سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
معروف مذہبی و روحانی شخصیت سجادہ نشین حسین آباد شریف سرگودھا پیر سید شمس الرحمان مشہدی نے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر راجہ زاہد محمود، نور اللہ صدیقی، ناظم منہاج القرآن علما کونسل علامہ میر آصف اکبر، عارف چوہدری، عمران ملک ایڈووکیٹ و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
علامہ غلام شبیر جامی نے منہاج القرآن پتوکی کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات مبارکہ تمام انسانیت کے لیے رحمت بن کر مبعوث ہوئی۔ جہاں جہاں اللہ رب العزت کی کبریائی موجود ہے، وہاں پر حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحمت بھی موجود ہے۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پیر سید سعید الحسن شاہ سے لاہور میں انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے پیر سید سعید الحسن شاہ کے چھوٹے بھائی سید فیض الحسن شاہ کی وفات پر اظہار افسوس و تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے آفیشل یوٹیوب چینل youtube.com/Drhussainqadri کو ایک لاکھ سبسکرائبرز مکمل کرنے پر یوٹیوب کی طرف سے سلور بٹن موصول ہو گیا۔ منہاج یونیورسٹی لاہور میں منعقدہ تقریب کے دوران ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے یوٹیوب کا سلور بٹن ’’اَن باکس‘‘ کیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مشاورتی کونسل کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تنہا حکومت کووڈ 19 کی وباء کے مضمرات سے نہیں نمٹ سکتی، عوامی طبقات کو اپنے معاملات اور مشاغل کو محدود کرنا ہوگا، کورونا وائرس کا کوئی پہلا اور دوسرا فیز نہیں تھا، یہ وباء اول روز سے بدستور قائم ہے۔
چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سراج الحق سے انکی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعائے مغفرت کی۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، راجہ زاہد محمود اور حافظ غلام فرید موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی ’’جامع مسجد شیخ الاسلام‘‘ ماڈل ٹاؤن میں مرکزی قائدین کے مرحومین کے لیے قرآن خوانی و دعائیہ تقریب منعقد ہوئی۔ پروگرام میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شرکت کی۔ دعائیہ تقریب میں والدہ محترمہ ڈاکٹر نعیم انور نعمانی صدر منہاجینز کواڈینیشن کونسل، والدہ محترمہ سید امجد علی شاہ کنٹری ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، والدہ محترمہ علی وقار قادری ڈائریکٹر لارل ہوم سکولز، ڈائریکٹر منہاج ٹی وی احسن ارشاد کی والدہ محترمہ اور قاضی فیض الاسلام کے ماموں جان کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی قائدین و سٹاف ممبران کی فیملیز کیساتھ منعقد عشائیہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین کے کاموں میں مشغول مرد اور عورتوں کو سپورٹ کرنے والے افراد کے لیے بہت اجرِ عظیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن ایک خاندان ہے، جو لوگ خدمت دین میں مشغول ہیں، ان کے گھر والے و فیملی ممبران بھی تحریکی خاندان کا حصہ ہیں۔
تحریک منہاج القرآن نواب شاہ سندھ کے زیراہتمام جشن میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور بڑی گیارہویں شریف کا پروگرام منعقد ہوا۔ محفل میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد اور نوجوان اسکالر علامہ محمد محسن قادری منہاجین نے خطاب کرتے کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے منہاج حلقہ درود کے زیراہتمام عید میلاد النبی ﷺ 2020ء کے موقع پر مختلف سرگرمیاں منعقد کی گئیں، جن میں فیملی محافلِ میلاد النبی ﷺ، آن لائن آڈیو بک ریڈنگ، آن لائن نعت گوئی، ختم القرآن اور کثرت سے نذرانہ درود و سلام شامل تھا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈربن، ساؤتھ افریقہ کے صدر علامہ محمد ایوب طفیل قادری کی رہائش گاہ سنٹرل ٹاون ڈربن میں محفل میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور عرس مبارک حضور پیر سیدنا طاہر علاوالدین الگیلانی رحمۃ اللہ علیہ کا انعقاد ہوا۔
صاحبزادہ دیوان احمد مسعود چشتی (آستانہ عالیہ بابا فرید الدین گنج شکر رح) نے تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ماڈل ٹاؤن، القادریہ ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ممانی جان کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادرینےمنہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کنٹری ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ سے ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ سید امجد علی شاہ کی والدہ محترمہ کا انتقال گزشتہ دنوں پشاور میں ہوا تھا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن لاہور کی تنظیم کے ساتھ خصوصی نشست کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دین کی خدمت کا کام اللہ کی توفیق کے بغیر نہیں ہو سکتا، جب آپ نیکی اور بھلائی کا کام کر رہے ہوں تو اسے اپنی کاوش مت سمجھیں، یہ اللہ کی توفیق سے ہوتا ہے اور ہر وقت اللہ سے ڈرتے رہیں کہ وہ اس توفیق سے محروم نہ کر دے، انہوں نے کہا کہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے لئے مل بیٹھنا بھی اللہ کی عطا کی ہوئی توفیق ہے اور ہمہ وقت دعا کرتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ اس مل بیٹھنے پر جم جانے کی توفیق اور استقامت عطا فرمائے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملتان تنظیم کے عہدیداروں کے ایک وفد نے ضلعی صدر یاسر ارشاد دیوان کی قیادت میں مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ملاقات کی۔ وفد میں زمان خان اعوان، مخدوم شہباز ہاشمی، چودھری جاوید بندیشہ اور خالد محمود خان بھی شامل تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.