سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے ضلعی صدر ابرار رضا ایڈووکیٹ، صدر ویمن ونگ نصرت امین نے سانحہ پشاور کے حوالے سے کینڈل واک اور شمعیں روشن کرنے کی تقریب کے موقع پر خطاب میں کہا کہ دہشت گردوں سے مذاکرات نہیں بلکہ انہیں ختم کیا جائے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری کے دیے گئے فارمولے پر عمل کر لیا جاتا تو آج قوم کو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے سب سے پہلے دہشت گرد کتوں کے خلاف آپریشن کی آواز اٹھائی۔
سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے معصوم پھولوں کی یاد میں 18 دسمبر بروز جمعرات کو فیصل آباد گھنٹہ گھر میں پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کی طرف سے ریلی منعقد کی گئی جس میں کئی خواتین نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کی صدر ڈاکٹر روبینہ رشید اور جنرل سیکرٹری محترمہ ثمر سعید قادری نے کی۔ اس ریلی میں معصوم بچوں کے لیے فتحہ خوانی کی گئی اور دعا کی گئی اور مشعلیں بھی روشن کی گئیں۔
تحریک منہاج القرآن نارنگ منڈی کے زیراہتمام منہاج القرآن لائبریری کا قیام عمل میں لایا گیا۔ لائبریری کے قیام کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان عوامی تحریک کی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر علاقے کی معروف سیاسی و سماجی اور مذہبی شخصیات بھی شریک تھیں۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادرری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب، خطابات کی آڈیو، ویڈیو CDs اور DVs سے استفادہ کیلئے منہاج لائبریری کا قیام ایک احسن اقدام ہے۔
پاکستان عوامی تحریک خواتین ونگ کی طرف سے لبرٹی چوک لاہور میں سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔ مرکزی صدر راضیہ نوید نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اور پاکستان اب ایک ساتھ نہیں چل سکتے، حکمران جرات مندی کا مظاہرہ کریں اور دوہرے معیار ترک کر دیں۔ حکمرانوں کے منافقانہ طرز عمل کی وجہ سے دہشت گرد گلیوں، بازاروں سے ہوتے ہوئے بچوں کے سکولوں تک آن پہنچے ہیں۔ حکمران دہشت گردی ختم نہیں کر سکتے تو چوڑیاں اور دوپٹے لے کر گھر بیٹھ جائیں۔ دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری جیسی نڈر قیادت کی ضرورت ہے۔
برطانیہ کے ممبر پارلیمنٹ جارج گیلووے کا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے جس کے مقابلے کے لیے پوری قوم کو متحد ہو کر کھڑا ہونا ہو گا، دہشت گردی ریاستی سطح پر ہو یا کسی ملک یا گروہ کی جانب سے کی جائے اس کا کوئی مذہب اور عقیدہ نہیں ہوتا، بین الاقوامی طاقتوں کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے بنیادی مسائل کا تدارک کرنے کی بھی ضرورت ہے، وہ منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس لندن میں سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور کے چھ ماہ مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
انٹرنیشنل گاسپل مشن پاکستان کی جانب سے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنشنل سہیل احمد رضا کو نیشنل انٹرفیتھ ہارمنی ایوارڈ دیا گیا۔ تقریب میں انٹرنیشنل گاسپل مشن پاکستان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ریورنڈ مرقس فدا نے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز کا استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے سہیل احمد رضا نے کہا کہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں مذاہب عالم کے مابین مذہبی رواداری، برداشت، احترام مذاہب و انسانیت کے کلچر کو فروغ دے رہا ہے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے سانحہ پشاور کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکول پر حملہ فوج، پاکستان اور پاکستان کے ہر شہری پر حملہ ہے۔ دہشت گردوں نے ہماری روحوں کو زخمی کیا، اب وقت آ گیا ہے کہ بچے کھچے دہشت گردوں اور انکے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ سر پرستوں کو چن چن کر ختم کر دیا جائے۔ آپریشن ضرب عضب کی اہمیت اور ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ پشاور کے سوگ میں 17 دسمبر کے ملک گیر احتجاج کو موخر کر دیا اور 3 دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔
