سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل والسال یوکے کے صدر محمد منیر انتقال کر گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے محمد منیر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات کی دعا کی ہے۔
تحریک منہاج القرآن ضلع فیصل آباد کی جنرل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں منہاج القرآن فیصل آباد کے جملہ فورمز کے صدور و ناظمین نے شرکت کی جبکہ مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سنٹرل پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روحانی اجتماع مرکزی سیکرٹریٹ میں 5 جون 2021ء کو منعقد ہوا، جس میں صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کیا۔ آپ نے بتایا کہ گوشہ درود کے قائم کر دہ نظام کے تحت ماہ مئی 2021ء میں پڑھے جانے والے درود پاک کی تعداد 90 کروڑ 83 لاکھ 92 ہزار اور 754 ہے جبکہ اب تک مجموعی طور پر 4 کھرب 63 ارب 81 کروڑ 24 لاکھ 93 ہزار اور 353 مرتبہ درود پاک پڑھا جا چکا ہے۔
منہاج القرآن سویڈن مالمو کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کی برسی کے موقع پر ایک محفل کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں علامہ محمد اصغر قادری (ڈائیریکٹر منہاج القرآن مالمو) نے ’’شان اولیاء اللہ‘‘ کے حوالے سے گفتگو کی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع گوجرانوالہ کے زیراہتمام منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں منہاج القرآن اور اس کے جملہ فورمز کے صدرور ناظمین کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سنٹرل پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں انہوں نے تحریک منہاج القرآن ضلع گوجرانوالہ اور اس کے جملہ فورمز کو سابقہ کارکردگی پر مبارکباد دی ۔
تحریک منہاج القرآن ضلع ضلع بھکر کے جملہ فورمز کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام فورمز کے صدرور اور ناظمین نے شرکت کی جبکہ مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن شمالی پنجاب انجینئر رفیق نجم خصوصی طور پر اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں انہوں نے تحریک منہاج القرآن ضلع بھکر اور اس کے جملہ فورمز کو سابقہ کارکردگی پر مبارکباد دی۔
تحریک منہاج القرآن (شعبہ کورسز) نظامت تربیت کے زیراہتمام قرآنی تعلیمات کے فروغ، قرآن پاک کی درست ادائیگی، تلاوت کلام مجید کی ترویج اور قرآن فہمی کے فروغ کیلئے ”سفر نور کورس“ کے عنوان سے 30 روزہ آن لائن پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان سمیت دنیا کے 50 سے زائد ممالک سے اس 30 روزہ کورس میں شامل شرکاء (مرد و خواتین) کی تعداد ہزاروں میں تھی۔ سفر نور کورس کی اختتامی تقریب آج 3 جون جمعرات کو رات 7 بجے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو گی۔ قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اختتامی تقریب سے خصوصی خطاب کریں گے۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں سیشن 2004ء کے فارغ التحصیل ڈاکٹر شعیب عارف القادری منہاجین نے جی سی یونیورسٹی لاہور سے پی ایچ ڈی مکمل کر لی۔ انہوں نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے اسلامک اسٹڈیز میں ’’توہین مذہب، اسلامی اور مغربی قانون کے تناظر میں‘‘ کے موضوع پر امتیازی حیثیت میں ڈاکٹریٹ مکمل کی۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت (شعبہ کورسز)کے زیراہتمام علوم القرآن کے فروغ کے لئے منعقدہ ”سفر نور کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ قرآن مجید میں انسانیت کو درپیش ہر مسئلہ کا حل موجود ہے۔ قرآن مجید امت مسلمہ کو تقسیم اور تفرقہ سے روکتا ہے، آج امت کو اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے۔ قرآن امت مسلمہ کے مابین اتحاد کی علامت ہے۔ قرآن مجید سے ہم جتنا تعلق استوار کرینگے اتنی ہی فکر و نظر میں وسعت آئے گی۔ قرآن مجید کو جب بھی پڑھا جائے ہر بار مطالب و مفاہیم کا ایک نیا جہان سامنے آتا ہے۔
تحریک منہاج القرآن سرگودھا کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن اور نگران شمالی پنجاب انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن سرگودھا کے تمام فورمز کے ذمہ داران نے اجلاس میں شرکت کی اور کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
تحریک منہاج القرآن کلورکوٹ ضلع بھکر کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن اور نگران شمالی پنجاب انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کلورکوٹ کے تمام فورمز کے ذمہ داران نے اجلاس میں شرکت کی۔
پاکستان عوامی سوسائٹی کویت (یُوتھ) کے صدر میاں محمد آصف نے تائیوان کے سفیر براۓ کویت سے خصوصی ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے پوری دنیا میں اسلام فوبیا کے تدارک کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور منہاج القران انٹرنیشنل کی خدمات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے شیخ الاسلام کی شہرہ آفاق تصنیف ’’دہشتگردی کے خلاف تاریخی فتوی ‘‘ کا تحفہ بھی سفیر کو پیش کیا۔
منہاج میڈیا فرانس کے چیئرمین اور سینیئر صحافی راؤ خلیل احمد رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم کچھ عرصہ سے علیل تھے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے راؤ خلیل احمد کے انتقال پر اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے ان کی بلندی درجات کے لیے دعا بھی کی ہے۔ شیخ الاسلام نے کہا کہ مرحوم سچائی اور جرآت کے علمبردار صحافی تھے۔ انہوں نے ہمیشہ حق کا علم سربلند کیا، دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔
تحریک منہاج القرآن ضلع پاکپتن کے جملہ فورمز کے صدرور اور ناظمین کا اجلاس ضلعی آفس میں منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سنٹرل پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں منہاج القرآن پاکپتن کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع چنیوٹ کے زیراہتمام عبدالرزاق مونا کی رہائش گاہ (چنیوٹ) پر منہاج القرآن چینوٹ اور اس کے تمام فورمز کے صدرور ناظمین کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سنٹرل پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.