سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن لاہور پی پی 168کے زیر اہتمام منعقدہ ایک روزہ سوشل میڈیا ورکشاپ سے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نوراللہ صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کا مثبت استعمال منفی استعمال زحمت ہے۔ بدقسمتی سے شرپسند عناصر سوشل میڈیا کو گمراہی اور نفرت پھیلانے کے لئے کررہے ہیں۔ نوجوان سورۃ الحجرات کی اخلاقی تعلیمات کی روشنی میں سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیر اہتمام 13 اگست بروز ہفتہ بعد نماز عشاء منہاج اسلامک سنٹر سن پو کنگ میں محفل شہادت امام حسین علیہ السلام منعقد کی گئی۔ جس میں علامہ حافظ محمد نسیم خان نقشبندی ڈائریکٹر منہاج القرآن ہانگ کانگ نے خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یارکشائر یوکے کے صدر غلام شبر شبیر مرزا نے فیملی کے ہمراہ ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے منہاج القرآن یارکشائر کی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی۔ بعد ازاں انہوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔
صدر منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رزق میں تنگی کا شکار لوگ ضعیف والدین کی خدمت کریں، کیونکہ اللہ کو یہ عمل بے حد پسند ہے اور وہ ایسے بیٹوں اور بیٹیوں سے رزق کی تنگی دور کر دیتا ہے۔ ضرورت مندوں کی مدد کرنے والوں پر بھی اللہ رزق کشادہ کر دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے ڈر سے جو شخص گناہ کرنا چھوڑ دیتا ہے سچی توبہ کرتا ہے اللہ کریم اس کو وہاں سے رزق دیتے ہیں جہاں سے وہ گمان بھی نہیں کر سکتا۔
سجادہ نشین آستانہ عالیہ حسین آباد شریف اور مرکزی آرگنائزر منہاج القرآن مشائخ کونسل سید شمس الرحمن مشہدی نے اپنے صاحبزادے سید محمد قمر حیدری مدنی کے ہمراہ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا مراکز العلم کے حوالہ سے انتہائی اہم پروجیکٹ لانچ کرنے جا رہے ہیں۔
ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک ڈاکٹر محمد ادریس جاوید الازھری کے والد گرامی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء بیرسٹر محمد عامر حسن کے ماموں محمد جاوید قادری کی نماز جنازہ جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی گئی، نماز جنازہ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے پڑھائی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری ڈاکٹر ادریس الازھری، بیرسٹر عامر حسن اور سوگواران سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے بلندی درجات کی دعا بھی کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساوتھ کوریا کھاجہ دونگ انچھن سٹی کے زیراہتمام ’’ذکر اہلیبیت و شہادت امام حسین علیہ السلام‘‘ کانفرنس کھاجہ دونگ انچھن سٹی میں منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن کوریا کے رہنماوں، کارکنان اور محبان اہل بیت نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے شان اہل بیت علیھم السلام بیان کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جرمنی کے وفد نے ہالینڈ جا کر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل کی صدر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری، شیخ حماد مصطفی المدنی القادری، شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری اور محترمہ باسمہ حسن قادری بھی موجود تھیں۔
نظام المدارس پاکستان کے سالانہ امتحانات 2022ء میں پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کو تعریفی اسناد اور شیلڈز دینے کے لئے تقریب 27 اگست 2022ء بروز ہفتہ ہو گی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر حسین محی الدین قادری ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنر منہاج یونیورسٹی لاہور ہوں گے۔ ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور و دیگر قائدین تقریب میں خصوصی شرکت کریں گے۔
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے 14 اگست 2022ء کے موقع پر اپنے پیغام میں اہل وطن کو 75ویں یوم آزادی پاکستان کی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا مملکتِ خداداد پاکستان اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے جو کہ مسلمانان برصغیر کی عظیم جدوجہد اور لاکھوں جانوں کی قربانیوں کے نتیجے میں معرضِ وجودمیں آیا، ہمیں اس ملک کی حفاظت کرنی ہے تاکہ پاکستان اپنی اصل منزل مقصودتک پہنچے۔
تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے 14 اگست 2022ء پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستان بہت سے بحرانوں کا شکار ہے، جن میں سیاسی و معاشی اور سیکورٹی کے بحران سرفہرست ہیں۔ انہوں نے کہ آج 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر ہم سب دعاگو ہیں کہ اللہ رب العزت پاکستان پر اپنا کرم فرمائے۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزادی اللہ کی نعمتوں میں سے ایک بیش قدر نعمت ہے، ذات اور جماعت کے مفاد سے بالا ہو کر آزادی کی نعمت کی حفاظت کریں، انھوں نے کہا کہ علامہ اقبالؒ کا خواب اور قائد اعظمؒ کا تصورِ پاکستان مسلمانوں کے لیے ایک ایسی ریاست کا حصول اور قیام تھا جو حقیقی معنوں میں اِسلامی و فلاحی جمہوری ہو۔ مگر یہ خواب آج بھی تشنہ تعبیر ہے۔
منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام شب عاشور ’’پیغام امام حسین علیہ السلام و اتحاد اُمت کانفرنس‘‘ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقد ہوئی، جس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء نے شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔ صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا واقعہ کربلا بیداریِ شعور کی داستانِ مسلسل ہے، امام عالی مقام نے جان کا نذرانہ پیش کر کے انسانیت کو سچ کے ساتھ جینے کا شعور دیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 10 محرم الحرام شہادت امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خانوادۂ رسول ﷺ کی شہادت کرۂ ارض کا المناک اور اندوہناک سانحہ ہے جسے انسانیت تاقیامت کبھی فراموش نہیں کر سکے گی۔ پیغام کربلا یہ ہے کہ حق کا ساتھ دینا حسینیت اور دنیاوی مفادات کے لئے جھوٹ کا ساتھ دینا یزیدیت ہے۔
منہاج القرآن شاہیانوالا تحصیل کلور کوٹ ضلع بھکر کے زیراہتمام فکر امام حسین علیہ السلام کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں انجینئر رفیق نجم اور علامہ عبدالرزاق منہاجین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد کانفرنس میں شریک ہوئی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.