سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک میرپور ماتھیلو (سندھ) نے 8 ستمبر 2017ء کو پرامن احتجاج کیا۔ ریلی کی صدارت ناظم تحریک منہاج القرآن تحصیل میرپور ماتھیلو نے کی۔ مظاہرے میں کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کو بند کرا کر برما کے خلاف معاشی و اقتصادی اور سفارتی بائیکاٹ کرے۔
پاکستان عوامی تحریک سندھ کے زیراہتمام برما کے روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ اطہار یکجہتی کے لیے سندھ بھر میں مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے 8 ستمبر 2017ء کو ہوئے۔ عوامی تحریک اپر سندھ کے صدر مخدوم پیر ندیم احمد ہاشمی کی نگرانی میں لاڑکانہ، ڈہرکی، گھوٹکی، میرپور ماتھیلو، گمبٹ، ٹھل، کوٹ ڈجی، پیر جو گو ٹھ اور کھپرو میں مظاہرے ہوئے۔ جہاں سینکڑوں مظاہرین نے برما کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
اکستان عوامی تحریک لودہراں کے زیراہتمام برما کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج اور عوامی ریلی 8 ستمبر 2017ء کو نکالی گئی۔ حافظ شیر محمد آرائیں، مجید ناشاد، ملک عابد نواز، ڈاکٹر صدیق، راؤ محمد اسحاق خان، مرزا علی، خواجہ محمد قاسم، حافظ محمد ارشاد، سید لعل شاہ بخاری، ملک اسلم حماد، ملک سلطان آرائیں، ارشد علی مرزا، خواجہ محمد احمد قادری، سید وسیم بخاری، ملک محمد اختر، راؤ محمد اخلاق، رانا محمد طاہر، فوجی محمد اعجاز، فوجی ظہور حسین، محمد ابراہیم، شیخ رفیع کاشف، محمد شاہد، کاشف علی مصطفوی، مرزا عیش، محمد نوید بھٹی، اقبال نیاز سکھیرا کے علاوہ احتجاج میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے ریلی میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل فاضل پور ضلع راجن پور میں حافظ یسیٰن کی اہلیہ محترمہ کی قل خوانی کا پروگرام 8 ستمبر 2017ء کو ہوا۔ مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر خان مزاری نے قل خوانی میں خطاب کیا۔ ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن ابوارسل مصطفی المدنی، فیاض احمد جمالی، محمد سعید مغل صدر پاکستان عوامی تحریک تحصیل فاضل پور اور حافظ عبدالخالق سابق صدر تحریک نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القران تحصیل فاضل پور کی یونین کونسل نوشرہ شرقی میں 8 ستمبر 2017ء کو سالانہ عرس کا پروگرام ہوا، جس میں علامہ غضنفر حسنین تونسوی نے خطاب کیا۔ پروگرام میں فیاض احمد جمالی، حافظ عبدالخالق سابق صدر تحریک منہاج القرآن نے شرکت کی ۔ اس موقع پر اہل علاقہ میں سے لوگوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا۔
پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کے زیراہتمام برما کے روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے 8 ستمبر 2017ء کو احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں عوامی تحریک کے کارکنان کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے قائدین نے مطالبہ کیا کہ برما میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم و ستم اور ان کی نسل کشی کو فوری بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ برما کو دہشت گرد ملک قراردیا جائے اور اس سے تمام روابط بھی ختم کیے جائیں۔
پاکستان عوامی تحریک ضلع ملتان کے زیراہتمام میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ڈھائے جانیوالے ظلم و بربریت اور قتل عام کے خلاف 8 ستمبر 2017ء کو ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ چوک نواں شہر پر کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت نگران صوبائی صدر پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب یاسر ارشاد نے کی۔ پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی رہنما چوہدری فیاض احمد وڑائچ، ڈاکٹر زبیر اے خان اور راؤ محمد عار ف رضوی نے بھی مظاہرے میں خصوصی شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک چکوال نے 8 ستمبر 2017ء کو پریس کلب چکوال سے لیکر تحصیل چوک تک نکالی۔ ریلی میں قائدین پاکستان عوامی تحریک کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف، مجلس وحدت المسلمین سٹوڈنٹ ونگز اور ڈسٹرکٹ بار کونسل کے اراکین کے علاوہ صحافیوں نے بھی شرکت کی۔ ریلی میں برما حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ حکومت پاکستان برما حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرے۔