ہیوسٹن/ لاہور - پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے سانحہ پشاور کے حوالے سے میڈیا کے نما ئندوں سے براہ راست گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں سے مذاکرات نہیں بلکہ انہیں ختم کیا جائے۔ آپریشن ضرب عضب ایک سال پہلے شروع ہو جاتا تو آج ہمارے ہاتھوں میں ہمارے بچوں کی لاشیں نہ ہوتیں۔ دہشت گردی کے ایشو پر حکومت اور فوج کے نقطہ نظر میں 180 ڈگری کا فرق ہے۔ دہشت گردی کی جنگ لڑنا تنہا فوج کا کام نہیں، پوری قوم کو دہشت گردوں کے خلاف لڑنا ہوگا۔
پاکستان عوامی تحریک فرانس کے نومنتخب کوآرڈینیٹر حاجی محمد اسلم کے اعزاز میں منہاج القرآن گونسا ویل کے صدر سرفراز ساہی کی طرف سے پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔عشائیہ میں مختلف سیاسی وسماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک کی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے گزشتہ روز تحصیل پسرور ضلع سیالکوٹ میں شہید انقلاب گلفام ولید بھٹی کے اہل خانہ سے ملاقات کی، دوران ملاقات انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خون دور کی بات کارکنوں کے پسینے کا بھی سودا نہیں ہو سکتا، شہید کارکنوں کا قصاص ہر صورت لیا جائیگا۔
ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے رائیٹ ایورنڈ بشپ اکرم گل کی دعوت پر کرسمس دعائیہ تقریب میں شرکت کی، تقریب ایمونئل چرچ آف پاکستان ایونجلیکل چاہ میراں لاہور میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وطن عزیز کی سلامتی، امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی، تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی اقلیتوں کے حقوق کے حصول کے لیے کاوشوں پر روشنی ڈالی۔
پاکستان عوامی تحریک گوجرانوالہ کے زیراہتمام 12 دسمبر 2014 کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت یابی کے لئے اسلامک سینٹر پیپلز کالونی میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کارکنان نے کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سے کیا گیا اور بارگاہ سرورکونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نزرانہ عقیدت پیش کیا۔ علاوہ ازیں تمام شرکا نے شماروں کی صورت میں درود پاک پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔
مورخہ 12 دسمبر 2014 بروز جمعتہ المبارک سے 15 دسمبر 2014 بروز سوموار تک یورپین ممالک کے اجلاس میں منہاج یورپین کونسل کے صدور، ناظم و اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی۔ یورپ سے متعلقہ تمام ممالک میں موجود تنظیمی معاملات کو فعال بنانے اور بہترین لائحہ عمل تیار کرنے کے ساتھ ساتھ تنظیمی کارکردگی رپورٹس بھی پیش کی گئیں، مزید یہ کہ یونان کے موجودہ معاشی حالات، یونان کے تنظیمی حوالہ جات سے اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
منہاج یورپین کونسل کا اجلاس 11اور 12 دسمبر 2014 کو یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں منعقد ہو گا جس میں شرکت کے لئے یورپ کے مختلف ممالک سے منہاج یورپین کونسل کے عہدیداران اور منہاج القرآن یورپ کی ملکی تننظیمات کے صدور و ناظمین جمعہ کے روز ایتھنز (یونان) پہنچے، ان ممالک میں سپین، فرانس، ہالینڈ، جرمنی ناروے، ڈنمارک اور بیلجیم شامل، ایتھنز کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مہمانوں کا استقبال مقامی تنظیم اور منہاج یوتھ لیگ کے عہدیداران نے کیا۔
انٹرنیشنل کونسل فار انٹرفیتھ ڈائیلاگ کے زیراہتمام گلبرگ کے مقامی ہوٹل میں پیس ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی EGM یو ایس اے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ولیم رابنسن تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹوریٹ آف انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر مذاہب عالم کے مابین ہم آہنگی، برداشت، رواداری، قیام امن و محبت اور احترام انسانیت کے فروغ کے لیے کی جانے والی عملی کاوشوں پر پیس ایوارڈ دیا گیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.