سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے تحت ضلع ڈیرہ غازی خان میں تنظیم نو کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں آرگنائزر جنوبی پنجاب چوہدری قمر عباس دھول اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب راؤ وقار احمد نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع ڈیرہ غازی خان کی جملہ تحصیلات میں پاکستان عوامی تحریک کی تنظیم نو کے حوالے سے بھرپور مشاورت کی گئی اور منتخب عہدیداران کو ذمہ داریاں سونپی گئیں
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ ملک گیر احتجاجی ریلیوں سے قاتل جان گئے کہ قوم سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ظلم کو نہیں بھولی اور نہ انصاف تک چین سے بیٹھے گی، انہوں نے کراچی، اسلام آباد، سکھر، ایبٹ آباد، ڈی آئی خان، گھوٹکی، حیدر آباد، لاڑکانہ، کوئٹہ اورسبی میں جے آئی ٹی کی رپورٹ کے خلاف اور شہدائے ماڈل ٹاؤن سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی جانے والی ریلیوں میں بھر پور شرکت کرنے پر کارکنوں و دیگر سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے مجرم کتنے ہی طاقتور، کالے دھن والے اور مکار سہی مگر بے گناہ خون بہانے پر وہ اسی دنیا میں حساب دے کر رخصت ہونگے۔ گونگا، بہرہ اور بے حس نظام مظلوموں کی آواز نہیں سن رہا۔ تمام احتجاجی ریلیوں میں ڈاکٹر طاہرالقادری کا ریکارڈ شدہ پیغام سنایا گیا۔
مجلس شوری کے اجلاس سے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری صدر سپریم کونسل نے ٹیلیفونک گفتگو کی اور تمام نو منتخب عہدیداران کو خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے پیغام دیا کہ باہمہی اتفاق و محبت اور ایثار و قربانی کے جذبےسے مشن کے فروغ کے لیے محنت کریں۔ ان شاءاللہ روشن مستقبل آپ کا ہوگا۔ مجلس کا اختتام ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی دعا سے ہوا۔
ناہید مظہر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تعلیمِ قرآن کی فضیلت اور خواتین کے لیے قرآنی علوم سیکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ہمارے معاشرہ کو تہذیبی جارحیت کے ذریعے اخلاقی زوال کی جانب دھکیلا جارہا ہے، اسے روکنے کے لیے قرآن کی راہنمائی ازحد ضروری ہے۔ جدیدیت کے اس دور میں اپنے بچوں اور نئی پود تک مبنی برکلامِ الٰہی دین پہنچانا پڑے گا، اور ہمیں خاص توجہ نوجوانان ملت پر دینی ہوگی۔
پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی طرف سے لبرٹی چوک میں شہدائے ماڈل ٹاؤن تنزیلہ امجد اور شازیہ مرتضیٰ کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔ اس موقع پر خواتین رہنماؤں کی طرف سے 17 جون کو ماڈل ٹاؤن میں خواتین کے منہ پر گولیاں مار کر انہیں شہید کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب، وزیر قانون رانا ثناء اللہ، آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی آپریشن اور ماڈل ٹاؤن آپریشن میں حصہ لینے والی پولیس نفری کیلئے چوڑیوں کا انعام دیا گیا۔ خواتین نے قاتل حکومت نہ منظور، انصاف دو یا مار دو کے فلک شگاف نعرے لگائے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ نام نہاد جے آئی ٹی کی رپورٹ بداعتمادی کا شکار ہے کیونکہ بدنام زمانہ رپورٹ آنے کے بعد بھی جے آئی ٹی کی جانب سے ہمارے چالیس افراد کو مختلف شہروں سے بذریعہ خط گواہی کے لئے طلب کیا گیا ہے، وہ بریڈ فورڈ میں منہاج القرآن برطانیہ کی تنظیم نو کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ منہاج القرآن کے کارکنوں نے قربانی کی جو مثال قائم کی ہے اس کو پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔
فیاض وڑائچ نے کہا کہ موجودہ حکمران حق حکمرانی کھو چکے ہیں، یہ وہی حکمران ہیں جو دن دہاڑے پولیس کو ذاتی اور سیاسی مقاصد کے حصول کی غرض سے نہتے شہریوں کا قتل عام کرواتے اور بعدازاں عوامی خیر خواہی کے دعوے کرتے ہیں۔ حکمرانوں کی اولادیں بیرون ملک تعلیم حاصل کرتی ہیں اور وہیں بزنس ایمپائرز قائم کی ہوئی ہیں، حکمرانوں کے اثاثے، کاروبار اور عوام کے لوٹ مار کا سارا پیسہ باہر کے ملکوں میں منتقل کیے ہوئے ہیں جس سے پاکستان کو کسی قسم کا کوئی فائدہ نہیں۔