پاکستان عوامی تحریک لوئر سندھ کے صدر ندیم احمد نقشبندی نے اپنی رہائش گاہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قائد عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر ڈگری سمیت سندھ بھر میں رونگیا مسلمانوں پر ہونے والے انسانیت سوز تشدد کے خلاف بھرپور احتجاج ہوگا۔ سندھ میں ڈگری، ماتلی، بان سعید آباد، حیدرآباد سمیت پاکستان کے 100 سے زائد مقامات پر پاکستان عوامی تحریک اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ برما میں مسلمانوں کی نسل کشی ناقابل برداشت عمل ہے عالم اسلام کو اس کے خلاف یک زبان ہوکر آواز بلند کرنی ہوگی۔
پاکستان عوامی تحریک یونان اور منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان نے 7 ستمبر 2017 کو برما کونسلیٹ پیریا کے سامنے برمی فورسز کے ہاتھوں روہنگیا مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور قتل عام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے صدر محمد اسلم چوہدری، پاکستان عوامی تحریک یونان کے صدر ڈاکٹر عبد الرزاق سمیت مختلف مکاتب فکر کے نمائندوں نے روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ مظاہرین نے روہنگیا مسلمانوں کی قتل و غارتگری کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے عالمی طاقتوں سے مجرمانہ خاموشی توڑنے کا مطالبہ کیا۔
پاکستان عوامی تحریک یونان و منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیر اہتمام برما کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور قتل عام پر 7 ستمبر 2017ء کو برما قونصلیٹ پیریا کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرہ میں تمام مکاتب فکر کے نمائندہ افراد نے بھرپور شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا برما میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی باقاعدہ منصوبہ کے تحت کی جا رہی ہے اور عالمی طاقتوں کی مجرمانہ خاموشی اس بات کا ثبوت ہے وہ ملک جو جانوروں کےحقوق پر بھی سراپا احتجاج ہو جاتے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن حیدرآباد کا ہنگامی اجلاس 6 ستمبر 2017ء کو ہوا، اجلاس کی صدارت یونس القادری اور علامہ جان محمد بروہی نے کی۔ اجلاس میں برما کے مسلمانوں پر ظلم و ستم کے خلاف 8 ستمبر 2017ء کو عوامی تحریک کے ملک گیر احتجاج میں بھرپور شرکت کرنے کی حکمت عملی بنائی گئی۔ جمعۃ المبارک کے بعد حیدرآباد میں ریلی تلک چاڑی تا پریس کلب ہو گی۔ حیدرآباد شہر میں 8 ستمبر کو بھرپور احتجاج کر کے برما میں مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔
انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے 6 ستمبر 2017 کو یومِ دفاع کے موقع پر میجر شبیر شریف شہید (نشان حیدر) کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر پاکستان سکھ گوردوارہ بندھک کمیٹی کے راہنماء سردار بشن سنگھ اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے سیکرٹری شرائنز محمد طارق وزیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
یوم دفاع پاکستان کے موقع پر 6 ستمبر 2017 کو منہاج القرآن انٹر نیشنل کے بانی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی جانب سے وفد نے میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر اور دیگر شہداء کے مزارات پر حاضری دی۔ مرکزی وفد میں سہیل احمد رضا ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز، شہزاد رسول قادری ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز، حاجی محمد اسحاق سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر، میاں طاہر یعقوب ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز، الطاف حسین رندھاوا ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز اور نوراللہ صدیقی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شامل تھے۔
کوپن ہیگن ڈنمارک میں یوم دفاع پاکستان کی تقریب 6 ستمبر 2017 کو منعقد ہوئی، جس میں کوپن ہیگن سے بالخصوص اور ڈنمارک سے بالعموم بہت سے محب وطن افراد نے شرکت کی۔ پاکستان سوسائٹی کی طرف سے منعقد ھونے والی اس تقریب کے انعقاد میں چوہدری ولائت حسین اور میاں محمد منیر کی خصوصی کاوش شامل تھی۔ ڈنمارک میں پاکستان کے سفیر سید ذوالفقار علی گردیزی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ مختلف مذہبی اور سیاسی تنظیموں کے قائدین اور نمائندگان نے بھی بھرپور شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.