سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست شہزادہ غوث الوریٰ قدوۃ الاولیاء حضور پیر سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رحمۃ اللہ علیہ کے یوم ولادت کے موقع پر مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں حضور پیر سید نا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رحمۃ اللہ علیہ کے یوم ولادت کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ایسٹرن کیپ ساوتھ افریقہ کے زیراہتمام Bell conference hall بٹر ورتھ میں محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محفل منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن کے کارکنان سمیت گردونواح کی پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
میلاد النبی ﷺ کے پرُمسرت موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی افریقہ کے زیراہتمام جوہانسبرگ میں نبی آخر الزماں ﷺ کی ولادت باسعادت کی خوشی میں عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ منہاج القرآن اسلامک اینڈ کمیونٹی سنٹر جوہانسبرگ پر چراغاں کیا گیا اور محفلِ میلاد کا اہتمام کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کھوڑا شریف ضلع خیرپور میرس کے زیراہتمام محفل میلاد منعقد ہوئی، محفل کی صدارت سجادہ نشین درگاہ مخدوم عبد الرحمن شہید مخدوم ندیم احمد ہاشمی امیر سندھ تحریک منہاج القرآن نے کی۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں عشاقان غلامان مصطفٰی نے بھی پروگرام میں بھرپور شرکت کی۔
منہاج القرآن کا 40 واں یوم تاسیس منایا جا رہا ہے، 4 دہائیوں کے اس سفر میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے قوم کے معماروں کی کردار سازی کی ہے۔ جو منہاج القرآن کے فارغ التحصیل ہیں، ان میں اور جو باقی اداروں سے پڑھے ہوئے، ان میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے ادارے آغوش کمپلیکس کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں صدر تحریک منہاج القرآن و چیئرمین آغوش کمپلیکس ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل (ر) مبشر اقبال نے استقبالیہ پیش کیا اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری و دیگر مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے حضور پیر سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رحمۃ اللہ علیہ کے برادر اَکبر السید یوسف بن محمود حسام الدین القادری الگیلانی البغدادی رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال پر حضور پیر سید محمود محی الدین القادری الگیلانی البغدادی سے ان کی رہائش گاہ پر جا کر اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر جی ایم ملک، راجہ زاہد محمود اور کرنل مبشر بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن کھپرو کے زیراہتمام میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد محمد محسن قادری منہاجین نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کا جشن منانا اللہ کے احسان و انعام اور نعمت کا شکر ادا کرنا ہے۔
تحریک منہاج القرآن ڈہرکی، سندھ کے زیراہتمام ’’میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی، جس میں پیر سید کاظم حسین شاہ سرپرست و مہتمم جامعہ منہاج القرآن طارق روڈ کراچی نے خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوس کا اہتمام کیا گیا، جلوس میں منہاج القرآن کراچی، تحریک منہاج القرآن کے مختلف فورمز کے عہدیدار و کارکنان اور شہر بھر سے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈربن کے زیرانتظام 31 اکتوبر 2020ء کو ویسٹ ویل ڈربن میں جشن آمد رسول ﷺ کے موضوع سے میلاد النبی ﷺ کی محفل چوہدری محمد افضل کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سٹاک ہوم سویڈن کے زیراہتمام سالانہ محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد 31 اکتوبر 2020ء کو ہوا، جس میں تمام مکتبہ ہائے فکر نے نمائندگی کی۔ محفل کی نقابت کے فرائض محمد خالد قادری سابقہ ڈائریکٹر منہاج القرآن اینوفیتا نے سرانجام دیئے۔
تحریک منہاج القرآن کھپرو کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن منعقد ہوا، اس موقع پر علامہ محمد محسن قادری منہاجین نے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہمارے لئے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت با سعادت کی خوشی میں اس نعمت عظمیٰ کے شکر ادا کرنے کا دن ہے۔
درگاہ مخدوم عبد الرحمن شہید کھوڑا شریف ضلع خیرپور میرس سندھ میں امیر تحریک منہاج القرآن سندھ پیر مخدوم ندیم احمد ہاشمی کی زیر صدارت محفل میلاد النبی ﷺ منعقد ہوئی۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد علامہ غلام ربانی تیمور (منہاجین) نے خصوصی خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن کی 37ویں عالمی میلاد کانفرنس 2020 کے موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 6 نئی تصانیف اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی 2 نئی کتب شائع ہو کر منظر عام پر آ گئیں ہیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.