سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منہاج انٹرنیٹ بیورو کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کی مناسبت سے ’شیخ الاسلام کا فروغِ اسلام میں جدید ذرائع سے استفادہ‘ کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کہا کہ مجدد کی یہ شان ہوتی ہے کہ وہ اپنے عصری تقاضوں کے مطابق تجدید و احیاء دین کا کام کرتا ہے۔ لوگوں کے ذہنوں کے گرد تنگ نظری، شدت پسندی اور نفرت کے دائروں کو توڑ کر سوچوں میں وسعت، رویوں میں اعتدال اور باہمی احترام اور برداشت کی فضاء قائم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دورِ حاضر کے مجدد ہیں۔
پیر محل میں اقراء تہذیب النساء پارہ ٹاؤن پیرمحل کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کو منایا گیا۔ اس سلسلسہ میں منہاج القرآن ویمن لیگ پیرمحل کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب منعقد ہوئی، جس میں محترمہ تہذیب فاطمہ اور ادارہ کی طالبات نے شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک ہارون آباد کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز منہاج القرآن یوتھ لیگ، علماء کونسل کے عہدیداران کو عشائیہ دیا گیا۔ تقریب میں مقررین نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طابرالقادری کی احیائے اسلام، تجدید دین، اصلاح احوال، بیداری شعور، اصلاح نظام، قیام امن، بین المذاہب ہم آہنگی و بین المسالک رواداری اور اسلام کی امن و محبت پر مبنی تعلیمات کے کماحقہ فروغ میں عظیم کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام لاہور کے مقامی چرچ میں مسیحی برادری کیساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کرسمس تقریب میں ظہرانہ دیا گیا۔ 25 دسمبر 2020ء کو کرسمس کے موقع پر منعقدہ تقریب میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے شرکت کی۔ انہوں نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے کرسمس تقریب کے شرکاء کو خصوصی کھانا دیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل چلی کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا اور سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ اس موقع پر احمد حسن سلہری (صدر MQI چلی) نے تقریب سے خطاب کیا۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2021 Minhaj-ul-Quran International.