سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن گوجرہ کے زیراہتمام نئے دفتر کے افتتاح کے سلسلہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عہدیداران وکارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد رشید علامہ رانا محمد ادریس نے خصوصی شرکت کی اور تحریک منہا ج القرآن گوجرہ کے نئے دفتر کا افتتاح بھی کیا۔ بعد ازاں علامہ رانا محمد ادریس نے خطاب کیا جس میں انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کا پیغام کارکنوں تک پہنچایا۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام بیدارئ شعور ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی نے خصوصی شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر چوہدری قمر عباس، ملک اسلم حماد، راؤ اسحاق اور چوہدری عبد الغفار کے ساتھ ساتھ کارکنان کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ کنونشن سے علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی نے خصوصی خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن صوبہ سندھ کے امیر مخدوم ندیم احمد ھاشمی کی زیر صدارت صوبائی تنظیمی اجلاس اور تربیتی کیمپ حیدرآباد میں منعقد ہوا۔ جس میں مرکزی ناظم تربیت علامہ غلام مرتضی علوی نے بطور معلم فرائض سرانجام دیے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ آلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر صوبہ بھر سے تمام فورمز کے عہدیداران نے شر کت کی۔
واہ کینٹ: محمد رفیق عادل کی وفات تحریک منہاج القرآن کے لئے بہت بڑا خلا چھوڑ گئی ہے۔
پوئیل بھٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز اے بی سی فار آل سکول یوحنا آباد لاہور کی خصوصی دعوت پر ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل نے شرکت کی۔ اس تقریب کی مہمان خصوصی URI کی ٹرسٹی میڈم Anne Roth آف امریکہ تھی، جبکہ دیگر مہمانان میں پنڈت بھگت لال، ڈاکٹر جیمز چنن، ڈاکٹر مرقس فدا شامل تھے۔ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے سہیل احمد رضا نے تمام مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔ پروگرام کے آخر میں تمام مہمانوں نے کرسمس کیک بھی کاٹا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اٹک کے زیراہتمام تربیتی کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی مرکزی صدر ایم ایس ایم عرفان یوسف تھے۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب کیلئے تمام طلبہ بھرپور کوشش کریں اور قائد کے پیغام کو ہر شخص تک پہنچائیں۔
منہاج انٹرنیٹ بیورو کی طرف سے تحریک کے پیغام کی سوشل میڈیا پر وسیع تر اشاعت کی غرض سے سوشل میڈیا کوآرڈنیشن پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک بھر میں سوشل میڈیا ٹریننگ کے لئے کیمپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، جس کے تحت مرکزی ٹیم مختلف شہروں میں جا کر سوشل میڈیا رضاکاران کو سوشل میڈیا کے بہتر استعمال کی ٹریننگ دیتے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن پاکپتن شریف کے ضلعی امیر سید ابو داؤد شاہ بخاری نے دیپالپور کے نواحی گائوں ڈولووال میں منعقدہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے شرکاء محفل کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی کے لیے ڈاکٹر طاہرالقادری نے ایک کروڑ نمازیوں کو پکارا ہے۔ آئیں! ہم سب ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں جمع ہو کر وطن عزیز کی بقاء اور سلامتی کیلئے اس قافلہءِ حسینی میں شامل ہوں۔
