سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن (17 جون) کے شہداء کی تعداد 14 ہوگئی۔ یاد رہے 17 جون کو پنجاب پولیس نے پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نہتے کارکنان پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 10 کارکنان موقع پر ہی شہید ہوگئے اور 100 سے زائد زخمی ہوئے جن میں سے 40 کے قریب شدید زخمی تھے۔ جناح ہسپتال میں لائے گئے زخمیوں میں سے سرگودھا کے خاور نوید اور چکوال کے محمد رضوان کے بعد اب مریدکے کے شہباز مصطفوی شہید ہوچکے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیر اہتمام مورخہ 23 جون 2104 کو سانحہ ماڈل ٹاون لاہور کے خلاف تحریک منھاج القرآن یونان کی طرف سے سفارتخانہ پاکستان یونان کے سامنے حکومتی دہشت گردی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا جس میں یونان کی مرکزی قیادت سمیت منہاج القرآن کے تمام فورمز، پاکستان عوامی تحریک، ذیلی مراکز، ویمن لیگ، سیاسی و سماجی شخصیات، صحافی برادری اور عوام الناس نے بھرپور شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی قبر خود ہی کھود رہی ہے اگر اس نے تشدد کا راستہ اپنایا تو انقلاب آج ہی آجائے گا۔ لندن سے دبئی روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں،وہ پُرامن طریقے سے لاہور آنا چاہتے ہیں، پھر بھی نجانے حکومت کو کس چیز سے خطرہ ہے؟۔ حکومت ہوش کے ناخن لے اور امن و امان خراب نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا کسی سے کوئی رابطہ نہیں، جس سے بھی رابطہ ہے میڈیا کے ذریعے ہی ہے۔
لندن......پاکستان عوامی تحریک کے رہنما ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ ان کے پاکستان پہنچتے ہی انقلاب آجائے گا لیکن جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں.لندن میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے دبئی روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے تشدد کا راستہ اپنایا تو انقلاب بھی آج آجائے گا۔ حکومت کو کس چیز سے خطرہ ہے؟ شہریوں کو آنے جانے سے روکا جا رہا ہے۔
لندن میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے پرجوش انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ’پرامن انداز میں پاکستان پہنچ کر لاہور جانا چاہتا ہوں۔‘ انھوں نے کہا کہ نہ دھرنا دیا جا رہا ہے اور نہ ہی اقتدار پر قبضہ کرنے کا کوئی ارادہ ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ فوج کو ڈسٹرب نہیں کرنا چاہتے۔
17 جون کو رات کی تاریکی میں ماڈل ٹاون لاہور میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکریٹریٹ اور ڈاکٹر طاہر القادری کے کی رہائش گاہ پر پولیس کے وحشیانہ تشدد اور اس کے نتیجے میں 12 سے زائد افراد کی شہادت کے خلاف 19 جون 2014ء کو پاکستانی قونصلیٹ جنرل، بارسلونا کے سامنے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہر کیا گیا جس میں بارسلونا میں پاکستانیو ں کی سیاسی، مذہبی اور سماجی تنظیمات کے رہنماؤں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی،
پاکستان عوامی تحریک کے شہدا کی تعزیت کرنیوالی اہم شخصیات (تصویری جھلکیاں)
ویانا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور مختلف سیاسی و سماجی تنظیمات کی طرف سے پاکستان ایمبیسی کے سامنے 17 جون 2014 کو لاہور میں حکومتی ظلم و بربریت سے ڈاکٹرطاہرالقادری کے نہتے کارکنان کی 14 خواتین و مرد کی شہادت اور سینکڑوں شدید زخمیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے پرامن مظاہرہ کیا گیا۔ مختلف تنظیمات کے نمائندگا ن، کارکنان نے پاکستان اور عوامی تحریک کے جھنڈے، احتجاجی نعروں پر مبنی کتبے اٹھائے ہوئے تھے
17 جون کو رات کی تاریکی میں ماڈل ٹاون لاہور میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ اور ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ پر پولیس کی سیدھی گولیوں کا نشانہ بننے والے14 سے زائد افراد کی شہادت کے خلاف 20 جون 2014ء کو، کوپن ہیگن میں پاکستانی ایمبیسی کے سامنے منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہر کیا گیا
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیر اہتمام 17 جون 2014 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سیکرٹریٹ اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی رہائش گاہ پر پنجاب حکومت اور شریف برادران کی طرف سے کھلی دہشت گردی، بربریت اور فائرنگ کے خلاف پاکستان ایمبیسی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور اس ریاستی دہشتگردی کے خلاف یاد داشت پیش کی۔
گذشتہ دنوں پاکستان عوامی تحریک فرانس کے سابق صدر راجہ محمد فاروق بوجہ علالت انتقال کرگئے، انا للہ وانا الیہ راجعون، منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈ اپور، ڈائریکٹر امور خارجہ جی ایم ملک، مرکزی قائدین و دیگر سٹاف ممبران نے راجہ محمد فاروق کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔
17 جون کو لاہور میں ریاستی دہشتگردی میں منہاج القرآن اور عوامی تحریک کے معصوم اور نہتے لوگوں کو گولیوں کا نشانہ بناتے ہوئے 14 افراد کو ابدی نیند سُلا دیا گیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اس ظُلم و ستم اور بربریت کی مثال کسی جمہوری معاشرے میں تو درکنار کسی آمریت کے دور میں بھی نہیں ملتی۔
پاکستان عوامی تحریک ضلع پاکپتن شریف کے زیر اہتما م ریاستی دہشت گردی اور پولیس کی غنڈہ گردی کے نتیجے میں ماڈل ٹاؤن میں شہید ہونے والے بھائیوں اور بہنوں کے درجات کی بلندی کیلئے دربار بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رحمۃاللہ علیہ پر قرآن خوانی کی گئی اور اُن شہدا کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔
پاکستان عوامی تحریک ضلع پاکپتن شریف کے زیراہتمام ریاستی دہشت گردی اور پولیس کی غنڈہ گردی کے نتیجہ میں ہونے والے سانحہ ماڈل ٹائون کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی کی قیادت سید ابو دائود شاہ بخاری امیر تحریک ڈسٹرکٹ پاکپتن شریف نے کی۔ ریلی میں شہر فرید کے نامور مذہبی، سیاسی و سماجی قائدین نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کے ہر فیصلہ اور لائحہ عمل پر لبیک کہنے کا اعلان کیا۔
درخواست برائے اندراج مقدمہ و کاروائی ضابطہ: شب درمیان 16/17 جون 2014 قریب 1:00بجے رات میں معہ حافظ محمد وقار ولد محمد اشرف اور محمد طیب ضیاء نورانی ولدممتاز احمد مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن واقع بمقام 365 ایم بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور موجود تھا۔ شور کی آواز سن کر باہرنکلے تودیکھا کہ پولیس کی بھاری نفری مسلح اسلحہ آتشیں، بلڈوزر، کرین اورلوڈر ٹرکوں کے ساتھ قائد تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے گھر کے اردگرد اکٹھے ہو رہے ہیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.