سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں جاری 4 روزہ ہفتہ تقریبات کے آخری روز ”زوال کا سبب نظام ہے عوام نہیں“ کے موضوع پر اردو مباحثہ اور مقابلہ مضمون نویسی ہوا۔ ملک بھر سے 50 سے زائد یونیورسٹیز اور کالجز کے طلبا و طالبات نے ان مقابلوں میں شرکت کی۔ تقریب میں معروف قانون دان محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ، ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، زیب سجادہ آستانہ عالیہ حضرت میاں میر سرکار پیر سید ہارون گیلانی، سابق نائب صدر لاہور بار ایسوسی ایشن ایم ایچ شاہین ایڈووکیٹ، معروف اداکار، ہدایتکار اور کامیڈین ہنی البیلا نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 4 روزہ تنظیمی دورے پر سویڈن کے شہر مالمو پہنچ گئے۔ کوپن ہیگن ایئرپورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ زون ون کے صدر سید محمود شاہ الازھری، صدر MQI ڈنمارک ڈاکٹر عرفان ظہور، صدر منہاج ایجوکیشن بورڈ یورپ علی عمران قادری، جنرل سیکریٹری سویڈن بابر شفیع شیخ، صدر MQI مالمو عامر صادق، نائب صدر منھاج ویلفیر سویڈن شیخ اعجاز و دیگر عہدیداران نے چیئرمین سپریم کونسل کا پر پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر میاں عمران الحق صدر MQI جرمنی اور ڈاکٹر چن نصیب جنرل سیکریٹری MQI جرمنی بھی آپ کے ہمراہ موجود تھے۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پرسنل اسسٹنٹ بصیر احمد، آئی ٹی مینجر تنویر احمد کی والدہ ماجدہ کی نماز جنازہ جامع المصطفٰی مسی ساگا، کینیڈا میں ادا کر دی گئی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مرحومہ کی نمازِ جنازہ پڑھائی اور ان کیلئے بلندیٔ درجات کی دعا فرمائی۔ نمازِ جنازہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے قائدین، رفقاء و وابستگان اور پاکستانی کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے دورہ جرمنی کے دوران ووپڑتال میں منعقدہ تنظیمی و تربیتی نشست میں خطاب کیا۔ اس موقع پر تربیتی نشست میں علامہ فرحت حسین شاہ ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل میونخ، علامہ حافظ حسین برمین، علامہ حافظ علی طارق، میاں عمران صدر NEC اور چن نصیب سیکرٹری جنرل NEC نے شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ منہاج القرآن کے رفقاء ایک فیملی ہیں، اگر ایک دوسرے کا درد، غم محسوس کریں گے تو خیر بڑھتی جائے گی۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیراہتمام منعقدہ کل پاکستان بین الاکلیاتی ہفتہ تقریبات کے تیسرے روز تقریری مقابلوں کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کردار کا نام ہے۔ پیغمبر اسلام ﷺ کی تعلیمات کا اسی صورت فائدہ ہوگا جب ہم انہیں اپنی زندگی کے ہر گوشے پر نافذ کریں گے۔ ہمیں اپنے مقام اور وقار کے لئے اپنے کردار سنوارنے پر توجہ دینی ہو گی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے پرسنل سیکرٹری بصیر احمد کی والدہ محترمہ کے انتقال پر ان سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔ شیخ الاسلام نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ بصیر احمد، تنویر احمد، منیر احمد، نصیر احمد اور فیض الرسول کی والدہ محترمہ اور الحاج نذیر احمد کی زوجہ محترمہ مرحومہ نہایت نیک خاتون تھیں، اللہ رب العزت انہیں علیین میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور آقا علیہ السلام کی شفاعت ہر لحمہ قبر میں ان کی مدد گار ہو۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی زیرصدارت نیشنل ایگزیکٹو کونسل جرمنی کے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صدر NEC میاں عمران الحق، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر چن نصیب، حافظ سردار افتخار احمد اور ممبران NECنے شرکت کی۔ اس موقع پر اجلاس میں این ای سی ممبران نے کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے کونسل کی طرف سے آئندہ کے تعلیمی و تربیتی اہداف کے بارے بھی چیئرمین سپریم کونسل کو بریفنگ دی۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز بزم منہاج کے زیراہتمام بین الکلیاتی مقابلوں کے دوسرے روز خطاب کرتے ہوئے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ تعلیمات مصطفی ؐ اور سیرت مصطفی ؐ میں زندگی کے ہر شعبے میں درپیش مسائل کا حل اور گائیڈ لائن موجود ہے۔ ریاست مدینہ ایک ایسا انتظامی، سیاسی، سماجی ماڈل ہے جو قیامت تک کے لئے گائیڈ لائن مہیا کرتا ہے۔ ریاست مدینہ کے قیام سے پہلی بار سیاسی عدم استحکام کا خاتمہ ہوا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے تعاون سے پاکستان جرمن ایوریئنس اینی شیٹیو فورم کے زیراہتمام ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے اعزاز میں ایک ملاقاتی عشائیہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں جرمنی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مختلف ماہرین نے شرکت کی۔ اس موقع پر چئیرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جرمنی میں موجود نوجوان نسل میں مذہبی شعور کے حوالے سے گفتگو کی۔ نشست میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ جرمنی میں مختلف مذاہب کے درمیان مذہبی رواداری، بین المذاہب امور اہم اہنگی کے تبادلہ اور باہمی احترام مذہب کے شعور کو مزید فروغ دینا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔
منہاج ٹی وی کے کیمرہ مین شیراز ملک کی والدہ محترمہ قضائے الٰہی سے وفات پا گئی ہیں، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحومہ کی نماز جنازہ آبائی گاؤں بھکھی شریف منڈی بہاؤالدین میں 14 مارچ 2022ء کو شام 4 بجے ادا کی جائے گی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پرسنل اسسٹنٹ بصیر احمد (کینیڈا) اور تنویر احمد (آئی ٹی مینجر کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز) کی والدہ محترمہ قضائے الٰہی سے وصال فرماگئی ہیں، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اللہ تعالیٰ حضور تاجدار کائناتﷺ کا صدقہ ان کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔
ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور نے فہمِ دین پراجیکٹ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل نے دعوت و خدمتِ انسانیت کے لئے ایک جامع ’’ای نظام‘‘ پر کام مکمل کر لیا ہے، بہت جلد منہاج اسلامک انسائیکلوپیڈیا کے نام سے سرچ انجن اور ایپس کی تقریب رونمائی ہوگی، فہمِ دین پراجیکٹ کے سافٹ ویئر کی تکمیل ایک بڑی پیش رفت ہے، جس پر منہاج انٹر نیٹ بیورو مبارک باد کا مستحق ہے۔
دی منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیراہتمام 36 ویں سالانہ کل پاکستان بین الکلیاتی ہفتہ تقریبات کا آغاز 14 مارچ 2022ء کو ہوا۔ بزم منہاج کے زیراہتمام منعقدہ مقابلہ جات کے افتتاحی روز مقابلہ حسن قرأۃ اور مقابلہ عربی تقریر کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلہ حسن قرأۃ میں پہلی پوزیشن حافظ محمد فیصل امجد جی سی یونیورسٹی لاہور کے طالب علم نے حاصل کی دوسری پوزیشن جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے طالب علم قاری عبدالصمد نے حاصل کی اور تیسری پوزیشن تحفیظ القرآن کے طالب علم حافظ محمد مزمل احمد نے حاصل کی۔
منہاج القران انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام ہفتہ وار تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں علامہ محمود مسعود قادری شبِ برات کی مناسبت سے توبہ کے موضوع پرآنلائن ویڈیو خطاب کیا، انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے توبہ اور صالحین کے معولات بارے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ توبہ ایک درجہ ہے، جس کو انسان کے جسم کے ہر اعضاء پر لوگو کرنا ہے۔ انسانی جسم گناہوں کا مجموعہ ہے، اس لیے آج ہمیں سب کو اجتماعی طور اللہ کے حضور توبہ کرنے کی ضرورت ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے ناظم نائب اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے علی پور سیداں (نارووال) میں پیر جماعت علی لاثانی شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے دربار پر منعقدہ سالانہ ’’عقیدہ ختمِ نبوت‘‘ کانفرنس میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا حضور نبی اکرم ﷺ اللہ کے آخری رسول اور آپ ﷺ کی تعلیمات قیامت تک کیلئے ذریعہ ہدایت ہیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.