تحریک منہاج القرآن پاکپتن شریف کے زیراہتمام مصطفوی کارکنان کی تیاری کے سلسلہ میں ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، بعد ازاں امیر تحریک ابو داؤد شاہ بخاری نے ٹریننگ کیمپ کے اغراض ومقاصد بیان کیے اور شرکاء کو ڈاکومنٹری ’’انقلابی ساتھیو بڑھتے چلو‘‘ دکھائی گئی۔ ورکرز کی ٹریننگ کیلئے علامہ غلام مرتضیٰ علوی مرکزی ناظم تربیت خصوصی طور پر پاکپتن تشریف لائے۔ اس موقع پر سرپرست اعلیٰ رانا منظور علی، امیر تحریک پاکپتن سید ابوداؤد شاہ بخاری، ناظم ڈسٹرکٹ پاکپتن رانا غلام مصطفی فریدی کے علاوہ تینوں تحصیلوں کے جملہ فورمز کے صدور، ناظمین و دیگر عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے رفقاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی قدرت کا اصول ہے کہ سورج پہلے طلوع اور بعد میں غروب ہوتا ہے لیکن یہاں اللہ رب العزت نے اس اصول کے الٹ مثال کیوں بیان کی۔ بات دراصل یہ ہے کہ اللہ جب کسی قوم کی طرف مسیحا بھیجتا ہے جو کسی استحصالی نظام کے ظلم کے شکار ہوں جو جبر و بربریت کا شکار ہوں تو اس قوم کی مثال غروب ہوتے سورج کی ہے اور اللہ کا ان مظلوموں کی طرف کسی مسیحا کا بھیجنا اس قوم پر رحمت اور کرم کا سورج طلوع ہونے کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستانی قوم کے لیے ڈاکٹر طاہر القادردی ایک مسیحا ہیں۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کا درد رکھنے والا ہر شخص پاکستان اور اسلام کی سربلندی کی اس تحریک کا حصہ بنے اور شیخ الاسلام کی آواز پر میدان عمل میں آجائے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ تحصیل پاکپتن کے زیراہتمام منہاج القرآن یوتھ لیگ کا 25 واں یوم تاسیس احسن طریقہ سے منایا گیا اور کیک بھی کاٹا گیا۔ یوم تاسیس کے موقع پر سرپرست اعلیٰ رانا منظور علی، امیر تحریک پاکپتن سید ابو داؤد شاہ بخاری، ناظم ڈسٹرکٹ پاکپتن رانا غلام مصطفی فریدی و ناظم تحصیل پاکپتن محمد عقیل شہباز ایڈووکیٹ کے علاوہ کثیر تعداد میں یوتھ لیگ کے عہدیداران وکارکنان نے شرکت کی۔ اجلاس کے مہمان خصوصی کے طور پر ڈویژنل کوآرڈنیٹر منہاج القرآن یوتھ لیگ رانا محمد شکیل نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن اور منہاج یوتھ لیگ حیدر آباد کے عہدیداران نے کوٹری شہر کا دورہ کیا اور وہاں مختلف عمائدین اور پرانے رفقاء سے ملاقات کی اور انہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا مصطفوی انقلاب کا پیغام پہنچایا جسے بصدخوشی لوگوں نے پسند کیا اور مصطفوی قافلے میں ہراول دستے کے طور پر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
تحریک منہاج القرآن بادامی باغ لاہور کے زیراہتمام محفل انوار مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت قاری فیض رسول نے حاصل کی۔ بعد ازاں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں سرور صدیق، غلام عباس منہاج نعت کونسل، محمد عینی قادری، حافظ طارق، احسن رضا اور رضوان نوشاہی نے گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔ تقریب میں نقابت کے فرائض اسماعیل انعام نے سرانجام دیے۔ اس موقع پر علامہ غلام ربانی تیمور نے شان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور شان اہل بیت اطہار کے موضوع پر مدلل خطاب کیا۔ اختتام پر اللہ کے حضور ملک وقوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل شکرگڑھ کے زیراہتمام ٹرینگ کیمپ برائے مصطفوی کارکنان کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کیمپ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری محمد سعدی نے حاصل کی، جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت قاری نصیرالدین نے حاصل کی۔ اس موقع پر ڈویژنل ناظمِ دعوت صاحبزادہ ظہیراحمد نقشبندی اور ساجد محمود بھٹی ڈویژنل نگران گوجرانوالہ نے مصطفوی کارکنان کی تربیتی تشست کی اور کاروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے تربیت کا مقاصد اور مصطفوی انقلاب کی عظیم تر جدوجہد پر روشنی ڈالی۔ بعد ازاں مصطفوی کارکنان کو فنِ خطابت کی مشق کروائی۔ کیمپ میں 150سے زائد شرکاء مرد وخواتین شریک تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ فیصل آباد کے زیراہتمام سالانہ دختر بتول سیدہ زینب (سلام اللہ علیہا) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر فاطمہ سجاد، روبینہ خاکی، ڈاکٹر ریحانہ قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویمن لیگ کردار زہرہ علیہا السلام اور جرات زینب علیہا السلام کی امین ہے اور موجودہ دور میں حسینیت کا شعور بیدار کر رہی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سرپرستی میں تجدید احیائے دین کیلئے اسکی خدمات سنہرے حروف میں لکھی جائیں گی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.