیا و آخرت کی کامیابی کے بنیادی اصولوں پر تفصیلی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی فلاح صرف اللہ تعالیٰ کی اطاعت، نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ پر عمل، اخلاصِ نیت، تقویٰ اور دینی تعلیمات کو عملی زندگی کا حصہ بنانے سے حاصل ہوتی ہے۔
حویلی لکھا: علامہ محمد سلیمان اعظم نے نائب ناظمِ دعوت ’’اخلاقِ نبوی ﷺ اور عصرِ حاضر کے تقاضے‘‘ پر قرآن و حدیث کی روشنی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور کے فتنوں، اخلاقی انحطاط اور سماجی چیلنجز کا حقیقی اور پائیدار حل سیرتِ طیبہ ﷺ کی پیروی اور حسنِ اخلاق کے فروغ میں پوشیدہ ہے۔
حویلی لکھا: علامہ منہاج الدین قادری نے درسِ عرفانُ القرآن کی بابرکت نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآنِ مجید محض تلاوت یا ثواب حاصل کرنے کی کتاب نہیں بلکہ ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے، جس کا اصل مقصد انسان کی انفرادی اور اجتماعی زندگی کی اصلاح ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے جامع شیخ الاسلام میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہِ رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کا عظیم احسان ہے، جس میں نزولِ قرآن کی نسبت سے انسانیت کو ہدایت کا کامل سرچشمہ عطا کیا گیا، رمضان المبارک ظاہری و باطنی اصلاح کا مہینہ ہے۔
بانی و سرپرستِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی 75ویں سالگرہ کے موقع منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ پر 'محفلِ حسنِ قرأت بسلسلہ شیخ الاسلام ڈے و استقبالِ ماہِ صیام' کے عنوان سے ایک روح پرور دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تحریکِ منہاج القرآن دیپالپور کے زیرِ اہتمام ماہِ رمضان المبارک کی آمد پر پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن کا آغاز
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں کے آغاز پر امتِ مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ ربّ العزّت کا بے پایاں شکر ہے جس نے ہمیں ایک بار پھر ماہِ صیام کی رحمتوں اور سعادتوں سے فیض یاب ہونے کا موقع عطا فرمایا۔ یہ ماہِ مبارک رحمتِ الٰہی کے نزول، بخشش و مغفرت کی برسات اور نارِ جہنم سے نجات کا پیغام لے کر آتا ہے۔ میں عالمِ اسلام کے تمام مسلمانوں کو رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی 75ویں سالگرہ کی مناسبت سے منہاج یونیورسٹی لاہور میں منعقدہ Founder’s Day کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض شخصیات اپنی ذات میں ایک ادارہ، ایک عہد اور ایک فکر کی نمائندگی کرتی ہیں
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا حضرت خواجہ غلام قطب الدین فریدی کی وفات پر اظہار تعزیت، انتہائی رنج و الم اور دکھ کی گھڑی ہے کہ آج دنیائے تصوف کا ایک روشن چراغ، سلسلہ چشتیہ کے عظیم مبلغ حضرت خواجہ غلام قطب الدین فریدی ہمیں داغِ مفارقت دے گئے ہیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.