سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے زیر اہتمام مورخہ 19 فرروری 2011ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی60 ویں سالگرہ کی تقریب کا شاندار اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سکالر علامہ غلام ربانی تیمور مہمان خصوصی تھے۔
برٹش پاکستان فاؤنڈیشن UK کے چاررکنی وفد نے مورخہ 09 فروری 2011ء بروز منگل منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ وفد میں برٹش پاکستان فاؤنڈیشن UK کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثمن حسن، لارڈ شوکت نذیر خان (ایشیا لنک نیٹ ورک لندن)، یوسف ظہور اور محمد ریاض عثمانی شامل تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ یونین کونسل نمبر 7 لیاری، کراچی کے تحت استقبال ربیع الاول کانفرنس کی نشست 9 فروری 2011ء بعد نماز ظہر مندرہ کمیونٹی ہال مندرہ آباد لیاری میں منعقد ہوئی۔ ہال کو خوبصورت استقبالیہ بینروں اور کتبوں سے سجایا گیا تھا۔
سال 2011 میں ماہ ربیع الاول 1432 کی آمد کے ساتھ ہی تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت با سعادت کے سلسلہ میں میلاد تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔ ان تقریبات کا آغاز 30 صفر کی شام کو استقبال ربیع الاول کے جلوس سے ہوا۔
حبیب بنک AG زیورچ لندن کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر سیلم احمد زبیری نے میجر (ر) محمد اسلم کے ساتھ مورخہ 08 فروری 2011ء کو مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل کا دورہ کیا۔ مرکزی ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب امیر تحریک بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد خاں،ڈائریکٹر امور خارجہ راجہ جمیل اجمل اور ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید افتخار شاہ بخاری نے سلیم احمد زبیری کو مرکز آمد پر خوش آمدید کہا۔
اس کتاب میں خلقت محمدی (ص)، حضور (ص) کا اسم گرامی محمد (ص) رکھنے کی وجوہات، ولادت محمدی (ص) پر اظہار مسرت کی حقیقت، میلاد النبی (ص) اور تصور بدعت، جشن میلاد النبی کے تقاضے اور دیگر اہم موضوعات پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے اور اس سے پیدا کیے جانے والے تمام تر شبہات اور اشکالات کا خاتمہ کیا گیا ہے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پنجاب یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام طلبہ کے لیے خصوصی سیمنار بعنوان ’’عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور طلبہ کا کردار‘‘ 7 فروری 2011ء مرکزی سیکرٹریٹ تحریک میں منعقد ہوا۔ کانفرنس ہال میں منعقد ہونے والے پروگرام کی صدرات عمیر مصطفوی صدر MSM لاہور نے کی جبکہ سابق صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چوہدری امجد حسین جٹ مہمان خصوصی تھے۔
محبت و ادب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فروغ اور استقبال ربیع الاول کیلئے تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام پنجاب اسمبلی تا داتا صاحب ہونے والے میلاد مارچ میں ہزاروں افراد شریک ہوئے اور آقا (ص) سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔ راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں ہونے والے میلاد مارچ میں بھی ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ MSM میرپور کے زیراہتمام ماہ ربیع الاول کی آمد کی خوشی میں مشعل بردار استقبال میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مارچ ہوا۔ جس کی قیادت ناظم کشمیر حافظ احسان الحق اور صدر منہاج القرآن علماء کونسل میرپور صاحبزادہ افتخار علی ہاشمی نے کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ گوجرانوالہ نے 6 فروری 2011ء کو میلاد مارچ کا انعقاد کیا۔ گوجرانوالہ شہر میں نیا ریلوے اسٹیشن جی ٹی روڈ تا سیالکوٹی روڈ تک ہونے والے اس میلاد مارچ میں پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل انوار اختر ایڈووکیٹ، مرکزی ناظم تنظیمات ساجد محمود بھٹی، منہاج القرآن یوتھ ونگ کے مرکزی کوآرڈینٹر اشتیاق حنیف مغل اور منہاج یوتھ ونگ کے نائب صدر امجد حسین جٹ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
کسووال میں تحریک منہاج القرآن کے ونگ ایم ایس ایم کے زیراہتمام میلاد مارچ 6 فروری 2011ء کو ہوا۔ مارچ کی قیادت ایم ایس ایم کسووال کے مرکزی قائدین نے کی۔ میلاد مارچ میں سینکڑوں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔ جن میں بچے، جوان اور ہر عمر کے لوگ شامل تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام مورخہ 06 فروری 2011ء بروز اتوار کو منہاج القرآن آما سنٹر میں استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں عظیم الشان محفل میلاد منعقد ہوئی۔ پروگرام کا آغاز آما سنٹر کے بچوں حماد ریاست اور شہروز سجاد کی تلاوت سے ہوا۔ محمد اعجاز گوندل، امام نوید، حسین شاہ، قاری امجدعلی اور منہاج نعت کونسل کے قاری ظہیر احمد اور ہمنوا نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقید ت پیش کئے۔
منہاج ویمن لیگ ڈنمارک کے زیر اہتمام مورخہ 06 فروری 2011ء کو جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتہائی جوش وخروش سے منایا گیا۔ منہاج ویمن لیگ کے پروگرام میں گردونواح سے خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد اور منہاج القرآن انٹرنیشنل انگلینڈ کے امیر علامہ محمد صادق قریشی الازہری تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (اوسلو) ناروے کے زیر انتظام چلنے والے منہاج ایجوکیشن سنٹر میں مورخہ 06 فروری 2011 ء بروز اتوار کو والدین کے ساتھ میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ میٹنگ کا آغاز فورتھ کلاس کی طالبہ طیبہ یوسف نے تلاوت کلام مجید سے کیا۔ تھری کلاس کے طالبعلم حمزہ تنویر اور اس کی پوری ٹیم نے قصیدہ بردہ شریف پیش کیا۔ مہوش منان نے تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعت کی صورت میں ہدیہ پیش کیا۔
تحریک منہاج القرآن ڈسکہ تحصیل ڈسکہ کی یونٹ دھدو بسراء کے زیرانتظام 6 فروری یکم ربیع الاول بروز اتوار استقبال ماہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں مشعل بردار جلوس اور پانچ روزہ ضیافت میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ جلوس کی صدارت محمد اسلم قادری صدر تحریک منہاج القرآن ڈسکہ ڈسکہ، اللہ رکھا قادری ناظم تحریک منہاج القرآن ڈسکہ ڈسکہ اور حاجی سلیم سلہری کوآرڈینیٹر حلقہ درود نے کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.