سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج یونیورسٹی سے فارغ التحصیل علامہ عبدالرازق مورخہ 18 جنوری 2011ء کو پیرس پہنچ گئے۔ پیرس پہنچنے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے صدر عبدالجبار بٹ، سینئر نائب صدر رانا محمد اشرف، صدر ادارہ سارسل محمد زاہد، ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ علامہ حافظ محمد اقبال اعظم اور ممبر سپریم کونسل حاجی گلزار احمد کے علاوہ صدر منہاج میڈیا کوآرڈینیشن بیورو یورپ راؤ خلیل احمد نے ان کا استقبال کیا
منہاج ایشین کونسل کے صدرعلی عمران مورخہ 18 جنوری 2011ء کو مرکزی سیکرٹریٹ تشریف لائے۔ علی عمران نے منہاج ایشین کونسل کے قیام اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے دورہ پاکستان کے دوران مرکز کا وزٹ کیا۔ منہاج ایشین کونسل کا صدر منتخب ہونے سے قبل ان کے پاس ناگویا جاپان کے صدر کی ذمہ داری تھی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے نو منتخب نائب صدر سید عثمان بخاری نے مورخہ 18 جنوری2011ء کو مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ اپنے دورہ کے دوران سید عثمان بخاری نے مرکزی سیکرٹریٹ کے جملہ دفاتر کا وزٹ کیا اور بالخصوص منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے عظیم پراجیکٹ ’’آغوش‘‘ کا وزٹ بھی کیا۔ سید عثمان بخاری نے مرکزی سیکرٹریٹ میں خدمات دینے والے جملہ قائدین اور سٹاف ممبران کی کاوشوں اور کوششوں کی تعریف کی۔
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی فرانس کے زیراہتمام مرکز منہاج القرآن میں سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا، اس مقصد کے لیے ادارہ میں مورخہ 16 جنوری 2011ء کو ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری تھے۔
نہاج القرآن ویمن لیگ رجوایملیاو مودنہ (اٹلی)کے زیر اہتمام مورخہ 16 جنوری 2011ء کو کارپی مرکزمیں شہادت کانفرنس منعقد ہوئی
منہاج القرآن یوتھ لیگ تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام جڑانوالہ میں 16 جنوری 2011ء کو کیمپ برائے معلمین ’’آئیں دین سیکھیں‘‘ کورس منعقد ہوا جس میں ساجد حسین قادری، میاں ظفر اقبال اور منظور احمد رحمانی فیصل آباد سے تشریف لائے جبکہ کیمپ میں شرکت کے لیےخصوصی طور پر مرکزی ڈائریکٹر عرفان القرآن کورسز علامہ محمد شریف کمالوی لاہور سے تشریف لائے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے ذیلی مرکز الف سینا کی تنظیم نو اور حلف برداری کی تقریب مورخہ 15 جنوری 2011ء کو منعقد ہوئی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ ڈائریکٹر منہاج القرآن الف سینا یونان علامہ محمد نواز (کامونکی) نے اپنے خطاب میں محبت اولیاء اور نسبت صوفیاء پر روشنی ڈالی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی پارلیمنٹ کا دوروزہ اجلاس 15، 16 جنوری بروز ہفتہ اور اتور مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن میں منعقد ہوا جس کی صدرات تجمل حسین انقلابی سپیکر سٹوڈنٹس پارلیمنٹ نے کی جبکہ ڈپٹی سپیکر سٹوڈنٹس پارلیمنٹ کی ذمہ داری عبدالغفار مصطفوی نے سرانجام دی۔ سندھ، بلوچستان، آزاد جموں و کثمیر، خیبر پختونخواہ، پنجاب اور ملک بھر کے مختلف یونیورسیٹوں، کالجوں اور تحصیلات کے ممبران سٹوڈنٹس پارلیمنٹ نے شرکت کی۔
منہاج القرآن آسٹریا کی تنظیم نے حافظ محمد اقبال اعظم کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا۔ تنظیم نے حافظ محمد اقبال اعظم کو جامعۃ الازہر سے حصول علم اور فراغت کے بعد ڈگری ملنے پر خوشی اور نیک جذبات کا اظہار کیا۔ علامہ حافظ محمد اقبال اعظم جوان دنوں منہاج یورپین کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے ڈنمارک آئے ہوئے ہیں
چیئرمین جذبہ فورم ڈنمارک چودھری لیاقت علی نے مورخہ 11 جنوری 2011ء بروز منگل کو جذبہ کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر آسٹریا محمد اکرم باجوہ کے اعزاز میں کوپن ہیگن میں ڈنر کا اہتمام کیا۔ محمد اکرم باجوہ جو ان دنوں منہاج یورپین کونسل کے اجلاس کے سلسلہ میں ڈنمارک آئے ہوئے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن (جرمنی) کے زیراہتمام مورخہ 10جنوری 2010ء بروز سوموار کو پاک محمد مسجد برلن کی انتظامیہ اور منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن کی انتظامیہ نے مشترکہ طور پر شہادت امام حسین کانفرنس کا انعقاد کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نوشہرہ نے شدید سردی کے موسم میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں میں گرم بستر اور گرم کپڑے تقسیم کیے ہیں۔ اس حوالے سے 9 جنوری 2011ء کو نوشہرہ میں ایک خصوصی تقریب ہوئی۔ جس میں منہاج ویلفیئر فاونڈیشن نوشہرہ کے صدر خواجہ محمد اشرف نے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا۔ انہوں نے پستون گڑھی کے متاثرین سیلاب میں گرم کپڑے، چادریں، سلے اور ان سلے کپڑوں کے علاوہ گرم بستر، رضائیاں، لہاف اور کمبل بھی تقسیم کیے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام مورخہ 08 جنوری 2011ء بروز ہفتہ کو بعد نماز عشاء عظمت شہادت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری نے کی جبکہ ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور منہاج یورپین کونسل کے صدر اعجاز احمد وڑائچ نے خصوصی کے طور پر شرکت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ لودہراں کے انتخابات مورخہ 07 جنوری 2011ء کو منعقد ہوئے۔ انتخابات ملک اسلم حماد صدر تحریک منہاج القرآن اور ناظم رانا محمد ظاہر کی زیرنگرانی منعقد ہوئے۔ نومنتخب عہدیداران میں سید مدثر احمد بخاری (صدر)، راشد بھٹی (نائب صدر)، سید وسیم بخاری (ناظم)، نادر بھٹی (ناظم انفارمیشن)، ارشد علی مرزا (ناظم مالیات) اور جمال احمد (ناظم دعوت) شامل ہیں۔
منہاج یورپین کونسل (زون 1) کا سال 2011ء کا پہلا سہ روزہ اجلاس مورخہ 07 جنوری سے 09 جنوری کوپن ہیگن ڈنمارک میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت چودھری اعجاز احمد وڑائچ نے کی جبکہ ایگزیکٹو ممبران یورپین کونسل کے علاوہ ناروے، سویڈن، ڈنمارک اور فن لینڈ کی تنظیمات کے عہدیداران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور داؤد حسین مشہدی نے خصوصی شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.