سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پیر سید ارشاد حسین شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے 22 ویں سالانہ عرس کی تقریب دربار عالیہ چراغیہ پیر کالونی والٹن لاہور میں 10 دسمبر 2019ء کی شب منعقد ہوئی۔ صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے صوبائی وزیر مذہبی امور پنجاب صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ کی خصوصی دعوت پر ان کے والد گرامی کے سالانہ عرس کی تقریب میں شرکت کی اور خصوصی خطاب کیا۔
منہاج سکول آف اسلامک سائنسز ڈنمارک کے درس نظامی کے پہلے بیج کے طلباء و طالبات نے تین سال کی محنت سے جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن لاہور کے نصاب کے مطابق الشہادۃ الثانویہ کی تکمیل کرکے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی دنیا بھر کی تنظیمات میں پہلا اعزاز حاصل کر لیا۔ اس پرمسرت موقع پر نظامت تعلیمات کی طرف سے طلباء و طالبات کو اسناد و انعامات سے نوازنے کے لئے عظیم الشان کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے قائدین، رفقاء، کارکنان، اساتذہ کرام، والدین اور کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآنکے ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کےلئے ضیافت میلاد 9 دسمبر 2019ء کو لاہور میں منعقد ہوئی، جواد حامد کی رہائش گاہ پر منعقدہ میلاد پروگرام میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔
ایکسپو سینٹر کراچی میں پارنچ روزہ عالمی کتب میلے میں منہاج القرآن پبلی کیشنز کا کتب اسٹال لگایا گیا، بک سٹال میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب و تصانیف کو ڈسپلے کیا گیا۔ پانچ روزہ بک فیئر کے دوران منہاج القرآن کا بک سٹال عوامی توجہ کا مرکز رہا۔ اس موقع پر لوگوں نے منہاج القرآن پبلی کیشنز کے بک سٹال سے کتب کی خریداری کی اور ہزاروں کتب کی سیل کے پچھلے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر 7 دسمبر 2019 کو سالانہ محفلِ گیارہویں شریف و ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد ہوا۔ روحانی مجلس میں ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، جواد حامد، جی ایم ملک، عرفان یوسف، مظہر محمود علوی، علامہ جمیل احمد، سید مشرف علی شاہ، حافظ غلام فرید، رانا محمد ادریس، سید الطاف حسین شاہ، علامہ ظہیر احمد نقشبندی، علامہ فیاض بشیر و دیگر مرکزی قائدین اور گوشہ نشینان نے شرکت کی۔ لاہور اور گرد و نواح سے مرد و خواتین کی بڑی تعداد بھی اجتماع میں شریک تھی۔
تحریک منہاج القرآن خانگڑھ ضلع گھوٹکی کے زیراہتمام 6 دسمبر 2019ء کو ماہانہ درس عرفان القرآن کا انعقاد کیا جس کی صدارت علامہ حافظ عبدالقیوم نوناری نے کی۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن تحصیل گھوٹکی کے صدر عبدالخالق سمیت دیگر عہدیدان و کارکنان اور رفقاء شریک تھے۔ اس موقع پر علامہ محمد محسن منہاجین نے کیا خطاب کیا۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیراہتمام معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت معذوروں کو عزت اور ان کا حق دے، معذوری کے باعث پیچھے رہ جانے والوں سے شفقت اخلاق حسنہ ہے، ماضی میں معذوروں کے ساتھ فرضی وعدے کیے گئے اور انہیں تضحیک کا نشانہ بنایا گیا، اعلیٰ اخلاق اور تہذیب کا تقاضا ہے کہ معذوروں کو دیگر شہریوں کی نسبت زیادہ عزت اور حقوق دئیے جائیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام چوہدری منظور خان کی رہائشگاہ لمرک ایک نورانی محفل میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے قائدین و کارکنان کے علاوہ عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی میں منعقدہ قومی طلبہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1947ء سے اب تک 22 تعلیمی پالیسیاں بنیں سب کی سب ناکام ثابت ہوئیں، ایک قوم اور ایک پاکستان بنانے کے لیے ایک زبان میں ایک نصاب تیار کرنا ضروری ہے، جاپان، جرمنی، امریکہ، برطانیہ، چین سمیت کوئی ملک ایسا نہیں جس نے کسی اور کی زبان میں تعلیم حاصل کر کے ترقی کی ہو، پاکستان میں اغیار کی زبان کو تعلیمی زبان کے طور پر مسلط کرنے پر بضد صاحب اختیار پاکستان کو زمانہ غار کی طرف دھکیل رہے ہیں۔
تحریکِ منہاج القرآن حافظ آباد پی پی 70 کے سالانہ الیکشن منعقد ہوئے، جس میں عہدیداروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ انتخابی عمل میں بشیر احمد رحمانی صدر اور نعمان شہزاد زرگر ناظم منتخب ہوئے۔
منہاج یوتھ لیگ کا 31 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ’’ہے زندگی کتاب دوستی‘‘ کے عنوان سے سیمینار 30 نومبر 2019ء کو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ سیمینار میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور مہمان خصوصی تھے۔ سیمینار میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خطاب کیا جبکہ منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے بھی ویڈیو پیغام دیا۔ شیخ الاسلام نے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ نے کتاب دوستی کے کلچر کو زندہ کرنے میں اہم کرادر ادا کیا۔ علم اور کتاب دوستی سے مسلمانوں کو عروج ملا۔
تحریک منہاج القرآن حیدرآباد کے زیرِاہتمام ایک عظیم الشان سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس 28 نومبر 2019ء کو بعد نماز عشاء بمقام امریکن کوارٹر حیدرآباد میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس میں علامہ ندیم مظفر اعوان (راولپنڈی) مہمانِ خصوصی ہوں گے اور خطاب کریں گے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام سالانہ میلاد مصطفیٰ ﷺ کانفرنس منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں منعقد ہوئی، جس میں علامہ محمد شکیل ثانی نے مرکزی خطاب کیا اور دلائل سے ثابت کیا کہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانا توحید کی دلیل ناطق ہے، میلاد مصطفی ﷺ منانا حب مصطفیٰ ﷺ اور قرب الہٰی کے حصول کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پوری دنیا میں عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دھوم مچا دی ہے۔
تحریک منہاج القرآن حیدرآباد کے زیرِ اہتمام 28 نومبر 2019ء کو سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کے مہمانِ خصوصی نائب ناظم اعلٰی تحریک منہاج القرآن احمد نواز انجم تھے، جبکہ علامہ ندیم مظفر اعوان نے خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس مرکز میں قائم لائبریری کا وزٹ کیا اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ کے رہنماء علامہ حسن میر قادری، منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے رہنماء بھی موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے لائبریری میں موجود کتب کو دیکھا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو بتایا گیا کہ لائبریری کی تزئین و آرائش کا کام ابھی جاری ہے اور جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.