تحریک منہاج القرآن چک جھمرہ، فیصل آباد کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم اعلیٰ تنظیمات شیخ زاہد فیاض نے خصوصی شرکت کی۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ حکمران صرف احتجاج کی زبان سمجھتے ہیں، شہدائے انقلاب کو انصاف دلوانے کیلئے قانون اور عوام کی عدالت میں جنگ لڑیں گے۔
اس موقع پر صدر مجلس احمد نواز انجم مرکزی نائب ناظم اعلیٰ نے جہلم کے عظیم کارکنان کی17 جون 2014ء سے لے کر دھرنے کے اختتام تک کی عظیم خدمات اور قربانیوں کو سراہا اور خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے ساتھ آئندہ کے لائحہ سے بھی کارکنان کو آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر تمام کارکنان کو صدر مجلس اور دیگر عہدیداران کے ہاتھوں سے اسناد تقسیم کی گئی۔ علاوہ ازیں منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کی صدر صفیہ رفعت نے ویمن لیگ کی کارکردگی رپورٹ صدر مجلس کو پیش کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کی صدر صفیہ رفعت نے ویمن لیگ کی کارکردگی رپورٹ مرکزی نائب ناظمِ اعلیٰ احمد نواز انجم کو پیش کی جسے انہوں نے سراہا۔ اس موقع پر جدوجہدِ انقلاب اور انقلاب مارچ میں بہترین کاکردگی پر خواتین کارکنان میں اسناد اور شیلڈز تقسیم کی گئیں، اور آئندہ لائحہ عمل سے کارکنان کو آگاہ کیا گیا۔ صفیہ رفعت نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی معاونت کرنے پر تمام فورمز کا شکریہ ادا کیا۔
محفل کا باقاعدہ آغاز قاری انصر علی قادری کی دلسوز اور دلکش آواز میں صحیفہ انقلاب کی آیات سے کیا، جس کے بعد آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں منہاج سکول اوسلو کے ہونہار طالب علم یاسین سعید نے عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ اس موقع پر آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں پاکستان QTV کے مشہورو معروف نعت خواں قاری انصر علی قادری نے اپنے مخصوص نہایت ہی پرسوز آواز میں نعت خوانی کی جس سے محفل میں ایک روحانی اور وجدانی کیفیت طاری ہوگی اور ہر آنکھ اشک بار ہوگی۔ علامہ محمد اقبال فانی ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے نے اختیارات مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر خصوصی گفتگو فرمائی
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کی اہلیہ نے شہدائے ماڈل ٹاؤن و انقلاب مارچ کی یادگار کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی نے قاتلوں کو کلین چٹ دے کر ہمارے زخم تازہ کر دئیے، شہداء کے لواحقین سے وعدہ ہے جب تک سانس باقی ہے انصاف کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ شہداء کے عظیم اور صبر و ہمت والے لواحقین کی استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں۔
اس موقع پر شہزاد رسو ل قادری چیف آرگنا ئزر بزم قادریہ نے کلمات تشکر ادا کرتے ہوئے تمام مہمانوں کا پروگرام میں تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا اور حضور قدو ۃاولیا رحمۃ اللہ علیہ کی تحریک اور قائد انقلاب پر خصوصی نوازشات اور توجہات کا ذ کر کیا۔ ڈاکومینٹری دیکھ کر آج سے 30 سال پرانی یادیں تازہ ہوگئیں اور حضور قدوۃ لاولیاء حضرت سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رحمۃ اللہ علیہ کی تحریک اور قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری پر شفقتیں اور کرم نوازیاں سب کی آنکھوں کے سامنے تھیں۔ ڈاکومنٹری دیکھتے ہوئے پوری محفل پر عجیب وجدانی کفیت طاری ہوگئی
تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کی تحصیلی تنظیمات کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت تحریک منہاج القرآن کے ناظمِ اعلیٰ تنظیمات شیخ زاہد فیاض نے کی، جبکہ دیگر شرکاء میں تنویر اعظم سندھو، محمد لطیف مدنی اور مقامی تنظیمات کے عہدیداران و کارکنان شامل تھے۔
منہاج القرآن اسلامک سینٹر نیوجرسی کے ڈائریکٹر علامہ محمد شریف کمالوی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے شبِ برات کو شبِ توبہ اور شبِ مغفرت بنایا ہے تاکہ ہم اس رات اپنے گناہوں پر نادم ہو کر سچی توبہ کر سکیں اور آئندہ گناہوں سے بچنے کا عہد کریں۔ شبِ برات کو توبہ کی قبولیت بڑھ جاتی ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.