سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی رہنماء ڈاکٹر نوشابہ حمید کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی بخشش فرمائے، لواحقین کو صبر جمیل دے۔ مرحومہ کی تحریک منہاج القرآن کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مرحومہ ڈاکٹر نوشابہ حمید کی نماز جنازہ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے پڑھائی، نماز جنازہ جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی گئی۔
منہاج القرآن خوشاب اور متعلقہ فورمز کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن احتجاج کے کامیاب انعقاد پر ہاوس کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے لیے ملک گیر احتجاج کر کے ثابت کیا کہ وہ آج بھی شہداء کے ورثاء کیساتھ کھڑے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان ایتھنز کے زیراہتمام شہدائے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ساتویں برسی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں گوشہ درود، قرآن خوانی اور محفل نعت شامل تھی۔ اس موقع پر مقررین نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے انصاف کا مطالبہ بھی کیا۔
نظام المدارس پاکستان کے تحت پیرمحل میں میٹرک طالبات کی شریعہ کلاس کا آغاز ہو گیا۔ اس سلسلہ میں نظام المدارس پاکستان سنٹرل پنجاب کے صدر علامہ عزیز الحسن حسنی نے اقراء تہذیب النسآء پارہ ٹاؤن پیر محل میں میٹرک شریعہ کی پہلی کلاس کا آغاز ’’المنہاج السویٰ‘‘ کی پہلی حدیث مبارک سے کروایا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اہل علاقہ کو اقراء تہذیب النساء کی کاوش سے مستفیذ ہونا چاہیے۔
تحریک منہاج القرآن مانسہرہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت محمد جاوید القادری زونل انچارج ہزارہ زون نے کی۔ اس موقع پر کوارڈینیشن کونسل مکمل کرنے پر شرکاء سے مشاورت ہوئی۔ اجلاس میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر کے قیام پر بھی بات چیت ہوئی۔
رکن صوبائی اسمبلی پنجاب میاں جلیل شرقپوری نے تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا اور صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر انہوں نے فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا۔ میاں جلیل شرقپوری نے فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کو بغور دیکھا اور آپ کی علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام امت مسلمہ کا سرمایہ اور معتبر علمی شخصیت ہیں۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی یاد میں دعائیہ تقریب 18 جون 2021ء کو دبئی میں منعقد ہوئی، جس کی میزبانی محمد اعظم سابق صدر ڈیرہ ٹیم نے کی، تقریب میں سید رفاقت حسین شاہ اور دبئی سے مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، شہداء کی وفا و عظمت کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیراہتمام 18 جون 2021ء کو شہدائے ماڈل ٹاؤن اور اسیران تحریک کے لیے تقریب کا انعقاد جلیب الشیوخ میں منیر احمد گجر کی رہائش گاہ پر کیا گیا۔ تقریب میں لاہور مرکز منہاج القرآن سے علامہ رانا ادریس (نائب ناظم اعلیٰ) نے وڈیو لنک پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شہدائے سانحہ ماڈل ٹاؤن کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے انصاف کا مطالبہ کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کی قیادت میں مرکزی رہنماؤں نے شہدائے ماڈل ٹاؤن کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر خرم نواز گنڈاپور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 7سال گزر جانے کے بعد بھی انصاف نہیں ہوا۔ ہم آج بھی پہلے دن کی طرح پرعزم ہیں کہ انصاف ہو کررہے گا اور بے گناہوں کا خون بہانے والے اور انصاف کی راہ میں روڑے اٹکانے والے عبرت کا نشان بنیں گے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 7ویں برسی کے موقع پر لاہور سمیت مختلف شہروں میں شہداء کے انصاف کے لئے نکالی جانے والی ریلیوں سے آڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قاتلوں کی حکومت میں انصاف نہ ملنے کی سمجھ تو آتی تھی مگر تحریک انصاف کی حکومت میں مظلوموں پر انصاف کے دروازے بند کیوں ہیں؟۔ وزیراعظم عمران خان میرے ساتھ مل کر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے لئے پریس کانفرنسیں کرتے رہے ہیں اور احتجاجوں میں شریک رہے ہیں۔ آج مظلوم انصاف کے لئے دربدر اور دھکے کھارہے ہیں۔ قتل کرنے والوں کو سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے تھا مگر وہ آج بھی دندناتے پھررہے ہیں۔
شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 7ویں برسی پر جامع مسجد منہاج یونیورسٹی لاہور میں شہدائے کے ایصالِ ثواب کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ دعائیہ تقریب میں منہاج یونیورسٹی لاہور کے پروفیسرز، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے طلباء اور اساتذہ شریک ہوئے۔ اس موقع پر قرآن خوانی ہوئی اور آخر میں شہداء کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء سے اظہار یکجہتی اور ایصال ثواب کے لئے آن لائن دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے ایگزیکٹیو، رفقاء واراکین اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر پروگرام میں تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے صدر وسیم بٹ نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ آج کی یہ تعزیتی محفل 17 جون 2014 کے شہداء کے لیے ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یوکے بریڈفورڈ کے زیراہتمام شہدائے ماڈل ٹاؤن کی ساتویں برسی کے موقع پر دعائیہ تقریب 17 جون 2021ء کو منعقد ہوئی۔ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل یوکے بریڈفورڈ کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے انصاف کا مطالبہ کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یوکے گلاسگو کے زیراہتمام شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 7ویں برسی کے موقع پر دعائیہ تقریب 17 جون 2021ء کو منعقد ہوئی۔ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل گلاسگو کے رہنماؤں اور لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر قرآن خوانی ہوئی جبکہ مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے انصاف کا مطالبہ کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یوکے نیلسن کے زیراہتمام شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 7ویں برسی کے موقع پر دعائیہ تقریب 17 جون 2021ء کو منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز قرآن خوانی سے ہوا، پروگرام میں منہاج القرآن انٹرنیشنل نیلسن کے رہنماؤں اور لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے انصاف کا مطالبہ کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.