سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل لوٹن برطانیہ کے زیراہتمام درس عرفان القرآن کی ماہانہ پانچویں کلاس کا انعقاد قاری عثمان احمد کی رہائش گاہ پر کیا گیا، جہاں علامہ محمد صادق قریشی صاحب نے درس عرفان القرآن دیا۔ اس پروگرام میں (لوٹن) برطانیہ کی تنظیم کے عہدداران کے علاوہ مقامی افراد نے بھر پور شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے صدر اور مینجنگ ڈائریکٹر سید علی عباس بخاری 18 فروری 2017ء کو آئرلینڈ کے شہر ڈبلن پہنچ گئے ہیں۔ ڈبلن ائیرپورٹ پر حافظ محمد سعید، مرزا رضوان بیگ، سید ذیشان شاہ، آصف رضا، وسیم بٹ اور محمد ذوہیب بٹ نے سید علی عباس بخاری کا استقبال کرتے ہوئے انہیں گلدستے پیش کیے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے صدر سید علی عباس بخاری 19 فروری 2017ء کو دورہ آئرلینڈ کے دوران ڈبلن میں قائد ڈے تقریبات میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کی تقریبات میں خطاب بھی کریں گے۔ قائد ڈے تقریبات میں ڈبلن میں سفیر امن سیمینار ہو گا،
منہاج القران یوتھ لیگ کی 10 روزہ قائد ڈے تقریبات کا پہلا مرکزی پروگرام 18 فروریء کو سیالکوٹ میں منعقد ہوا، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔
قائد پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کے حوالے سے تقریب 17 جنوری 2017ء کو منہاج یونیورسٹی میں منعقدہ ہوئی، جس کی صدارت ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی۔ اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی امن، محبت، علم، تحقیق اور رواداری کیلئے عالمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک اور منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ پر سیمینار ’’علم و عرفان کا پیکر ہے ہمارا قائد‘‘ منعقد ہوا، 17 فروری 2017ء کو القادریہ ڈیرہ رچنا ٹاون نمبر 2 پر منعقدہ تقریب کی صدارت امیر تحریک فیصل آباد سید ہدایت رسول شاہ قادری نے کی۔
پاکستان ماڈل سکول نذیرگارڈن میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب 16 فروری 2017 کو ہوئی. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمدافضل گل نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا محفوظ مستقبل ہیں۔ نوجوان اپنی توانائیاں تعلیم اور تحقیق پر صرف کریں، صحت مند غیر نصابی سرگرمیوں کا حصہ بن کر انتہا پسندانہ رویوں سے بچا جا سکتا ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے عوامی تحریک خیبرپختونخواہ کے نائب صدر سید سجاد بادشاہ کے والد گرامی کی وفات پر ان کی رہائش گاہ پشاور جا کر تعزیت کی ہے۔ سید سجاد بادشاہ کے والدہ گرامی سید مستان شاہ حق بابا گزشتہ دنوں انتقال کر گئے تھا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی اٹلی کے ناظم نشرواشاعت حسن زمان تارڑ نے مال روڈ لاہور پر خود کش دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کے دشمنوں نے ایک بار پھر خون کی ہولی کھیلی اور مال روڈ کو خون میں نہلا دی۔ دہشت گرد کسی رعائت کے مستحق نہیں بلکہ یہ اسلام اور پاکستان کے کھلے دشمن ہیں۔
منہاج تحفیظ القرآن کے زیراہتمام قرآن کریم حفظ کرنے والے طلباء کو اسناد دینے کی پُروقار تقریب 13 فروری 2017ء کو مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی، جس میں سیشن 2016-17 کے 40 حفاظ طلباء کو اَسناد دی گئیں۔ تقریب کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب ناظم اعلیٰ علامہ سید فرحت حسین شاہ اور ناظم منہاج علماج کونسل علامہ میر آصف اکبر نے کی۔
کالج آف شریعہ میں بزم منہاج کے زیراہتمام ہفتہ تقریبات کے تیسرے روز 15 فروری 2017ء کو تقریری مقابلہ منعقد ہوا، جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و سابق چیف سلیکٹر اور قومی ہیرو عامر سہیل مہمان خصوصی تھے۔ معروف کامیڈین افتخار ٹھاکر، سنیئر صحافی ندیم چوہدری اور اسد کھرل بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔
منہاج یورپین کونسل زون تھری کے صدر محمد اقبال وڑائچ کی زیرِ صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل اسپین کی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس ہوا، جس میں MEC کے جنرل سیکریٹری فیصل نجیب بھی موجود تھے، اجلاس میں منہاج القرآن اسپین کی تنظیمِ نو کی گئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئر لینڈ کے زیراہتمام گیارہویں شریف کے سلسلہ میں سالانہ غوث الوری کانفرنس علامہ محمد شہزاد عاشق قادری کی رہائش گاہ (Mountrath)مونٹراٹ میں منعقد ہوئی۔ جس میں تحریک منہا ج القرآن آئر لینڈ کے رفقاء عہدیداران اور کارکنان کے علاوہ دیگر افراد نے شرکت کی۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز لاہور کے طلبہ کی نمائندہ تنظیم ’’بزم منہاج‘‘ کے زیراہتمام سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 66 ویں سالگرہ کے حوالے سے سالانہ کل پاکستان بین الکلیاتی مقابلہ جات کا آغاز کر دیا گیا۔ ہفتہ تقریبات 13فروری سے 16فروری تک جاری رہے گا۔ پروگرامز کا مقصد طلباء و طالبات میں اہم تعلیمی نصابی سرگرمیوں کا فروغ ہے۔ افتتاحی پروگرام کا آغاز مقابلہ حسن قرآت و عربی تقریر کے مقابلوں سے ہوا۔ مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران آغا اکبر برخورداری تھے۔
منہاج یورپین کونسل کے زیرِاہتمام 13 فروری 2017 کو بارسلونا اسپین میں ایک تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل اسپین کی تمام تنظیمات کے تمام فورمز نے بھرپور شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.