سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مرکز منہاج القرآن کے سٹاف ممبران کا سالانہ تفریح ٹوور سکردو کے لئے گیا، جس کی خصوصی کاوش بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان، خرم نواز گنڈاپور، جواد حامد، رانا فیاض، مشتاق احمد، ایوب انصاری، امتیاز حسین اعوان رانا عتیق، قاضی محمود اور دیگر سینئر رہنماؤں نے کی۔ ٹوور کی خصوصی اجازت چیرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے دی۔ قافلے میں مرکز کی ہر نظامت و شعبہ سے سٹاف ممبر موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی ’’جامع مسجد شیخ الاسلام‘‘ ماڈل ٹاؤن میں مرکزی قائدین کے مرحومین کے لیے قرآن خوانی و دعائیہ تقریب منعقد ہوئی۔ پروگرام میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شرکت کی۔ دعائیہ تقریب میں والدہ محترمہ ڈاکٹر نعیم انور نعمانی صدر منہاجینز کواڈینیشن کونسل، والدہ محترمہ سید امجد علی شاہ کنٹری ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، والدہ محترمہ علی وقار قادری ڈائریکٹر لارل ہوم سکولز، ڈائریکٹر منہاج ٹی وی احسن ارشاد کی والدہ محترمہ اور قاضی فیض الاسلام کے ماموں جان کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی۔
چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سراج الحق سے انکی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعائے مغفرت کی۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، راجہ زاہد محمود اور حافظ غلام فرید موجود تھے۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مشاورتی کونسل کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تنہا حکومت کووڈ 19 کی وباء کے مضمرات سے نہیں نمٹ سکتی، عوامی طبقات کو اپنے معاملات اور مشاغل کو محدود کرنا ہوگا، کورونا وائرس کا کوئی پہلا اور دوسرا فیز نہیں تھا، یہ وباء اول روز سے بدستور قائم ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی قائدین و سٹاف ممبران کی فیملیز کیساتھ منعقد عشائیہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین کے کاموں میں مشغول مرد اور عورتوں کو سپورٹ کرنے والے افراد کے لیے بہت اجرِ عظیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن ایک خاندان ہے، جو لوگ خدمت دین میں مشغول ہیں، ان کے گھر والے و فیملی ممبران بھی تحریکی خاندان کا حصہ ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن لاہور کی تنظیم کے ساتھ خصوصی نشست کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دین کی خدمت کا کام اللہ کی توفیق کے بغیر نہیں ہو سکتا، جب آپ نیکی اور بھلائی کا کام کر رہے ہوں تو اسے اپنی کاوش مت سمجھیں، یہ اللہ کی توفیق سے ہوتا ہے اور ہر وقت اللہ سے ڈرتے رہیں کہ وہ اس توفیق سے محروم نہ کر دے، انہوں نے کہا کہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے لئے مل بیٹھنا بھی اللہ کی عطا کی ہوئی توفیق ہے اور ہمہ وقت دعا کرتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ اس مل بیٹھنے پر جم جانے کی توفیق اور استقامت عطا فرمائے۔
صاحبزادہ دیوان احمد مسعود چشتی (آستانہ عالیہ بابا فرید الدین گنج شکر رح) نے تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ماڈل ٹاؤن، القادریہ ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ممانی جان کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادرینےمنہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کنٹری ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ سے ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ سید امجد علی شاہ کی والدہ محترمہ کا انتقال گزشتہ دنوں پشاور میں ہوا تھا۔
منہاج القرآن ایسٹرن کیپ ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام مٹاٹا جامع مسجد میں 15 نومبر 2020ء کو منعقدہ محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں علامہ محمد لطیف چشتی (منہاجینز) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درود شریف درود پڑھنا ایک ایسا عمل ہے جو بارگاہ الٰہی میں قطعی القبول ہے۔
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جامع مسجد المنہاج ماڈل ٹاؤن لاہور کا دورہ کیا اور مسجد کی از سر نو تزئین و آرائش اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب صدر منہاج القرآن بریگیڈئر ریٹائرڈ اقبال احمد خان، انجینئر محمدآصف رمضان، رانا محمد ادریس قادری اور دیگر مرکزی قائدین بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن ہزارہ ڈویژن کے عہدیداران پر مشتمل وفد نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی، ملاقات میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب صدر راجہ زاہد محمود بھی موجود تھے۔ اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے علامہ محمد جاوید قادری کو ناظم تنظیمات ہزارہ زون مقرر کیا۔
تحریک منہاج القرآن لاہور پی پی 154 کے صدر حاجی عبدالخالق کی اہلیہ محترمہ انتقال کر گئیں، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحومہ کی نماز جنازہ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے داروغہ والا لاہور میں پڑھائی۔
منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا اور ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد احمد خان نے 14 نومبر 2020ء کو شری کرشنا مندر لاہور میں دیوالی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کی طرف سے ہندو برادری سے اظہار یکجہتی کیا۔ دیوالی تقریب کو وزارت مذہبی کے شعبہ انٹرفیتھ کی طرف سے منعقد کیا گیا تھا۔ تقریب میں ہندو برادری کے علاوہ دیگر مذاہب و مسالک کے اہم رہنماء بھی شریک ہوئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے زیراہتمام میلاد النبی ﷺ کا پانچواں سالانہ جلوس امریکی ریاست کنیٹیکٹ میں 14 نومبر 2020 کو منعقد ہوا۔ جلوس کی قیادت منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کے ڈائریکٹر علامہ محمد شریف کمالوی اور منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کے صدر حاجی غلام سرور نے کی۔ جلوس کے شرکاء نے مختلف جھنڈے اور پوسٹرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر انگلش زبان میں میلاد مصطفیٰ کے متعلق مختلف جملے اور اشعار لکھے ہوئے تھے۔
منہاج القرآن علماء کونسل کے وفد نے اداراہ تعلیمات اسلامیہ راولپنڈی کے سربراہ علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ سے ملاقات کی، وفد نے عالمی میلاد کانفرنس میں خصوصی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب تحفہ میں دیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ اتحاد اہل سنت کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، یزیدیت اور خارجیت کے تدارک کے لئے حسینی فکر کے علماء کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا ہوگا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.